نتائج تلاش

  1. حسان خان

    پسندیدہ غیر ملکی گانے

    سلطنتِ مغلیہ کے بانی ظہیر الدین محمد بابر کی ایک غزل بڑی دل نشین لوک ازبک موسیقی کے ساتھ: www. youtube. com/watch?v=xUvQUrM91-4‎ http://video.mail.ru/list/maxcyd777/3532/8089.html مطلع: بهار ایامی‌در داغی یگتلکنڭ اوانی‌در کتور ساقی شرابِ ناب کیم عشرت زمانی‌در بہار کے ایام ہیں، دوبارہ جوانی کا...
  2. حسان خان

    ایک امریکی کی اردو سے محبت

    یہ معلوماتی مضمون دیکھیے ذیشان بھائی۔ اس میں بھی ایک بندے کی ویڈیو ہے جو بڑی روانی سے آٹھ دس زبانیں بول لیتا ہے۔ http://www.bbc.co.uk/news/magazine-17101370 کاش میں بھی اتنی کامل روانی سے کوئی خارجی زبان بول سکتا۔ :)
  3. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آگاتھا کرسٹی کا ناول The Mysterious Affair At Styles دوبارہ پڑھنا شروع کیا ہے۔
  4. حسان خان

    تعارف تعارف "بابائے ریٹنگ" کا

    دوبارہ خوش آمدید :)
  5. حسان خان

    یا رسول اللہ! سنسن صدر و بدرِ کائنات - سید عمادالدین نسیمی (ترکی مع ترجمہ)

    بحر = فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن یا رسول الله! سنسن صدر و بدرِ کاینات طلعت و رخسارینیزدان مست اولوبدور شش جھات یا رسول اللہ آپ کائنات کے سردار اور ماہِ کامل ہیں، آپ کے چہرے اور رخسار کو دیکھ کر شش جہات مست ہو گئے ہیں۔ اول زمان که عرشه چیخدین ای رسول الله سن قاب قوسینه ایریشدین در شبِ قدر...
  6. حسان خان

    کیوں خرابات میں لافِ ہمہ دانی واعظ - امیر اللہ تسلیم لکھنوی

    کیوں خرابات میں لافِ ہمہ دانی واعظ کون سنتا ہے تری ہرزہ بیانی واعظ دفترِ وعظ کے نقطے بھی نہ ہوں گے اتنے جتنے ہیں دل میں مرے داغِ نہانی واعظ سچ سہی جنت و دوزخ کا فسانہ لیکن کس طرح مان لوں میں تیری زبانی واعظ بے وضو پائے خمِ بادہ کو چھو لیتا ہے خاک آتی ہے تجھے مرتبہ دانی واعظ نرم بھی دل...
  7. حسان خان

    مذاہب کیسے بدلتے ہیں

    بنیادی بات یہ ہے مصنف نے یہ مضمون کسی مذہب پر کامل ایمان رکھنے والے کے نقطۂ نظر سے نہیں، بلکہ اس شخص کے نقطۂ نظر سے لکھا ہے جو مذاہب کو آسمان سے نازل شدہ ابدی اور جامد حقیقت کے بجائے ایک دنیاوی اور انسانی مظہر جان کر اُن پر اور اُن کے تاریخی ارتقاء پر نظر ڈالتا ہے۔ اگر یہ بات سمجھ لی جائے تو...
  8. حسان خان

    مذاہب کیسے بدلتے ہیں

    وہ عینک کون سی ہے بھائی؟ :)
  9. حسان خان

    مذاہب کیسے بدلتے ہیں

    محترمہ آپ کے نزدیک کیا چیز انحراف ہے یا کیا چیز درست، مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔ مجھے بس یہ معلوم تھا کہ اسلامی دنیا میں حضرت محمد (ص) کی تصویر سازی کی بھی روایت رہی ہے، سو میں نے یہاں ایک مضمون کے حوالے کے ساتھ عرض کر دیا۔
  10. حسان خان

    مذاہب کیسے بدلتے ہیں

    بہت دلچسپ کتاب ہے۔ مجھے ایک ٹھیلے سے صرف پچاس روپے میں مل گئی تھی۔ :)
  11. حسان خان

    مذاہب کیسے بدلتے ہیں

    لیکن ذیشان بھائی، رسول اللہ (ص) کی تصویری عکاسی کے اکثر نمونے تیموری، ایلخانی اور عثمانی ادوار کے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ سنی دنیا میں اس کی تاریخی مثالیں موجود نہیں ہیں۔ جہاں تک اہلِ تشیع کی بات ہے تو پاکستانی شیعوں میں شبیہ سازی کی روایت بہت کم رہی ہے، اور عمومی طور پر اسے اچھی نظر سے بھی نہیں...
  12. حسان خان

