نتائج تلاش

  1. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    باقی باتوں کا جواب تو شاید ذیشان بھائی زیادہ بہتر دے سکیں گے۔ میں صرف ایک تصحیح کراتا چلوں کہ 'سرحد' کا اب آئینی طور پر نام خیبر پختونخواہ ہے۔
  2. حسان خان

    الیکشن 2013 - جو ہونا تھا ہو گیا اب آگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جی برادر۔ میں جانتا ہوں کہ یہ کوئی سازش نہیں ہے۔ لیکن اسے ایسی کاروباری ضرورت بھی نہیں کہا جا سکتا کہ جس کے بغیر چینلوں کا کاروبار ٹھپ ہو جائے گا۔ پاکستان میں ہر مہینے سینکڑوں پاکستانی ڈرامے اور پروگرام بنتے ہیں۔ کیا پاکستانی تفریحی پروگراموں کی اتنی قلت ہو گئی ہے کہ بھارت کا فنی لحاظ سے بالکل...
  3. حسان خان

    الیکشن 2013 - جو ہونا تھا ہو گیا اب آگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کچھ اضافہ میں کرتا چلوں: نئی حکومت پاکستانی چینلوں سے بھارتی ڈرامے اور بولی وڈ ایوارڈ شو فی الفور ختم کرے۔ نئی حکومت پاکستانی خبری چینلوں کے مصالحہ آمیز اور غیر پیشہ ورانہ انداز پر پابندی لگائے۔
  4. حسان خان

    ایم کیو ایم کی بدترین دھاندلی جاری

    ابھی جیو پر عارف علوی اور بابر غوری آمنے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں اور دھاندلی پر بحث کر رہے ہیں۔
  5. حسان خان

    انیس نہ منصب سے غرض، نہ خواہشِ جاگیر رکھتے ہیں - میر انیس (سلام)

    نہ منصب سے غرض، نہ خواہشِ جاگیر رکھتے ہیں جو رکھتے ہیں تو عشقِ روضۂ شبیر رکھتے ہیں خیالِ زلف و روئے حضرتِ شبیر رکھتے ہیں ہم اپنی چشم میں دن رات کی تصویر رکھتے ہیں شبِ ہفتم سے ہے غیظ و غضب عباسِ غازی کو نہ کاندھے سے سپر، نہ ہاتھ سے شمشیر رکھتے ہیں ٹپک پڑتے ہیں مثلِ شمع آنسو، جلنے والوں کے...
  6. حسان خان

    نئے آج اُن کے چلن دیکھتے ہیں - تعشق لکھنوی

    نئے آج اُن کے چلن دیکھتے ہیں ہمارے وہ داغِ کہن دیکھتے ہیں تری جامہ زیبی کے کل تھے جو عاشق اُنہیں آج پہنے کفن دیکھتے ہیں تلاشِ شبِ وصل میں پھر رہا ہوں مرا آپ دیوانہ پن دیکھتے ہیں سمجھتے ہیں تھا سینہ چاکوں میں یہ بھی شکستہ جو قبرِ کہن دیکھتے ہیں چمن میرے داغوں کے کیا اُن کے آگے جو لوگ آپ...
  7. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    کیا شہباز شریف انتخابات جیتنے کے بعد زرداری کومختلف شہروں کی سڑکوں پر گھسیٹنے کا یہ وعدہ پورا کریں گے؟ http://www.facebook.com/photo.php?v=617670811595341
  8. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    اس سے پتا چلتا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے لوگ کم سے کم ہم سندھ والوں سے تو کہیں زیادہ اچھا سیاسی شعور اور پختہ بصیرت رکھتے ہیں۔
  9. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    مشرف کی جماعت چترال سے نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
  10. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    خیبر پختونخواہ میں اگر ن لیگ اور جمعیتِ مولویان کی جوڑ توڑ ہو جائے، اور آزاد امیدوار بھی ان دونوں جماعتوں سے مل جائیں تو تحریکِ انصاف کو حکومت بنانے سے روکا جا سکتا ہے۔
  11. حسان خان

