نتائج تلاش

  1. مغزل

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    اصلاحِ شعرِ یار کا حامی نہیں ہوں میں بنتی نہی ہے مصرعِ اولیٰ کہے بغیر !!!!
  2. مغزل

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    ایسا نہیں ہے حضرتِ عالی خلیل جی اپنا تو ایک ہی سا ہے دارلفضیل جی چہرہ دکھا کے ہم کہاں غائب ہوئے حضور اتنا نہ ہم کو، کوسیئے چچا خلیل جی !!! کہیے جناب کیسے گزارے ہیں رات دن حافظ، انیس، آپ سے ملنے کے بعد کے حافظ تو ان دنوں سے ہی غائب ہیں آج تک گم کردہ ہوگئے ہیں وہ دن اختیار کے
  3. مغزل

    فارسی شاعری تنم فرسودہ جاں پارہ ز ہجراں یارسول اللہ (از مولاناجامی مع ترجمہ)

    سلامت باشید، بہنا سلامت رہو اللہ برکتیں عطا فرمائے آمین۔۔ کبھی ہم 12 مختلف زبانوں میں نعت خوانی کا شرف حاصل کیا کرتے تھے ۔ آڈیو مل گئے تو محفل میں شامل کروں گا۔۔ مذکورہ نعت شریف تو جیسے از بر ہو دل و جسم و جاں کو۔۔۔ فاروق بھائی کو میرا سلام کہیے گا۔ جیتی رہو
  4. مغزل

    آزاد نظم : "Compulsion" : از : م۔م۔مغلؔ

    محبت ہے خلیلی صاحب آپ کی وگرنہ۔۔۔ محض فروگذاشت ہے اور محلِّ نظر بھی۔۔ جسے سپردِ قرطاس کردیا کرتا ہوں۔۔ عنایات کے لیے سراپا سپاس ہوں۔۔ ناعمہ عزیز بہن کو منسلک کیا جاتا ہے ۔۔
  5. مغزل

    آزاد نظم : "Compulsion" : از : م۔م۔مغلؔ

    فاتح بھائی ۔۔ حوصلہ رکھیں۔۔۔ بس یہ عاجزانہ و حقیر سا نذرانہ تھا جو آپ کی نذر کیا۔۔۔ انہی دنوں کی نظم ہے جب آپ سے غزل ’’ تف بر تو ‘‘ سنی تھی۔۔۔ آپ کی تصویر پر کام کرتے ہوئے یاد آگئی تو حسبِ وعدہ آپ کی نذر کی۔۔ ویڈیو ہٹانے سے کیا ہوتا ہے فاتح بھائی ۔۔ خود فراری کا کچھ ماحصل نہیں۔۔ اچھے دن نہیں رہے...
  6. مغزل

    شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

    بس کیا کروں فرخ بھائی ( فرخ منظور ) ۔۔ چھوٹا موٹا (کج کمال ) شاعر ہوں تو کچھ نہ کچھ (کمال) اختراعی پہلو نکل ہی آتا ہے۔۔:angel:
  7. مغزل

    اردو ٹائپنگ کے حوالے سے معلومات

    شفٹ کے w پریس کرنے سے ؤ آتا ہے ۔۔۔ مگر یہ منحصر ہے کہ آپ نے کی بورڈ کونسا انسٹال کیا ہے ۔۔۔ آپ یہ ربط ضرور دیکھے ۔۔۔ ’’اردو صوتی تختہ جدول ‘‘
  8. مغزل

    شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

    شرابِ لذّتِ عمرِوصال چاہتا ہوں میں کج کمال ہوں تھوڑا کمال چاہتا ہوں فرخ بھائی ۔۔۔ شرابِ لذّتِ عرصۂ (عمر) وصالِ یار چاہتا ہوں ، میں کج کمال تھوڑاسا کمال چاہتا ہوں۔۔
  9. مغزل

    تعارف بقلم خود۔ محمد خلیل الرحمٰن

    قبلہ محمد خلیل الرحمٰن آداب محض آپ کی چشمِ عنایت ہے وگرنہ من آنم کہ من دانم۔۔ آپ کی محبتوں کا اسیر ہوں خدا تعالیٰ برکتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین بھائی صاحب کو میری جانب سے ہدیۂ تبریک، گر قبول افتد زہے عز و شرف
  10. مغزل

    آزاد نظم : "Compulsion" : از : م۔م۔مغلؔ

    "Compulsion" -------------------------- ( فاتح الدین بشیر محمودؔ بھائی کی محبتوں کی نذر) اماوس شب اداسی سے بغلگیری کے لمحوں میں ۔۔ قلم تھاموں تو لگتا ہے ۔۔ بہت سے خواب لکھوں گا۔۔۔ روانی میں خود اپنے نام کی تکرار میں مستو ر سارے نام لکھوں گا۔۔ تمھارے نام لکھوں گا۔۔۔ کسی سرشار وعدے کوتھکن ملبوس...
  11. مغزل