    مذاہب کیسے بدلتے ہیں

    حضرت محمد (ص) کی تصویری عکاسی اسلامی فنون کا اہم حصہ تو نہیں تھی، البتہ اس کی تاریخی مثالیں موجود ہیں۔ یہ مضمون ملاحظہ کیجئے: Between Logos (Kalima) and Light (Nur): Representations of the Prophet Muhammad in Islamic Painting
  13. حسان خان

    ہیلو، مبارک ہو، تم متعصب ہو

    سروے میں اصل لفظ race ہے جس کا قوم یا قومیت ترجمہ کرنا درست نہیں ہے۔ خیر، یہ بات حقیقت ہے کہ نسلی یا رنگی بنیادوں پر یہاں بہت کم تعصب ہے۔ چاہے بندہ سفید ہو، سیاہ ہو، بھورا ہو، سرخ ہو یا پیلا ہو، یہاں کسی کو اُس کا اپنا ہمسایہ ہونا ناگوار نہیں گزرتا۔
  14. حسان خان

    انٹرویو چائے حسان خان کے ساتھ

    کبھی آپ کا کراچی آنا ہوا، یا میں اسلام آباد آیا تو ضرور ملاقات ہو گی۔ :)
  15. حسان خان

    انٹرویو چائے حسان خان کے ساتھ

    1- آپ کے خیال میں اولین اور اہم سماجی خدمت کیا ہے؟ ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کرنا جہاں ہر انسان غریبی جیسی لعنت اور ہر قسم کی تذلیل کے بغیر اپنی زندگی ہنسی خوشی گذار سکے۔ 2- کیا آپ پہلی نظرکی محبت پر یقین رکھتے ہیں؟ نہیں۔ 3- پہلی ملاقات میں کن تین چیزوں پر غورکرتے ہیں؟ اخلاق، گفتگو کا...
  16. حسان خان

    انٹرویو چائے حسان خان کے ساتھ

    بچپن میں دادا کے پاس گجراتی اور ہندی کتابیں دیکھی تھیں، جن میں بالکل الگ رسم الخط استعمال ہوا دیکھنا بہت دلچسپ لگا تھا۔ میں نے دادا سے خواہش ظاہر کی تو اُنہوں نے دیوناگری میں مجھے اپنا نام لکھنا اور پڑھنا سکھا دیا تھا۔ پھر اُس کے بعد میں اپنے دادا سے دیوناگری وقتاً فوقتاً سیکھا کرتا تھا۔ یہی...
  17. حسان خان

    انٹرویو چائے حسان خان کے ساتھ

    بہت شکریہ بھائی :) کامل دسترس صرف اور صرف اردو میں ہے۔ چونکہ انگریزی بچپن سے تعلیمی زبان رہی ہے اس لیے اس میں بھی ٹھیک سے لکھ ہی لیتا ہوں۔ اس کے علاوہ ہندی میں بھی لکھنے پر اچھی خاصی قابلیت ہے۔ یہ زبانیں ایسی ہیں جو میں پڑھ اور سن کر بآسانی سمجھ سکتا ہوں، اور اگر ماحول ملا تو بولنا بھی فوراً...
  18. حسان خان

    الطاف حسین کا نائن زیرو کی تقریر میں عمران کے خلاف گھٹیا زبان کا استعمال

    دیکھیں جناب آپ سب لوگوں کے اعتراض کا خلاصہ یہ ہے کہ: مہاجر خود کو مہاجر کیوں کہتے ہیں؟ جب کہ میرے جواب کا خلاصہ یہ ہے: یہ ہر بندے اور ہر گروہ کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی شناخت کے لیے جو لفظ چاہے اور جس منطق اور مصلحت کے تحت چاہے چن لے، اگر مہاجر خود کو بہشتی بھی کہلانے پر بضد ہوتے تو ہمیں...
  19. حسان خان

    الطاف حسین کا نائن زیرو کی تقریر میں عمران کے خلاف گھٹیا زبان کا استعمال

    جناب یہ تو اُن کا استحقاق تھا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی گروہی شناخت کے لیے جو نام چاہتے چن لیتے۔ آپ کو اس پر اعتراض کیوں ہو رہا ہے؟
Top