افتخار عارف خوں بہا (نظم)

محمداحمد

لائبریرین
خوں بہا

اپنے شہسواروں کو
قتل کرنے والوں سے
خوں بہا طلب کرنا
وارثوں پہ واجب تھا
قاتلوں پہ واجب تھا
خوں بہا ادا کرنا
واجبات کی تکمیل
منصفوں پہ واجب تھی
(منصفوں کی نگرانی
قدسیوں پہ واجب تھی)
وقت کی عدالت میں
ایک سمت مسند تھی
ایک سمت خنجر تھا
تاج زرنگار اک سمت
ایک سمت لشکر تھا
اک طرف تھی مجبوری
اک طرف مقدر تھا
طائفے پکار اٹھے
تاج و تخت زندہ باد"
"ساز و رخت زندہ باد

خلق ہم سے کہتی ہے
سارا ماجرا لکھیں
کس نے کس طرح پایا
اپنا خوں بہا لکھیں
چشم نم سے شرمندہ
ہم قلم سے شرمندہ
سوچتے ہیں کیا لکھیں

افتخار عارف

آج یہ خوبصورت نظم پھر سے نظر سے گزری تو خیال آیا کہ اردو محفل پر بھی ضرور ہوگی لیکن عجیب اتفاق کہ یہ اردو محفل پر (کم از کم مجھے) نہیں ملی۔ سو سوچا کہ ایسی اچھی محفل اتنی اچھے کلام سے کیوں محروم رہے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محمداحمد بھائی آپ نے آج میری صبح کا آغاز اس نظم سے کرکے پوار دن سنوار دیا ۔ افتخار عارف میرے پسندیدہ ترین شاعروں میں سے ہیں ۔ فیض صاحب کے بعد میں تو انہی کو جدید شاعری کا سب سے بڑا شاعر مانتا ہوں ۔ موضوعات کا جو تنوع اور ان پر مضبوط گرفت افتخار عارف کے ہاں ہے وہ ہر کسی کو نہیں ملا۔

کیا بات ہے ! سبحان اللہ سبحان اللہ!!
 

محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی آپ نے آج میری صبح کا آغاز اس نظم سے کرکے پوار دن سنوار دیا ۔

واہ!

یہ آپ کے اعلیٰ ادبی ذوق کی نشانی ہے۔ ورنہ لوگ آج کل ان باتوں سے خوش نہیں ہوتے۔ :)
افتخار عارف میرے پسندیدہ ترین شاعروں میں سے ہیں ۔

میرے بھی۔ :)
فیض صاحب کے بعد میں تو انہی کو جدید شاعری کا سب سے بڑا شاعر مانتا ہوں ۔
:)
موضوعات کا جو تنوع اور ان پر مضبوط گرفت افتخار عارف کے ہاں ہے وہ ہر کسی کو نہیں ملا۔
بلا شبہ۔
کیا بات ہے ! سبحان اللہ سبحان اللہ!!

انتخاب کی پسند آوری کا شکریہ۔

شاد آباد رہیے۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
جی جی شکریہ ہی ادا کیا ہے ہم نے آپ سب محفلین تو ہماری سر آنکھوں پر
آپ سمجھیں کہ ہم نے آپ کو سرزنش کی ہے شکریہ نہ ادا کرنے پر؟ :) ایسا نہیں ہے، ہم نے تو محمد احمد بھائی کا شکریہ ادا کیا تھا نظم کے ماحول میں رہتے ہوئے۔ :laughing:
 
Top