نتائج تلاش

  1. رانا

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    ایک بات کا اضافہ کرلیں کہ کراچی میں دوبارہ الیکشن ہونے چاہیں لیکن فوج کی نگرانی میں تبھی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔ ورنہ پھر وہی بدمعاشی ہوگی۔
  2. رانا

    پاکستان کے الیکشن اور ان کے بین الاقوامی معاملات پر اثرات

    جناب یہ آئی ایس آئی ایسے تمام شرپسند ممالک کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے جو پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ اس کی موجودگی میں ان کے ایجنٹوں کی آسانی سے دال جو نہیں گلتی۔ اپنے سے کہیں بڑی دشمن ایجنسیوں کا مقابلہ جن کے وسائل کے سامنے آئی ایس آئی کے وسائل کچھ بھی نہیں پھر بھی ناکوں چنے...
  3. رانا

    الیکشن 2013 - جو ہونا تھا ہو گیا اب آگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    زبردست عسکری بھائی۔ لاجواب تحریر اور بالکل موقع کی مناسبت سے۔ ویسے اپنے شعبے سے ہٹ کر اتنی تفصیلی تحریر۔۔ میں سمجھا کسی اخبار کا کالم شئیر کیا ہے آپ نے۔ نیچے تک پہنچا تو پتہ لگا کہ یہ تو اپنے عسکری بھائی ہیں۔:)
  4. رانا

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    یہ وعدے وفا کرنے کے لئے نہیں ہوتے بلکہ عوام کو ایک ہجوم تماشائی سمجھ کر کئے جاتے ہیں۔ ایسے وعدوں سے ہمارا شائد ہی کوئی سیاسی لیڈر بچا ہو۔ اور پھر ایسے وعدے ہمارے ہر سیاسی لیڈر کے ہاں ایک نہ دو بلکہ تھوک کے حساب سے ملتے ہیں۔ خود عمران نے ایسے شخص سے ہاتھ ملالیا جس کے متعلق وعدہ تھا کہ وہ اسے...
  5. رانا

    فیس بک سیاست مینیا: صرف مزاح کے لیے

    پانچ سال میں تو بہت مشکل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمندر کو پشاور تک لے کر جانا۔:)
  6. رانا

    عمران خان کو خراجِ تحسین

    ماننا پڑے گا بھائی۔ جو جیسا بھی ہو جب ملک کا وزیر اعظم بن جائے تو اپنے وزیراعظم کی ایک حد تک تکریم تو ملک کی خاطر ضروری ہوتی ہے۔ البتہ تکریم کے ساتھ ساتھ اس پر کڑی نگرانی بھی ضروری ہے جس کا بدقسمتی سے یہاں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ البتہ اپوزیشن یہ ذمہ داری اچھے انداز میں نبھا سکتی ہے۔ ویسے جُزوی...
  7. رانا

    پرانی کتابوں کا اتوار بازار، کراچی-13 مئی، 2013

    یہ اگر کہیں پی ڈی ایف ملے تو شئیر کیجئے گا۔ رئیس احمد جعفری-شخصیت اور فن آپ بیتی کے دو ابواب کے ساتھ رئیس احمد جعفری اکیڈمی، کراچی اشاعت: اکتوبر 1970
  8. رانا

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    فیس بک نتائج کے بعد جس طرح کے کمنٹس تصویری اور الفاظ کی شکل میں گردش کررہے ہیں ان میں سے کچھ واقعی ایسے ہیں کہ شئیر کرنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ امید ہے آپ نے اور بھی دیکھے ہوں گے۔:)
  9. رانا

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    یہاں ایک تصویر فیس بک سے لگائی تھی لیکن پھر اس خیال سے حذف کردی کہ کہیں فیس بک تصاویر کی لائن ہی نہ لگ جائے اس دھاگے میں۔
  10. رانا

    عمران خان کو خراجِ تحسین

    اب عمران خان کو روایتی سیاست کا انداز چھوڑ کر بابائے قوم کے انداز کو اسٹڈی کرنا چاہئے کہ جو بات درست ہے وہ درست ہے چاہے پوری قوم اسے مسترد کردے۔ میں جو عمران خان کے حق میں ہوں تو صرف اس کی ایمانداری اور ملک سے اخلاص یہ دوخوبیاں ہیں جن کی بنا پر میں اسے میدان میں موجود باقی لوگوں سے بہتر سمجھتا...
  11. رانا

