کتاب پڑھنے کا لطف اپنی جگہ لیکن اتنا وقت اور ایسا ماحول نہیں مل پاتا کہ سکون سے کتاب لے کر بیٹھیں اور اسے پڑھ بھی سکیں۔ میں زیادہ ترکتابیں اپنے فون میں ہی پڑھتا ہوں۔ فون ہر وقت ساتھ ہوتا ہے سو جب جہاں فرصت ملتی ہے اور کچھ وقت ملتا ہے میں کتاب پڑھ لیتا ہوں۔ یعنی جو وقت فون پر انٹرنیٹ اور سوشل...