خوں بہا
اپنے شہسواروں کو
قتل کرنے والوں سے
خوں بہا طلب کرنا
وارثوں پہ واجب تھا
قاتلوں پہ واجب تھا
خوں بہا ادا کرنا
واجبات کی تکمیل
منصفوں پہ واجب تھی
(منصفوں کی نگرانی
قدسیوں پہ واجب تھی)
وقت کی عدالت میں
ایک سمت مسند تھی
ایک سمت خنجر تھا
تاج زرنگار اک سمت
ایک سمت لشکر تھا
اک طرف تھی مجبوری
اک...
غزل
بجھ گیا رات وہ ستارہ بھی
حال اچھا نہیں ہمارا بھی
زندگی ہے تو جی رہے ہیں ہم
زندگی ہے تو ہے خسارہ بھی
یہ جو ہم کھوئے کھوئے رہتے ہیں
اس میں کچھ دخل ہے تمھارا بھی
ڈھونڈنا آپ کو ہر اک شے میں
دیکھنا وسعت نظارہ بھی
ڈوبنا ذات کے سمندر میں
یہ ہے طوفان بھی کنارہ بھی
اب مجھے نیند ہی نہیں آتی...
غزل
جا کے پچھتائیں گے، نہ جا کے بھی پچھتائیے گا
آپ جاتے ہیں وہاں، اچھا! چلے جائیے گا
میں کئی دن ہوئے خود سے ہی جھگڑ بیٹھا ہوں
آپ فرصت سے کسی دن مجھے سمجھائیے گا
میں خیالوں میں بھٹک جاتا ہوں بیٹھے بیٹھے
بھیج آہٹ کا سندیسہ مجھے بلوائیے گا
میں نے ظلمت میں گزارے ہیں کئی قرن سو آپ
روشنی سے جو میں...
مہربانی
از : محمداحمدؔ
آج میں نے پوری سترہ گیندیں بیچیں۔ ایک دو نہیں ۔ پوری سترہ۔ جب سے اسکولوں کی چھٹیاں ہوئی ہیں آٹھ دس گیندیں بیچنا بھی مشکل ہو رہا تھا۔ لیکن آج ہم گھومتے گھومتے ایک بڑے سے پارک تک پہنچ گئے۔ اب پتہ چلا کہ اسکول بند ہو تو بچے کہاں جاتے ہیں۔
میں اور مُنی پارک کے دروازے پر ہی...
بیوی شوہر سے : سُنیے ذرا دوکان سے ایک دودھ کا کارٹن تو لا دیں۔ اور ہاں انڈے ہوں تو چھ لے آنا۔
شوہر کچھ دیر میں واپس آیا تو اُس کے ہاتھ میں چھ دودھ کے کارٹن تھے۔
بیوی: ارے ارے یہ چھ دودھ کے کاٹن کیوں لے آئے آپ؟
شوہر: اُن کے پاس انڈے تھے۔ :)
السلام علیکم،
اس چھوٹے سے اور آسان سے ٹیوٹوریل میں ہم اردو ای بک (mobi فارمیٹ پر) بنائیں گے جو آپ کی اینڈرائڈ ڈیوائس پر Zo Reader کی مدد سے پڑھی جا سکے گی۔
mobi دراصل kindle کا فارمیٹ ہے لیکن kindle میں فی الحال اردو رسم الخط کی سہولت موجود نہیں ہے۔
مواد کی فراہمی
سب سے پہلے ہمیں ایک کتاب...
کل پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کے مابین ملاقات ٹھہری۔
ہمارے 'رہنما' نواز شریف نے نہ تو بلوچستان میں ہندوستانی مداخلت کی بات کی اور نہ ہی کشمیر کے دیرینہ معاملے کو حل کرنے کی۔
اسی لئے:
ملاقات خوشگوار رہی۔
امریکہ خوش ہوا
ایسی ملاقات جس میں فریقِ مخالف کی مرضی کے خلاف ایک بات بھی...
لاہور: پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ناول نگار عبداللہ حسین کئی ماہ کی علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
گزشتہ ایک برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا معروف ناول نگار عبداللہ حسین 84 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ عبداللہ حسین کے شہرہ آفاق ناول ’اداس نسلیں‘ کو نا صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر بھی...
