جب چائے بنانی ہوتی ہے تو ثمرین کو یاد کیا جاتا ہے اور جب چائے پینے پلانے کی باری آئی تو آپ ثانیہ مرزا کو بلا رہی ہیں۔
اوہ سلام تو بھول گیا تھا۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پہلے مصرعے کا مضمون کچھ بدلنا پڑے گا۔ کیونکہ سورت الشمس کی آیت نمبر 8 میں اللّٰہ تعالیٰ اس طرح فرماتے ہیں۔
فَاَلہمها فُجُوْرَهَا وَتَقْوَاهَا
یعنی کہ گناہ اور نیکی کا الہام انسان کے شعور میں ڈال کر اسے اختیار دے دیا گیا ہے اب جو چاہے کرتا پھرے۔
آپ صاحبان "بحث" جاری رکھیں تاکہ بعد میں آنے والے آپ کی "دانشمندانہ دلیلوں" سے استفادہ کر سکیں۔ لیکن کیا یہ باتیں تمیز اور تہذیب کے دائرے سے نکل کر ہی کرنی پڑتی ہیں۔
آپ "پڑھے لکھے" لوگ ہیں بھئی، زبان کو شائستہ رکھیں ٹرول مت بنیں۔