نتائج تلاش

  1. حسان خان

    مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

    یہ تو درست ہے کہ کراچی میں تحریکِ انصاف کی زیادہ حمایت معاشی طور پر آسودہ طبقے میں ہے، لیکن یہ مکمل تصویر نہیں ہے۔ میرے پرانے علاقے محمود آباد کے حلقے میں تحریکِ انصاف کو چالیس ہزار ووٹ ملے ہیں، جو متحدہ کو ملنے والے ووٹوں کا نصف ہے۔ کوئی مجھے یہ بتائے کہ محمود آباد میں کونسے برگر اور طبقۂ...
  2. حسان خان

    میری تصاویر

    آپ کی پیش کردہ تصاویر میں کوئی بھی ایسی نہیں ہے جسے خصوصاَ آپ کی تصویر کہا جا سکے۔ :)
  3. حسان خان

    پاکستان کا دورہ سکاٹ لینڈاورآئر لینڈ:پہلا میچ:پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ

    اگر حریف دستے کو سامنے رکھا جائے تو پاکستان نے بہت بری بلے بازی کی ہے۔
  4. حسان خان

    کراچی:تحریک انصاف نے کس کا ووٹ بینک توڑا

    اسد محمود صاحب، آپ کی پیش کردہ بعض خبریں مجھے الٹی کیوں نظر آتی ہیں؟ ویسے جس کو میری طرح پڑھنے میں دشواری ہو رہی ہو وہ یہاں سے یہ تجزیہ پڑھ سکتا ہے۔
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جام و سبو شکسته‌ام ای مرگ مهلتی تا توبه‌ای که کرده‌ام آن نیز بشکنم (قاضی یحییٰ نوربخشی) جام و سبو تو توڑ چکا ہوں، لیکن اے موت! مجھے تھوڑی مہلت دے تاکہ میں نے جو توبہ کی تھی اُسے بھی توڑ ڈالوں۔
  6. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    جب ہمارے باپ دادا یہاں پاکستان اور اپنی مذہبی شناخت کی خاطر آئے تھے، تو یہ مہاجر قوم پرستی اور پاکستان میں بسنے والے دوسرے لسانی گروہوں سے نفرت کا سارا اخلاقی جواز ہی ختم ہو جاتا ہے۔ میں تو بس یہی اپنے ذہن میں رکھتا ہوں کہ میرے دادا ادھر پاکستان اور میرے آباؤ اجداد کی مذہبی شناخت کے لیے آئے تھے،...
  7. حسان خان

    مزار شریف حضرت علی رضی اللہ عنہ

    وہاں قدم کا ہے کیا کام، اے ادب، توبہ سروں سے چلنے کے قابل ہیں کوچہ ہائے نجف (میر انیس) بہت عمدہ تصاویر ہیں محسن بھائی۔ :)
  8. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    بہت اچھی بات کہی ہے۔ لیکن جب یہ کہہ دیا کہ کراچی والے اپنی مادری زبان اور سیاسی وابستگی سے قطعِ نظر ایک اکائی ہیں تو مجھے امید ہے آپ اب متحدہ پر تنقید کے جواب میں 'کراچی والا' کارڈ نہیں کھیلیں گے۔ بھائی میں بھی اسی قوم پرستانہ زاویے سے دیکھا کرتا تھا۔ لیکن جب سب کو دیکھا تو یہی نظر آیا کہ...
  9. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    بات گھوم پھر کر وہیں آ جاتی ہے کہ جس کے پاس طاقت زیادہ، نشستیں زیادہ، اور میڈیا نمائندگی زیادہ ہوتی ہے، لوگوں کی نظریں بھی اسی جانب سب سے پہلے جواب خواہی کے لیے اٹھتی ہیں۔ باقی اس سے اختلاف نہیں کراچی کے حمام میں متحدہ، اے این پی اور پیپلز پارٹی تینوں جماعتیں ہی برہنہ ہیں۔
  10. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    دھاگے کا عنوان الطاف سے متعلق ہے نہ کہ کراچی والوں سے۔ الطاف مجھ سمیت لاکھوں کراچی والوں کی ذرا سی بھی نمائندگی نہیں کرتا۔ اس لیے الطاف نے جو کہا ہے یا جو ارادہ ظاہر کیا ہے وہ اُس کا ذاتی قول ہی سمجھا جائے گا۔ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا مطالبہ تو کافی لوگوں سے سنا ہے، لیکن کراچی کو پاکستان...
  11. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    جئے سندھ کا ووٹ بینک کیا ہے؟ سیاسی لحاظ سے حاشیوں پر موجود جماعتیں اس طرح کی باتیں کریں تو ہضم ہو جاتی ہیں، لیکن الطاف حسین جیسے 'معزز' اور سیاسی طاقت رکھنے والے سیاست دان کی جانب سے اس طرح کے بیانات آئے ہیں تو لوگوں میں الطاف کے خلاف ردِ عمل بھی اسی تناسب سے ہوگا۔ ویسے یہ وہی الطاف ہے جواجرک...
  12. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    ذات پر حملہ کرنے کا شکریہ، لیکن میرا سوال ابھی تک وہیں کا وہیں ہے۔ میں بھی کراچی والا ہوں، اور میری طرح کے دیگر لاکھوں کراچی والے بھی متحدہ کے بجائے دوسری جماعتوں کے حمایتی ہیں۔ اس انتخابات میں ہر حلقے میں تحریکِ انصاف کو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ پڑے ہیں۔ ایسے میں متحدہ کو کراچی والوں سے...
  13. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    میں جس کراچی میں رہتا ہوں وہاں آج بھی ایک پختون شاہد آفریدی کے چھکے لگانے پر لوگ خوشی سے ناچنے لگتے ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔
  14. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    مجھے آج تک یہ منطق سمجھ نہیں آئی کہ' کراچی والوں' کو ایک اکائی تصور کر کے متحدہ سے کیوں نتھی کیا جاتا ہے؟
  15. حسان خان

    ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پسند نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کردیا جائے، الطاف حسین

    فرشتہ تو یہاں کوئی نہیں ہے، لیکن جو زیادہ حصے دار اور سیاسی قوت کا مالک ہوتا ہے، سب سے زیادہ جواب دہی کی ذمے داری بھی اُسی پر عائد ہوتی ہے۔ پچھلی حکومت صرف پیپلز پارٹی کی حکومت تو نہیں تھی، اُس میں متحدہ بھی شامل تھی، لیکن گالیاں پیپلز پارٹی کو ہی پڑتی ہیں کیونکہ وہ ہی زیادہ بڑی حصے دار تھی۔ ہو...
  16. حسان خان

    بوسنیا کے دار الحکومت سرائیوو کی چند تصاویر

    مجھے آپ کی تمام باتوں سے اتفاق ہے۔ صرف ایک چھوٹی سی تصحیح کرنا چاہتا ہوں کہ آذربائجانی، بوسنویوں اور البانویوں کی طرح یورپی مسلمان نہیں کہے جا سکتے۔ ہاں، یہ حقیقت ہے کہ جمہوریۂ آذربائجان کا طرزِ زندگی کافی یورپی انداز کا ہے، اور وہاں کی حکومت بھی یورپ کی گرویدہ ہے، لیکن شیعہ ملک ہونے کی وجہ سے...
  17. حسان خان

    بوسنیا کے دار الحکومت سرائیوو کی چند تصاویر

    اور مجھے تو اس چھوٹے سے ملک پر رشک آ رہا ہے کہ میرا ملک ایسا کیوں نہیں ہے۔ :( بطور ایک مسلمان ملک و قوم کا فرد ہونے کے، میں نے بوسنیائی معاشرے کو بھی لائقِ تقلید معاشروں کی صف میں شامل کر لیا ہے۔
  18. حسان خان

    بوسنیا کے دار الحکومت سرائیوو کی چند تصاویر

    بوسنیا کو چھوٹا ترکی کہنے کی وجہ یہ ہے کہ جب پندرہویں صدی میں بوسنیائی لوگوں نے اسلام قبول کیا تھا تو وہ ترک مسلمانوں سے بھی بڑھ کر 'ترک' اور مسلمان ہو گئے تھے۔ اور چونکہ عثمانی خلافت میں لوگوں کا بنیادی شاخص ان کی مذہبی ملت ہوا کرتی تھی، اسی وجہ سے بلقان اور مغربی یورپی دنیا کے عیسائی...
  19. حسان خان

    بوسنیا کے دار الحکومت سرائیوو کی چند تصاویر

    سرائیوو کی مساجد۔۔۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق سرائیوو شہر میں دو سو سے زائد چھوٹی بڑی مساجد ہیں، جن کی تعداد میں گزرتے سالوں کے ساتھ اضافہ ہوتا آیا ہے۔۔ اذان کی آواز شہر کے ہر گوشے میں سنائی دیتی ہے۔ بوسنیا کے مسلمان مجموعی طور پر کافی مذہبی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ بوسنیائیوں کی...
Top