نتائج تلاش

  1. مغزل

    نئی محفل فورم پر خوش آمدید

    نبیل بھائی کام کر رہا ہے مگر وہ لڑی میں نے نہیں بنائی اور نئے نظام میں شامل نہیں۔ ورنہ میں کاپی پیسٹ کرلیتا ۔ دیگر احباب کے مراسلات ابھی وہیں ہیں ۔۔ جب تک وہ لڑی شامل نہ ہوگی میں اپنا مراسلہ شامل نہیں کر سکوں گا ناں۔۔ سو یوں زحمت دینے کو جی چاہا۔۔۔۔
  2. مغزل

    م۔م۔ مغل بھائی حاضر ہو

    جیہ میری بہن میں تو کب کا آچکا تھا۔۔ بھیا کی جان ۔۔ تم خود کہاں ہوں کوئی خیر خبر؟ ہمارا لاڈلابھانجا کیسا ہے ۔۔۔۔۔ پلیز جو جو شرافت سے آجائو دیکھو ناں اب بھائی کو انتظار کروا رہی ہو۔۔ گندی بچی (لاڈ سے کہا ہے) محفل کی کوئی بہنا اگر جوجو سے رابطے میں ہیں تو میرا پیغام پہنچا دیں ۔ پتہ نہیں کیوں...
  3. مغزل

    نئی محفل فورم پر خوش آمدید

    نبیل بھائی وجی نے میری سالگرہ کی لڑی شروع کی تھی وہ نئے نظام پر منتقل ہوسکتی ہے ؟ ممکن ہو تو پلیز۔ تاکہ میں اپنا مراسلہ کاپی پیسٹ کرسکوں۔۔
  4. مغزل

    نئی محفل فورم پر خوش آمدید

    کوئی بات نہیں سعود بھائی آپ محوِ استراحت رہیے ہم ہیں ناں ۔ اجی لیجیے نبیل بھائی بھی آچکے ہیں۔ بہت بہت مبارک ہو نبیل بھائی یہ بڑا خاصے کا کام ہوا ہے اور میرے نزدیک معرکے سے کم نہیں۔ مالک و مولیٰ دن دوگنی رات چوگنی ترقی اور سکونِ قلب سے بہرہ مند فرمائے ۔ مزا آگیا بادشا ہو۔۔ بہت بہت مبارک ہو نبیل...
  5. مغزل

    سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

    میں نے اپنے مراسلے کاپی پیسٹ کے عمل سے گزار لیے ہیں ۔ کچھ اگر رہ گئے ہیں تو احباب نشاندہی کردیں۔ اور ازراہِ کرم اپنے اپنے مراسلات جوں کے توں نئے نظام میں شامل کر لیں تاکہ سلسلہ جاری رہے۔ نیاز مند و مشرب
  6. مغزل

    سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

    دیکھا احباب،۔۔ اب آپ میری قیافہ شناسی کے بھی معترف ہوجائیں گے۔۔ کہ جمعہ کو موصوف نے نماز پڑھنے جانے اور تیّاری کا کہا تو ہم نے کہہ دیا کہ اب حضرت جی عید کےبعد ہی دستیاب ہونگے۔۔ اور وہی ہوا۔۔۔ (ایسے ایک دو واقعات میں نے ملاقات میں حافظ صاحب کی سماعت آلودہ کرنے کو سنا ڈالے تھے۔۔ہاہاہاہا)
  7. مغزل

    سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

    بھئی لاحول ولا ۔۔۔۔ یہ ہمارے دوست بھی ہمیں کس کس طرح شرمندہ کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔۔ میرے بھائی ایسا کچھ نہیں ہے کہ جیسا آپ نے فرمایا۔۔ میں ان الزامات سے انکاری ہوں۔۔ یہی سوال میرا خود سے بھی ہے ۔۔ لگتا ہے مجھے بھی سقراط کی طرح کسی ڈیلفی کے مندر میں جا کر اپنا خنّاس دور کرنا پڑے گا۔۔...
  8. مغزل

    سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

    اماں چھوڑو یار۔۔ تم وِس موقع کی تلاش میں تھے کہ کب ہمار کنے سے کوئی کمجور موقع ملے تو تم ہمار امتیحان لے سکو۔۔ نابابا ناں ہم باج آئے۔۔۔۔۔(قہقہہ)
  9. مغزل

    سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

    گڑیا زبان کوئی بھی مشکل نہیں ہوتی۔۔ سب سے بلیغ اور فصیح زبان عربی ہے جس میں ایک ایک بات کے سو سو معانی ہیں۔ بس ذرا سا دل لگا لیں تو سب آسان ہے ۔۔ مشکل کوئی چیز تب تک ہوتی ہے جب تک آپ اسے مشکل سمجھتے ہیں۔۔ رہی بات سعود بھائی کی تو سعود بھائی تو ہم غریبوں سے ازلی بیر تربوز خربوزہ انگور آم سیب اور...
  10. مغزل

    سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

    لو بٹیا رانی۔۔ ہم موئی فرنگی میں لکھتے تو انگریز سقوطِ ستمبریہ کا الزام لگا کر وہ لشکر کشی کرتے کہ ۔۔ اوسامہ اوباما کا قافیہ ’’ او ماما ‘‘ کرتے کرتے ہم راہی و عازمِ جنۃ ہو چکے ہوتے۔۔۔ ویسے وہ کیا کہتے ہیں کہ انگریزی کے بارے میں ہماری مثال ’’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘‘ والی ہے
  11. مغزل

    سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

    سبحان اللہ گڑیا رانی ۔۔ گاڑھی اردو کا شکوہ کرنا بھی خوب ہے۔۔ بس ذرا اپنے مراسلے بابت دوستوں سے معلوم کیجے کہ آپ کی اردو کیسی ہے۔۔۔ مجھے تو لگتا ہے کہ مجھے آپ کی شاگردی قبول کرنی پڑے گی۔ ایسی بامحاورہ مراسلت شاذ ہی پڑھنا نصیب ہوتی ہے۔۔
  12. مغزل

    نئی محفل فورم پر خوش آمدید

    نیا نظام خاصا جاذبِ نظر اور تیز ہے ماشا اللہ ۔۔ آہستہ آہستہ فرمائشیں کرتے رہیں گے ہم ۔۔ کہ جدت روایت سے تسلسل کا نام ہے ۔۔ سو ’’ پسند کیا گیا ‘‘ کو شکریہ میں بدلنا تہذیب کے استمرار کی علامت ہے ۔۔ باقی باتاں شاتاں آہستہ آہستہ۔۔۔۔۔ میرا ارادہ ہے اس نئے نظام کے حوالے سے ایک ادبی مکالمہ یا مکالماتی...
  13. مغزل

    نئی محفل فورم پر خوش آمدید

    سعود بھائی ایک مدد درکار ہےکہ ۔۔ اس عرصے میں جو جو میں نے مراسلے روانہ کےوہ کہاں سے دستیاب ہوں گے تاکہ میں کاپی پیسٹ کرلوں ،،،،
  14. مغزل

    نئی محفل فورم پر خوش آمدید

    مبارک مبارک کے نغمے سناؤ ۔۔ سجن نے نیا گھر خریدا ہے صاحب نئےگھر میں آمد مبارک ہوصاحب نئے گھر کی خوشیاں مبارک ہوں صاحب
  15. مغزل

    سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

    شکریہ سعود بھائی میں نے مزید تفصیل سے بھی مراسلت کا شرف حاصل کرلیا ہے۔ ایک جگہ روحانی بابا جی نے ۔ ’’ تففن ‘‘ کو ’ تفنن‘‘ خیال کیا، میں اس کی صراحت میں عرض گزار ہوتا ہوں کہ: تففن (ت ۔ ف۔ف۔ن) ’’شہر آشوب‘‘ قسم کا اسلوب یا صنف : اسلوبِ نظمیہ مراد یہ ‘‘ شہر انگیز ‘‘ سے ہے جس میں عورتوں کے باوصف...
  16. مغزل

    سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

    شکریہ روحانی بابا جی۔ متذکرہ پیغام میں نے ایک مراسلے میں تدوین کے بعد شامل کردیا ہے ۔ مزید یہ کہ سعود بھائی نے اس کی تصریف میں مراسلہ عطا کردیا تھا۔ مزید تفصیل سے باصرہ نوازی کی زحمت گوارا کیجے ۔ ================= جُگَت {جُگَت} (سنسکرت) یکتہ جُگَت سنسکرت کے اصل لفظ یکتہ سے ماخوذ اردو...
  17. مغزل

    سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

    بٹیا رانی اس میں ہمارا کیا قصور۔۔ :confused::confused: ویسے خوب دل لگا کر پڑھتی رہیں اور نصابی چھوڑ غیر نصابی کتب کا مطالعہ بھی کیجے گا تو گاہے گاہے یہ شکوہ نہ رہے گا انشا اللہ۔:blushing::battingeyelashes:
  18. مغزل

    سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

    ’’ ہیچ رحمی نہ برادر بہ برادر دارد ہیچ شفقت نہ پدر را بہ پسرمی بینم ‘‘ :yawn::yawn::yawn: سعود بھائی ۔ مجھ ناچیز کے تئیں جب دوست منصف بن جاتا ہے تو دوست نہیں رہتا۔۔:(:( رہی بات باضابطہ طعام کی تو قبلہ موصوف اس دن سے غائب ہیں ۔ (قہقہہ) اب نہ نو من تیل ملے گا نہ رادھا ناچے...
  19. مغزل

    سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

    منّت وار برادرِ مکّرم ، اردو محفل کے حوالے سے جو جو باتیں ہوئیں وہ وقت آنے پر ہی بتائی جائیں گی۔۔:applause: قصّہ کوتاہ یہ کہ محفل میں خدمات کے حوالے سے بالخصوص اردو لائبریری کا تذکرہ رہا اور لائبریری کے طریق پر بندہ ناچیز نے چند فروگزاشت پیش کی تھیں۔۔:yawn: باقی احوال قبلہ ِکی آمد کے بعد ہی...
  20. مغزل

    سمیع اللہ آفاقی سے آفاتی طور ملاقات کا قضیہ : (شرف ملاقات: م۔م۔مغل )

    شکریہ ایم ایف درویش صاحب محض آپ کی چشمِ عنایت ہے ۔ وگرنہ من آنم کہ من دانم ۔
Top