کیا کہنے قبلہ واہ بہت عمدہ ۔ اور مصرع پر گرہ بھی کیا خوب لگی ہے واہ ۔۔ سبحان اللہ۔۔
مالک و مولٰی دائمی برکت و فلاح سے ہمکنار فرمائے ۔ آمین۔
علی جبریل برنی کا شعر آپ کی نذر:
میں اکیلا ہوں تم آجاؤ تو دو ہوجائیں
ایک آواز بلاتی ہے بیاباں کی طرف
مبارک ہو یافاتح المفتوحین ولفتّاح المفتحین فاتح الدین بشیر محمود بھائی ۔۔۔
یہ سانولا سلونا مکھڑا دیکھے مدّت ہوگئی ۔۔
ادبی لڑیوں میں شرافت سے حاضری یقینی بنائیں ۔۔
ورنہ ہم خفا۔۔۔ ہاں نئیں تو۔۔۔
باقی بحث بھی میرے لیے مفید ہی ہے کہ اس طرح مجھے معلوم ہوا کہ فونٹ بنانے کے لیے کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ۔ میں تو باز آیا
دراصل اپنے سب سے چھوٹے بھائی کے ساتھ مل کر دیوانی اور رقع مدغم کر کے ایک نئے طرز کی بنیاد پر خطِ خیالی کا تصور تھا۔ کچھ کام کیا بھی تھا۔۔ مگر ۔۔
برررررر۔۔ میں تو باز آیا ۔۔...
پیارے ۔۔ شعر۔۔ سوچنے سےنہیں ۔۔۔ سپردگی سے میسر آتا ہے۔سو خود کو شاعری کے سپرد کردو ۔۔ شاعری کی دیوی ’’ کلپنا‘‘ خود مہربان ہوجائے گی۔۔
خواجہ حیدر علی آتش کا شعر بھی ملاحظہ ہو۔
شعر گوئی کے لیے جمعیّتِ خاطر ہے شرط
اس مشقّت کے لیے مزدور خوش دل چاہیے