Counter Productive Activities ۔ آپ کے روز مرہ میں

ان میں سے کون کون سی سرگرمیاں آپ کے لئیے Counter Productive ہیں؟

  • ویب سرفنگ

    Votes: 7 63.6%
  • ای میلز

    Votes: 1 9.1%
  • چیٹنگ و متعلقہ سروسز۔

    Votes: 4 36.4%
  • اردو محفل

    Votes: 5 45.5%
  • ٹی وی دیکھنا

    Votes: 2 18.2%
  • گپ شپ

    Votes: 3 27.3%
  • چائے کافی

    Votes: 2 18.2%
  • فلمیں

    Votes: 4 36.4%
  • موسیقی

    Votes: 3 27.3%
  • دیگر

    Votes: 5 45.5%

  • Total voters
    11

محمداحمد

لائبریرین
ہم میں سے اکثر لوگ (طلباء اور برسرِ روزگار)، خصوصاً وہ لوگ جن کا روزگار کمپیوٹر سے وابستہ ہے یا جن کا زیادہ تر دن کمپیوٹر پر گزرتا ہے، اکثر ان سرگرمیوں کا گلہ کرتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے اُن کی پیداواری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

کیا آپ بھی کچھ ایسی سرگرمیوں یا اُن کے کثرتِ استعمال کے باعث پریشان ہیں؟ اگر ہاں تو ان سے بچنے کے لئے کیا اقدامات کرتے ہیں؟ کچھ تفصیل ہو جائے۔ :)
 
بتاتے ہیں۔۔۔لیکن ذرا پہلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیداواری سرگرمیوں کی تھوڑی وضاحت ہو جائے:battingeyelashes:
 
محمداحمد

لائبریرین
بتاتے ہیں۔۔۔لیکن ذرا پہلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیداواری سرگرمیوں کی تھوڑی وضاحت ہو جائے:battingeyelashes:

:)

یہاں مراد ہے وہ کام جو ذمہ داری کا درجہ رکھتا ہو۔

دفتر کے کام، کاروباری امور، طلباء کے لئے پڑھائی، مصنفین کے لئے لکھنا اور وہ تمام کام جو درج بالا تعریف کے زمرے میں آتے ہوں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
چوہدری صاحب بخدا یہاں پیداواری سرگرمیوں کا "وہ" مطلب نہیں ہے جو آپ سمجھ رہے ہیں :) احمد بھائی نے بھی سمجھا دیا ہے۔ ویسے سچ بات تو یہ ہے کہ بہت ہی کام کا سوال ہے۔ میرے لیے تو ممکن نہیں رہتا کہ محفل پر رہتے ہوئے کوئی شیڈولڈ ایکٹی ویٹی ٹائم پر کر پاؤں۔ سیانے بندے کیا کرتے ہیں بابت معاملہ سنجیدہ امور؟
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے سچ بات تو یہ ہے کہ بہت ہی کام کا سوال ہے۔ میرے لیے تو ممکن نہیں رہتا کہ محفل پر رہتے ہوئے کوئی شیڈولڈ ایکٹی ویٹی ٹائم پر کر پاؤں۔ سیانے بندے کیا کرتے ہیں بابت معاملہ سنجیدہ امور؟

سیانے بندوں کا تو نہیں پتہ، لیکن ہم ونڈوز کی ہوسٹ فائل کی مدد سے کچھ ویب سائٹس کو بلاک کر دیتے ہیں۔ اپنی ہوسٹ فائل میں ہم نے چار چھ ویب سائٹس کا نام درج کیا ہوا ہے جہاں ہم جاتے ہیں تو واپس آنا بھول جاتے ہیں۔ عام حالت میں یہ نام کمینٹڈ ہوتے ہیں لیکن جب کبھی ہم سمجھتے ہیں کہ اب ارتکازِ توجہ کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکے گا تو پھر ان ویب سائٹس کو ان کمینٹ کر دیتے ہیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے اب سوچ رہا ہوں کہ رائے شماری میں سوشل میڈیا کا الگ آپشن ہونا چاہیے تھا بلکہ شاید فیس بُک اور ٹوئیٹر کے بھی الگ الگ آپشنز ہونے چاہیے تھے کہ یہ بہت سے لوگوں کا بہت سا وقت کھا جاتے ہیں۔ لیکن رائے شماری میں تدوین ممکن نہیں ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میری رائے میں کسی بھی چیز کا حد سے گزرنا کاؤنٹر پروڈکٹو ہوتا ہے۔
توازن کے اندر رہ کر تو سب چیزیں کارآمد ہوتی ہیں۔