غزل
جادہ ٴ فن میں بڑے سخت مقام آتے ہیں
مر کے رہ جاتا ہے فنکار امر ہونے تک
کتنے غالبؔ تھے کہ پیدا ہوئے اور مر بھی گئے
قدر دانوں کو تخلص کی خبر ہونے تک
کتنے اقبالؔ رہِ فکر میں اٹھے لیکن
راستہ بھول گئے ختمِ سفر ہونے تک
کتنے شبیر حسن خان بنے جوشؔ کبھی
مر گئے کتنے سکندر بھی جگرؔ ہونے تک
فیضؔ...
آج اردو (ہندی) کا دروازہ کے نام سے ایک ویب سائٹ دیکھی۔ اچھی لگی۔ یہاں اردو سکھانے کا بندوبست ہے۔ دیگر اسباب کے علاوہ ویڈیوز کی مدد سے بھی زبان سکھائی جا رہی ہے۔
میں نے سرسری دیکھا ہے۔ آپ دیکھیے کیسی ہے یہ سائٹ۔
یہ بھی دیکھیے کہ کیا اردو نہ جاننے والوں کو ہم یہ سائٹ سفارش کر سکتے ہیں؟
ربط...
-غزل-
سڑکوں پر اِک سیلِ بلا تھا لوگوں کا
میں تنہا تھا، اِس میں کیا تھا لوگوں کا
دنیا تھی بے فیض رِفاقت کی بستی
جیون کیا تھا ،اِک صحرا تھا لوگوں کا
سود و زیاں کے مشکیزے پر لڑتے تھے
دل کا دریا سوکھ گیا تھا لوگوں کا
میں پہنچا تو میرا نام فضا میں تھا
ہنستے ہنستے رنگ اُڑا تھا لوگوں کا
نفرت کی...
احوالِ ملاقات
فیض صاحب سے معذرت کے ساتھ
وہ تو کچھ چُپ چُپ رہی پر اُس کے پیارے بھائی نے
چار چھ مکے بھی مارے، آٹھ دس لاتوں کے بعد
اُس نے اپنے بھائی سے پوچھا یہ حضرت کون تھے؟
"ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد"
تضمین از محمد احمدؔ
غزل
اک عجب ہی سلسلہ تھا، میں نہ تھا
مجھ میں کوئی رہ رہا تھا ، میں نہ تھا
میں کسی کا عکس ہوں مجھ پر کُھلا
آئینے کا آئینہ تھا ، میں نہ تھا
میں تمھارا مسئلہ ہرگز نہ تھا
یہ تمھارا مسئلہ تھا، میں نہ تھا
پھر کُھلا میں دونوں کے مابین ہوں
اِک ذرا سا فاصلہ تھا ، میں نہ تھا
ایک زینے پر قدم جیسے...
غزل
آنکھوں میں جل رہا ہے کیوں بجھتا نہیں دھواں
اُٹھتا تو ہے گھٹا سا، برستا نہیں دھواں
چولہے نہیں جلائے یا بستی ہی جل گئی؟
کچھ روز ہوگئے ہیں اب اُٹھتا نہیں دھواں
آنکھوں کے پوچھنے سے لگا آنچ کا پتہ
یوں چہرہ پھیر لینے سے چُھپتا نہیں دھواں
آنکھوں کے آنسوؤں سے مراسم پرانے ہیں
میہماں یہ گھر...
ہم میں سے اکثر لوگ (طلباء اور برسرِ روزگار)، خصوصاً وہ لوگ جن کا روزگار کمپیوٹر سے وابستہ ہے یا جن کا زیادہ تر دن کمپیوٹر پر گزرتا ہے، اکثر ان سرگرمیوں کا گلہ کرتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے اُن کی پیداواری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔
کیا آپ بھی کچھ ایسی سرگرمیوں یا اُن کے کثرتِ استعمال کے باعث پریشان...
اچھے مستقبل کے لئے اچھی تعلیم ضروری ہے۔
لیکن پرائیویٹ تعلیمی ادارے صرف دولت کمانے سے دلچسپی رکھتے ہیں۔
کیا جن کے پاس وسائل کی کمی ہے وہ تعلیم سے محروم ہی رہیں گے۔
کارٹون: طارق آفریدی - اے آر وائی
ایک سردار سڑک پاس کرتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گیا۔
جب ہوش آیا تو تو لوگوں نے پوچھا : "آپ کو گاڑی نظر نہیں آئی؟"
سردار جی: نظر تو آئی تھی پر اُس پر لکھا تھا:
"تُو لنگ جا۔۔۔۔ ساڈی خیر اے ۔۔۔۔۔۔۔۔" :)