نیلم بہن کو اردو محفل میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید
ہر چند کہ انہیں محفل میں 260 سے مراسلت کی عبوری عمر کا فخر حاصل ہے
مگر باقائدہ لڑی نہیں بنی تھی۔ سو میری جانب اور محفل کے ہررکن کی جانب
سے نیلم بہن کو اردو محفل میں قدم رنجہ فرمانے پر خوش آمدید
امید ہے آپ اپنا تفصیلی تعارف پیش کریں گی۔
والسلام
’’دامن کو ذرا دیکھ ذرا بندِقبا دیکھ ‘‘
ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ۔۔۔۔۔۔ بھوت جب جن کے گھر جاتا ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔۔ روحوں کا ذکر ہی ہوتا ہے۔ بدروح کہتا تو کیا اچھا لگتا ؟ بھئی مافی الضمیر خود جان لیا کرو ناں۔۔
لاحول ولا۔۔ اجی نہیں ہم ان میں سے نہیں جنہوں نے ’’ اہلِ زبا ن‘‘ ہونے کا لباسِ تفاخر پہن رکھا ہے ۔
اردو کے حوالے سے ہم عجمی ہیں اور اردو کو باقائدہ نکاح کر کے رکھا ہے۔۔ رہی بات مغل ہونے کی تووہ تو صاحب ہمارا کیا قصور ؟ ہی ہیہ ہی ہی ہی