    مبروک- ن لیگ جیت گئی

    ن لیگ کو مبارک باد دیں اچھی بات ہے ہر ایک کی اپنی اپنی سوچ ہے۔ لیکن معذرت کے ساتھ میں ن لیگ کو مبارک نہیں دے سکتا۔ یہ کوئی ن لیگ کی ذات سے تعلق رکھنے والا امتحان یا ایونٹ نہیں تھا کہ میں اسے مبارک باد دوں جس طرح لوگ کسی کو اسکول کالج میں پوزیشن لینے پر مبارک باد دیتے ہیں۔ بلکہ یہ پاکستان کو اگلے...
  12. رانا

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    یعنی کہ کھلی دھاندلی ہورہی ہے بھرے گھر میں سب کے سامنے۔:) ن لیگ کا ووٹ عمران کو دلوا دیا۔ اگر یہ پوسٹ نواز شریف پڑھ لے تو بے چارے کا کیا حال ہو۔:atwitsend:
  13. رانا

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    اس ویڈیو میں بے چاری آفیسر کا معصومانہ احتجاج دیکھ کر واقعی دکھ ہورہا ہے۔ بڑی ہمت دکھائی ہے اس نے کہ ویڈیو بھی بنالی۔ لیکن اب اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اس کی سلامتی کی دعا ہی کی جاسکتی ہے۔ ویسے اس طرح کی ویڈیوز پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اپ لوڈ ہونی چاہئے تھیں ورنہ دوران پولنگ تو اب...
  14. رانا

    ایم کیو ایم کی بدترین دھاندلی جاری

    میں نے اپنے مکان مالک سے پوچھا کہ آپ نے ووٹ کاسٹ کردیا اس نے انتہائی بے دلی اور بے بسی کی تصویر بنے چہرے کے ساتھ جواب دیا کہ ہاں میں ووٹ ڈال آیا ہوں۔ اس کے چہرے پر جو بے بسی کا کرب مجھے اس ایک لمحے میں نظر آیا یقین کریں میری ہمت نہیں ہوئی بیچارے سے یہ پوچھنے کی کہ کس کو ووٹ دیا آپ نے۔
  15. رانا

    ووٹنگ کا عمل جاری

    دیکھ رہا ہے کہ اس ڈبے میں کوئی چور دروازہ ہے جعلی ووٹ ڈالنے کے لئے؟:) بڑا ہی سیدھا لگتا ہے بے چارا۔:)
  16. رانا

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    بھائی صاحب، حسان خان کا اوتار دیکھ کر لگتا ہے کہ آپ نے زبردستی کھینچ کر حسان کا اوتار اتار کر اپنے سانچے میں فٹ کرلیا ہے۔:)
  17. رانا

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    علامہ طاہر القادری صاحب کی بھی کوئی خبر شئیر کردیں۔ انہوں نے آج دھرنے دینے تھے۔ کچھ اتا پتا ان کا کہ کہاں کہاں دھرنے ہورہے ہیں؟
  18. رانا

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    جماعت اسلامی بھی زبردستی کرنے میں کسی سے کم نہیں۔ کل گلشن اقبال میں ہماری ایک مسجد میں پہلی بار جمعہ نہیں ہوسکا جماعت اسلامی کی وجہ سے۔ مسجد کے میں گیٹ کے بالکل سامنے انہوں نے اپنا ٹینٹ لگا دیا۔ اتنی جگہ بھی نہ چھوڑی کہ لوگ جمعہ کے لئے مسجد کے اندر ہی داخل ہوسکیں۔ نیت صاف صاف فساد ہی کی نظر آتی...
  19. رانا

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    افسوس کہ میں آج الیکشن ٹرانسمیشن نہیں دیکھ سکتا کیوں کہ یہاں ایم کیو ایم نے زبردستی کیبل بند کرادیا ہے۔ مالک مکان بتا رہے تھے کہ لوگوں کو گھروں سے نکالنے کے لئے کیا ہے تا کہ لوگ ووٹ ڈالنے نکلیں۔ متحدہ کی زبردستی مجھے کبھی پسند نہیں آئی۔ کل یہاں گھر گھر جاکر شناختی کارڈ نمبر جمع کررہے تھے۔ ہم نے...
  20. رانا

    الیکشن معلومات اور نتائج

    آخر فیصلہ کن دن آ ہی گیا ہے۔ دیکھیں کس کے سر ہما بیٹھتا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ جو اس ملک کے لئے بہتر ہے وہی ہو۔ اللہ ہماری قوم پر ایسے حکمران مسلط نہ کرے جو قوم پر رحم نہ کریں۔ میری نیک خواہشات عمران خان کے ساتھ ہیں۔ کیونکہ انسان ظاہر پر نظر کر کے ہی فیصلہ کرسکتا ہے۔ اور ظاہر نظر میں جو...
Top