میں رائے دے آیا۔
این اے ۲۵۳: تحریکِ انصاف
پی ایس ۱۱۸: تحریکِ انصاف
لوگ بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔ خواتین کی بھی ایک بہت بڑی تعداد نظر آئی۔ بلکہ میں جس منزل پر تھا، وہاں مرد کم اور خواتین زیادہ تھیں۔ کئی نوجوان لڑکے گاڑی میں اپنے پورے خاندان کو رائے دینے کے لیے لاتے نظر آئے۔ کافی خوش آئند بات ہے۔