نتائج تلاش

  1. حسان خان

    مبروک- ن لیگ جیت گئی

    غلط۔ پنجاب بڑا اور سگا بھائی ضرور، لیکن پاکستان مختلف صوبوں اور وفاقی اکائیوں کے مجموعے کا نام ہے۔ صرف پنجاب ہی پاکستان نہیں ہے۔ اور سندھیوں پر فوراً تعصب کا الزام لگانے سے پہلے ذرا اُن کی نظر سے بھی دیکھنے کی کوشش کیجئے۔
  2. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    میری تو یہی ناممکن خواہش تھی کہ سندھ میں تحریکِ انصاف اپنی حکومت بنائے۔ نہیں بنا سکی یہ الگ بات ہے۔ مجھے موجودہ حکومت پسند نہیں ہے ، لیکن میں یہ بھی قطعی پسند نہیں کروں گا کہ اس صوبے کی زمامِ کار بنیاد پرست مذہبی جماعتوں اور فرقہ پرست دہشت گرد جماعتوں کے پاس چلی جائے۔ اور یہ فراموش مت کیجئے کہ...
  3. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    سیکولروں کے رد ہونے اور فرقہ پرست شدت پسندوں کے منتخب ہونے میں فرق ہے۔ ویسے، پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ سندھ ابھی بھی دو سیاسی سیکولر جماعتوں کے پاس ہی ہے۔ :)
  4. حسان خان

    مبروک- ن لیگ جیت گئی

    فیس بک پر فی الحال ایسی چیزیں گردش کر رہی ہیں: :) (مجھے امید ہے کہ ساجد صاحب فیس بک کا مواد ہونے کے باوجود اس ہلکی پھلکی تصویر کو اس دھاگے کے لیے قبولیت کا درجہ دے دیں گے۔)
  5. حسان خان

    مبروک- ن لیگ جیت گئی

    قانونی کے بجائے اخلاقی جواز کہنا زیادہ مناسب ہے۔ آئین تو بہرحال اس کی اجازت دیتا کہ کوئی جماعت صرف پنجاب کے مینڈیٹ پر ہی قومی حکومت بنا لے، لیکن ایسی حکومت کو سندھ وغیرہ میں ناگواری کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
  6. حسان خان

    مبروک- ن لیگ جیت گئی

    بی بی سی پر ابھی یہ پڑھا: "نواز شریف کی کامیابی نشستیں زیادہ تر پنجاب تک محدود ہیں، اس لیے انھیں قانونی جواز قائم رکھنے کے لیے چھوٹے صوبوں سے مفاہمت کرنا پڑے گی۔"
  7. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    پابندی لگانے کا تو بے شک حق نہیں رکھتا، البتہ آپ کی سیاسی سوچ کو اکیس توپوں کی سلامی دینے کا حق ضرور رکھتا ہوں جو کراچی جیسے حساس شہر سے اورنگزیب فاروقی کے انتخاب پر خوش ہوتی ہے۔ اور غور سے دیکھیں، تو میں نے اعتراض آپ کی دی گئی ریٹنگ پر اٹھایا تھا، نہ کہ عوام کے انتخاب پر۔
  8. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    وہ تو ٹھیک ہے لیکن یہ زبردست کی ریٹنگ تحریکِ انصاف کے خیبر پختونخواہ سے جیتنے پر آپ کی جانب سے موصول نہیں ہوئی، لیکن سپاہِ صحابہ کے ایک کٹر اور فتنہ پرور مولوی کے کراچی سے جیتنے پر میرا منہ چڑانے کے لیے موصول ہو گئی۔ ایں چہ بو العجبیست!
  9. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    ایچ اے خان اگر آپ سپاہِ صحابہ کے مولوی کے اسمبلی میں منتخب ہونے پر خوش ہوکر اسے زبردست کی ریٹنگ دے رہے ہیں تو مجھے بجا طور پر آپ پر افسوس ہے۔ ہاں، اگر یہ ریٹنگ اے این پی کے اس حلقے سے ہارنے پر تھی تو آپ کی یہ 'خطا' معاف کی جا سکتی ہے۔
  10. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس ۱۲۸ سے سپاہِ صحابہ کا اورنگزیب فاروقی متحدہ کو ہرا کر منتخب ہونے میں کامیاب۔ پچھلی دفعہ یہ نشست اے این پی جیت پانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔
  11. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    تینوں صوبوں میں انتخابات کے بعد کچھ نہ کچھ تبدیل آ گئی، لیکن سندھ جیسا کل تھا بعینیہ ویسا ہی انتخابات کے بعد بھی رہا ہے۔
  12. حسان خان

    مبروک- ن لیگ جیت گئی

    مبروک - شیخ رشید ایک قومی اور ایک ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد بالآخر قومی اسمبلی میں دوبارہ منتخب ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ :p
  13. حسان خان

    مبروک- ن لیگ جیت گئی

    میرے ایک دوست نے ابھی فیس بک پر لکھا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو اپنی پختہ تر سیاسی بصیرت کی وجہ سے دو ووٹوں کا حق ملنا چاہیے۔ :) پختونوں نے فضول چیزوں کے بجائے ہمیشہ پچھلی حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا ہے: ۱۹۹۳: پی پی پی ۱۹۹۷: ن لیگ ۲۰۰۲: متحدہ مجلسِ عمل ۲۰۰۸: ۱ے این پی ۲۰۱۳...
  14. حسان خان

    مبروک- ن لیگ جیت گئی

    مبروک - تحریکِ انصاف خیبر پختونخواہ میں بھاری فرق سے کامیاب ہو گئی۔
  15. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    تحریکِ انصاف کل ووٹوں کی تعداد کے حساب سے پاکستان کی دوسری بڑی جماعت کے طور پر ابھری ہے۔
  16. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے ۴۸ اسلام آباد سے تحریکِ انصاف کے جاوید ہاشمی کامیاب ہو گئے ہیں۔
  17. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    خیبر پختونخواہ کو نئی حکومت مبارک ہو۔ میرا دل کر رہا ہے کہ کاش میں بھی اس وقت پشاور میں ہوتا اور تحریکِ انصاف کی فتح کا اپنے پشاوری بھائیوں کے ساتھ جشن مناتا۔ :)
  18. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    جیتنا چاہیے تھا لیکن جیت نہیں سکتا تھا۔ متحدہ کی دھاندلی اور غنڈہ گردی اپنی جگہ، لیکن اُس کا روایتی ووٹ بینک بدستور قائم ہے۔
  19. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    اب پتا چلا یہ کیا سین ہے۔ اُس نے لیاری سے بائیکاٹ کیا تھا، جبکہ عزیز آباد سے وہ جیت گیا ہے تقریباً۔
  20. حسان خان

    الیکشن 2013 نتائج کا دھاگہ

    آئندہ دس پندرہ سالوں تک تو جیتتی رہے گی۔ اُس کے آگے کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔
Top