    دور استبصار ، انقلابِ فرانس اور مختلف فلسفیوں کا کردار۔۔

    معلوماتی پوسٹ کے لیے شکریہ ملائکہ صاحبہ۔ :) ذرا 'استبصار' کا اصطلاحی مطلب بھی بتا دیجئے، کیونکہ یہ 'دورِ استبصار' میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں لہذا اس کا مطلب سمجھ پانے سے قاصر ہوں۔ :)
  12. حسان خان

    سندھ: شیر، بلا بےاثر

    کراچی اور بقیہ سندھ کی سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ کراچی میں وہ جلسے بھی کر لیتا تو کیا فرق پڑ جاتا؟ کراچی میں تو تحریکِ انصاف کی ویسے ہی کافی مقبولیت تھی۔ سندھ کے دل پر اثر انداز ہونے کے لیے اندرونِ سندھ کے شہروں اور دیہی علاقوں میں جلسے ضروری تھے۔
  13. حسان خان

    فیس بک سیاست مینیا: صرف مزاح کے لیے

    بھائی، صرف ایک تصویر سے غیر متفق ہوا ہوں، اسے دل پر لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ :) وجہ بھی سن لیجئے۔ ۱۹۹۷ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اس سے بھی بری کارکردگی دکھائی تھی، لیکن نہ اُس وقت بھٹو کی پارٹی مری تھی اور نہ آج مری ہے۔ پاکستانی سیاست بہت نا قابلِ پیش بینی (unpredictable) ہے۔ کیا پتا یہی...
  14. حسان خان

    سندھ: شیر، بلا بےاثر

    ن لیگ نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے مقابلے میں خود کچھ کرنے کے بجائے وہ سیاسی بونے اکٹھے کیے تھے جن کا کوئی ووٹ بینک نہیں ہے۔ دوسری طرف تحریکِ انصاف نے تو سرے سے سندھ پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ایسے میں سندھ کا ان دونوں جماعتوں کو گھاس نہ ڈالنا فطری بات ہے۔
  15. حسان خان

    عمران خان کو خراجِ تحسین

    کالا باغ ڈیم کا بننا اتنا آسان بھی نہیں ہے دوستو۔ سندھ کی سیاست میں یہ مسئلہ بہت حساس ہے اور یہاں کی جماعتوں نے ہمیشہ کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی ہے۔
  16. حسان خان

    سندھ: شیر، بلا بےاثر

    پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریکِ انصاف کے جادو کا اثر صوبہ سندھ میں سر چڑھ کر نہیں بول سکا۔ دوسرے صوبوں کے برعکس یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کی گرفت مضبوط رہی ہے۔ گھوٹکی، سکھر، لاڑکانہ، قنبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، کشمور/کندھ کوٹ، نوابشاہ، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ،...
  17. حسان خان

    مبروک- ن لیگ جیت گئی

    ابھی ایک موبائل پیغام آیا ہے کہ تحریکِ انصاف شاید سری لنکا سے جیت جاتی کیونکہ وہاں کی شرحِ خواندگی پاکستان سے بہت بہتر ہے۔ :p
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    محمد فضولی کے مسبع کا ایک بند: در محنت هجران تو، ای سرو سمن بر! داریم دل مضطرب و جان مکدر کو مژدهٔ وصلت؟ که دماغ دل مضطر گردد ز نسیم اثرش باز معطر زان‌سان که نوید ظفر از ایزد داور در دشت احد وقت هجوم صف کافر بهر مدد لشکر خیرالبشر آید. (فضولی) اے سروِ سمن بر! تیرے ہجر کے رنج کی وجہ سے ہمارا...
  19. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    مذہبی شدت پسندوں اور فرقہ پرستوں نے کون سا پاکستان مضبوط کر دیا ہے جو میں ان کو سندھ کی موجودہ حکومت پر ترجیح دوں؟
Top