    دیکھیو!!!! غالبؔ سے گر الجھا کوئی

    ایں چہ شوریست کہ ۔۔۔۔ در گردنِ راوی ، خاموش:angel: اور تہذیب کے استمرار کی علامت بھی ۔۔۔
  12. مغزل

    انجمن ترقی پسند مصنفین کی پلاٹینم جوبلی، ظہیر اختر بیدری

    جزاک اللہ محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ خاصی محنت کی ہے آپ نے ۔۔ فی الوقت غیرحاضری کا داغ دھونے میں مصروف ہوں ۔ جلد یا بہ دیر حاضر ہوتا ہوں۔۔
  13. مغزل

    شعر جو ضرب المثل بنے

    شکریہ فاتح بھائی میں کوشش کرتا ہوں کہ رئیس فاطمہ (معروف افسانہ نگار اظہاری نویس) کی وساطت سے تحریری مواد حاصل کرسکوں۔۔
  14. مغزل

    دیکھیو!!!! غالبؔ سے گر الجھا کوئی

    ماشا اللہ اچھا سلسلہ ہے سعدی بہن ۔ مجھے خاصا کچھ سیکھنے کوملا ہے ۔۔ محفلین کے مباحثہ جات برتمثیل نگاری اور حقیقت نگاری بھی خوب ۔۔۔ فاتح بھائی کا مجھ فاتر العقل پر بارِ دروغ دھرنا لطف دے گیا۔۔۔ سو رسید حاضر بندہ غائب است
  15. مغزل

    دفتری ، گھریلو اور مصروفیت کا انبوہِ کثیر۔۔۔ اور ایک میری ننھی سی جان۔۔۔ جیوے پاکستان۔۔۔

    دفتری ، گھریلو اور مصروفیت کا انبوہِ کثیر۔۔۔ اور ایک میری ننھی سی جان۔۔۔ جیوے پاکستان۔۔۔
  16. مغزل

    کیا غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے؟

    فرخ بھائی یہی شکایت مجھے ابتداسے ہے ۔۔ بہر کیف ۔۔ میری پوری کوشش رہی کہ ایسی گفتگو جاری ہو۔۔۔ اپنی سی کوشش میں بھی کرتا ہوں۔۔ آپ بھی بسم اللہ کیجے ۔
  17. مغزل

    اردو محفل کا طرحی مشاعرہ بیاد خدائے سخن میرتقی میرؔ

    غزل سرا تھے سرِ بزم حضرتِ اظہرؔ مجھے عجیب کڑے وقت میں بلایا گیا مشاعرہ بتدریج اپنے عروج کی سمت گامزن ہے ۔ اب میں جس شاعر کو دعوتِ کلام دینے لگا ہوں ، آپ اسمِ گرامی راجہ محمد امینؔ ہے اور جناب محفل کے باوردی شاعر ہیں ۔ مشقِ سخن اور طلب ِعلم میں اپنی سی مثال رکھتے ہیں حال ہی میں ایک شعری انتخاب...
  18. مغزل

    کیا غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے؟

    ارے واہ بہنا۔۔ آپ نے تو جیہ بہن کی یاددلادی ۔۔ سلامت رہیں۔۔۔ آپ سے گزارش ہے کہ تعارف کی لڑی میں اپنا تعارف پیش کیجے ۔ ہمیں امید ہے کہ آپ جیسی بہنا سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔ سلامت باشید روزبخیر
  19. مغزل

    اردو محفل کا طرحی مشاعرہ بیاد خدائے سخن میرتقی میرؔ

    جنابِ حضرتِ احساسؔ کی غزل سن کر جنابِ حضرتِ اظہر نذیر ؔ آتے ہیں ۔۔ اردو محفل کے خوب خوب مشق میں مستغرق جوان ولولہ سے سرشار شاعر جناب محمد اظہر ؔنذیر کو دعوتِ سخن دیتے ہوئے مجھے خوشی ہے کہ محمد اظہر ؔنذیر نے مشاعرے میں دوغزلہ کی روایت کو زندہ کیا ہے ۔۔ محمد اظہر ؔنذیر خاصے منکسرالمزاج ہیں اور...
  20. مغزل

    اردو لغت مکمل

    لیجے بھیا جی ۔۔ ہمیں بھی اپنے ہمزاد سے ملنے کا موقع ملا۔۔ سلامت رہیں ۔۔ یعنی خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔۔۔
Top