بالکل ٹھیک کہا آپ نے۔

تو کیا ہم یہ سمجھیں کہ آپ کو معاملات کے ساتھ اعتدال کا برتاؤ کرنے میں مشکل نہیں ہوتی اور یہ دھاگہ آپ سے متعلقہ نہیں ہے۔ :)
 
آپ اسپیمنگ کا اس قدر ذکر کیوں کرتے ہیں۔ کیا یہ آپ کے پیشے سے متعلق ہے؟
یا کوئی اور وجہ ہے تو وہ بھی بتائیے۔
میرا خیال ہے یہ ان کے اپنے متعلق ہے:battingeyelashes:
سُوکھے سڑے لفظوں میں ہم نے اوپر بتا دیا ہے۔ :)
شکر ہے میں نے عارف پائین والا مطلب نہیں لیا۔ :roll: یہ تو ہمیں کچیاں اکھیاں مروانے لگے تھے۔:whew:
چوہدری صاحب بخدا یہاں پیداواری سرگرمیوں کا "وہ" مطلب نہیں ہے جو آپ سمجھ رہے ہیں
واللہ ۔۔پیداواری سرگرمیوں کے کچھ معنوں پر اندرون خانہ خفیہ گفت و شنید ضرور جاری تھی، لیکن میں نے جنابِ محمداحمد کے موٹے تازے الفاظ سے پہلے کوئی مطلب فائنل نہیں کیا تھا۔ اس لیے میری سمجھ پر کسی قسم کا شک روا نہ رکھا جائے:battingeyelashes:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جن کا زیادہ تر سامنا رہتا ہے۔
مجھے جس چیز کا سب سے زیادہ سامنا رہتا ہے۔ وہ دوران کام کسی اور کام کی جانب کھینچ لیے جانا ہے۔ مثال کے طور پر آپ الجھے ہیں۔ یکدم آپ کا نام پکارا جاتا ہے اور ساتھ ہی "اوہ ذرا ادھر آئیں" اور بس کباڑہ۔۔۔ اب بیٹھے رہو۔ کسی کام میں محو ہو اور ایک آدمی پکارے میٹنگ ہے یار۔ ذرا ادھر چلے آؤ۔۔۔۔ حد ہے ظلم ہے۔۔۔۔ آپ کام میں مصروف ہیں کہ پتا چلتا ہے کہ دو یا چار آدمی آپ کے سر پر کھڑے ہیں۔ وجہ پوچھیں تو بھئی میرے پاس ایک مسئلہ آرہا ہے۔ اب کوئی بندہ خدا پوچھے کہ مسئلہ تمہیں آرہا ہے باقی چار کو ساتھ کیوں لائے ہو۔
انٹرنیٹ ویب سرفنگ میسنجرز یہ میرے کام میں بےجا مداخلت نہیں کر سکتے کیوں کہ ان کا بٹن ہاتھ میں ہے۔ لیکن بنفس نفیس جو مداخلت ہوتی ہے وہ صحیح طریق سے متاثر کرتی ہے۔
 
آپ کی اس پریشانی میں مجھے ایک مثبت بات یہ نظرآئی کہ دفتر میں بھی آپ کافی کارآمد انسان سمجھے جاتے ہیں اسی لئے لوگ آپ کو مشکل وقت میں یاد کرتے رہتے ہیں۔:)
 
Top