نتائج تلاش

  1. حسان خان

    پورے کراچی میں الیکشن دوبارہ کروایا جائے

    سب سے پہلے تو یہ خناس اپنے ذہن سے نکال دیجئے کہ صرف اردو بولنے والے 'مہاجروں' نے یہ ریاست بنائی ہے۔ اگر سندھ اور بنگال کی اسمبلی میں پاکستان کے حق میں قرارداد پاس نہ ہوتیں، اور اگر پنجاب میں سن چالیس میں قراردادِ لاہور منظور اور چھیالیس میں مسلم لیگ کی فتح نہ ہوتی تو پاکستان کبھی بھی نہ بنتا۔...
  2. حسان خان

    پورے کراچی میں الیکشن دوبارہ کروایا جائے

    الزام لگانے اور پھر معافی مانگنے کی بات سے تو متحدہ کا ہی تعلق ہے۔ جناح پور کا الزام متحدہ پر ہی لگا تھا نہ کہ کراچی کی عوام پر۔
  3. حسان خان

    پورے کراچی میں الیکشن دوبارہ کروایا جائے

    اگر پاکستان کے مقامی باشندوں کی جانب سے بسنے نہیں دیا جاتا تو ہم افغان مہاجرین کی طرح دیارِ غیر میں بے سہاروں کی طرح اور بغیر کسی ریاست کے تلے پڑے رہتے۔ کراچی کے پختونوں پر تنقید کرتے ہوئے ہم بہت آسانی سے یہ بات فراموش کر دیتے ہیں کہ ہم خود بھی اس شہر میں کہیں اور سے آئے تھے۔ کیا فرق ہے؟ ہم...
  4. حسان خان

    پورے کراچی میں الیکشن دوبارہ کروایا جائے

    میری سمارٹنس کو چھوڑیے کاشفی صاحب، اپنی سمارٹنس کی طرف رجوع کیجئے تاکہ آپ کو پتا چلے کہ میں نے تو جناح پور کے حوالے سے متحدہ کا نام ہی نہیں لیا تھا۔ انیس الرحمن صاحب کے اوتار پر جناح پور کا نام دیکھا، تو اس حوالے سے ان سے ایک بات کہہ دی۔ آپ فضول میں 'کراچی والوں کے خلاف کی گئی بہتان بازی' کا راگ...
  5. حسان خان

    پورے کراچی میں الیکشن دوبارہ کروایا جائے

    مہاجروں کی آبادکاری کب سے شروع ہوئی اور کس وجہ سے شروع ہوئی اس کے بارے میں بھی تحقیق کیجئے۔ اردو بولنے والوں کا کیا اس شہر میں انیس سو سینتالیس سے پہلے کوئی وجود تھا؟ جب سندھ کے اس شہر میں ہماری آمد ہر لحاظ سے جائز تھی، تو پختونوں اور پنجابیوں نے اس شہر میں منتقل ہو کر کون سا پاپ کیا ہے؟ ہمارا...
  6. حسان خان

    پورے کراچی میں الیکشن دوبارہ کروایا جائے

    بس کیا کیجئے کہ جناح پور لفظ میں بذاتِ خود تو کوئی خامی نہیں ہے، لیکن اس کا تذکرہ سنتے ہی مہاجر قوم پرستوں کا مکروہ چہرہ سامنے آ جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ لفظ نفرت کی علامت بن چکا ہے۔
  7. حسان خان

    پورے کراچی میں الیکشن دوبارہ کروایا جائے

    اور اُن سندھیوں کے احسان کو نہ بھولیے جن کی وجہ سے ہم آج کراچی میں عزت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اگر وہ پاکستان بننے کے وقت سندھ میں مہاجروں کی آمد کھلے دل سے قبول نہ کرتے تو کسی کے دادا میں بھی ہمت نہ ہوتی کہ کراچی میں آباد ہو جاتا۔
  8. حسان خان

    پورے کراچی میں الیکشن دوبارہ کروایا جائے

    کراچی کو مہاجروں کی آبائی جاگیر سمجھنے والوں کو یاد دہانی کراتا چلوں کہ وہ اس شہر میں فی الحال اکثریتی آبادی ضرور سہی، لیکن اُن کی آبادی کراچی کا زیادہ سے زیادہ پچاس فیصد حصہ ہو گی اور بس۔ یہ دلچسپ بات بھی بتاتا چلوں کہ کراچی کی تقریباً سترہ فیصد آبادی پختون اور بارہ فیصد آبادی پنجابی ہے۔ اُس کے...
  9. حسان خان

    پورے کراچی میں الیکشن دوبارہ کروایا جائے

    آپ تو جناح پور کے چکر میں ہیں، آپ کو پورے پاکستان کی فکر کیوں ہونے لگی؟
  10. حسان خان

    زین ہمارا رپوٹر بن گیا۔۔۔۔

    بہت مبارک ہو برادر زین۔ خدا مزید کامیابیاں عطا کرے۔ :)
  11. حسان خان

    الیکشن کے بعد کے زخم

    پتا نہیں کیوں، لیکن مجھے شیخ رشید کے دوبارہ پارلیمان میں منتخب ہونے پر خوشی ہوئی ہے۔ :)
  12. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    آپ میری اس بات کا جواب دیجئے کہ دھاندلی کے الزامات تو لاہور میں بھی نواز شریف پر لگے ہیں، اور وہاں پر بھی لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ تو کیا نواز شریف نے میڈیا پر آ کر الطاف جیسی باتیں کی؟ صرف الطاف ہی ایسا کیوں ہے جو بیان بازیوں پر اتر آیا؟ اِن باتوں کا کیا مطلب ہے کہ میں اپنے ساتھیوں کی مٹھی کھول...
  13. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    ایسی وفاداری کے میں صدقے جاؤں۔ :D :applause::applause: :notworthy::notworthy:
  14. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    مجھے اس کا اعتراف ہے کہ متحدہ کی مقبولیت بہرحال کراچی میں تحریکِ انصاف سے کہیں زیادہ ہے۔ جس کے بارے میں میں نے یہاں بھی لکھا تھا: http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ایم-کیو-ایم-کی-بدترین-دھاندلی-جاری.63722/#post-1297738 اس کی میرے نزدیک اہمیت نہیں کہ کس کے دھرنے اور منی دھرنے میں لوگوں کی...
  15. حسان خان

    کہاں کہاں دھاندلی ہو رہی ہے

    Stats Confirm Reports of Rigging in Several Karachi Polling Stations
  16. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    اسی لیے کہتے ہیں کہ سوچ سمجھ کر بولا کرو۔ کل الطاف بھائی نے ٹُن ہو کر جو دل میں آیا کہہ دیا، اپ توجیہات پیش کرنی پڑ رہی ہیں۔
  17. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    متحدہ کے ایک مجمع کی تصویر کو بغیر کسی ثبوت کے بیس لاکھ کا مجمع کہنا قیاسی دعویٰ نہیں کہلائے گا؟
  18. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    ہائے یہ بیچارے! ہمیشہ الطاف بھائی کوئی حد درجے کی جاہلانہ بات کر دیتے ہیں اور یہ لوگ پھر تاویلات اور توجیہات پیش کرتے رہتے ہیں۔ 'محبِ وطن' الطاف کی وہ مشہورِ زمانہ ویڈیو تو یاد ہی ہوگا جہاں وہ بھارت میں بیٹھ کر شور مچا رہا تھا کہ پاکستان کا بننا اس صدی کی سب سے بڑی غلطی تھی؟ اُس کی بھی تاویلات...
Top