امین مقدس اور سعود ۔۔ کیا تثلیث قائم ہوئی ہے واہ۔
آپ ہر دواحباب کی تفہیم اور تشریح میرے لیے مشعلِ راہ ہے ۔۔
میں خود یہ فنِ شعر کی یہ رمز سیکھنا چاہتا ہوں پر کیا کروں کوئی سکھاتا ہی نہیں۔
کیوں کہ میں اس تثلیث میں زوایہ قائمہ نہیں ہوں۔۔
شکریہ مقدس بہن ۔ جزاک اللہ۔
آپ جسے مشکل اردو کہتی ہیں اس سے کہیں زیادہ تو لائبریروں میں بھری پڑی ہے گڑیا۔
جی آپ کے بابا جان بالکل صحیح کہتے تھے، مالک و مولیٰ انہیں اپنے کرم میں رکھے ۔آ مین
بالکل بابا جانی ۔ یہ لفظ نظم اور غزل کا ہے ہی نہیں ۔ ۔۔
پھر مجھے اس منظوم اظہارِ کیف میں اقدار کشی کی بُو بھی آرہی ہے ۔۔
کہ محبوب سے ایسا مکالمہ تھڑے پاٹے کی بولیوں میں تو روا ہو تو ہو۔۔
ذاتی مسئلہ ہو تو ہو۔ مگرا دبی زبان کا حصہ نہیں ۔۔