یا رسول اللہ! سنسن صدر و بدرِ کائنات - سید عمادالدین نسیمی (ترکی مع ترجمہ)

حسان خان

لائبریرین
بحر = فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن​
یا رسول الله! سنسن صدر و بدرِ کاینات
طلعت و رخسارینیزدان مست اولوبدور شش جھات
یا رسول اللہ آپ کائنات کے سردار اور ماہِ کامل ہیں، آپ کے چہرے اور رخسار کو دیکھ کر شش جہات مست ہو گئے ہیں۔​
اول زمان که عرشه چیخدین ای رسول الله سن
قاب قوسینه ایریشدین در شبِ قدر و برات
اے رسول اللہ! شبِ قدر اور شبِ برات (جیسی مبارک راتوں میں) آپ جب عرش تک پہنچے تو آپ اُس مقام تک واصل ہو گئے جہاں آپ کے اور خدا کے بیچ صرف دو کمانوں کا فرق رہ گیا۔​
شاهِ مردانیم علی‌دیر اولیا‌لار سروری
هم آنا رب العلادان کشف ائدن هر مشکلات
میرا شاہِ مرداں علی ہے، جو اولیا کا سردار ہے اور وہی اُن پر ایزدِ تعالیٰ کی معرفت کی مشکلات کو آشکارا یعنی حل کرتا ہے۔​
شاه حسن اولدو چراغِ انبیانین سرّی‌دیر
شاه حسینِ کربلا‌دیر چشمهٔ آبِ فرات
شاہ حسن انبیاء کے چراغ کے راز ہیں، جبکہ شاہ حسینِ کربلا آبِ فرات کا چشمہ ہیں۔​
شاه زین العابدین چشم و چراغِ انبیا
باقره اقرار ائدنلر بولدولار غمدن نجات
شاہ زین العابدین انبیاء کے چشم و چراغ ہیں، جبکہ باقر کی تصدیق کرنے والوں نے غم سے نجات پائی۔​
جعفرِ صادق کیم اولدور سرورِ دنیا و دین
موسیِ کاظم که گلدی ظاھر اولدو معجزات
جعفرِ صادق وہ ہیں کہ جو دین و دنیا کے سردار ہیں؛ موسیٰ کاظم وہ ہیں کہ جب وہ تشریف لائے تو معجزات ظاہر ہوئے۔​
هشتمین سلطانِ عالم‌دیر خراسان سروری
هم آنین انواری نوروندن منوردیر هرات
آٹھویں سلطانِ عالم وہ ہیں کہ جو خراسان کے سردار ہیں؛ اور انہیں کے انوار کی روشنی سے ہرات (یعنی خراسان) منور ہے۔​
ای تقی! سنسن امینِ سرِ اسمای الٰه
ای نقی! سندن وجودا گلدی جمله موجودات
اے تقی! آپ خدا کے ناموں کے راز کے امین ہیں؛ اے نقی! آپ ہی سے جملہ موجودات وجود میں آئی ہیں۔​
عسکری‌دیر محرمِ اسرارِ علمِ کبریا
اولدورور عین الیقین سرچشمهٔ آبِ حیات
عسکری علمِ کبریا کے رازوں کے محرم ہیں۔ اور وہی یقیناً آبِ حیات کا سرچشمہ ہیں۔​
مهدی آلدی ذوالفقاری، میندی دلدل آتینا
مشرک و منکر، منافق، جمله‌سی مات اولدی مات
مہدی نے جب ذوالفقار پکڑی اور اپنے گھوڑے دلدل پر سوار ہوئے تو مشرک، منکر اور منافق سب شکست کھا کے نابود ہو گئے۔​
بو نسیمی خاک پای انبیا و اولیا
قیل عنایت سن آنا، ای مظھرِ ذات و صفات
یہ نسیمی انبیا اور اولیا کے قدموں کی خاک ہے، لہذا اے خدا کی ذات و صفات کے مظہر! آپ اُس پر عنایت کیجیے۔​
(سید عمادالدین نسیمی)
شاعر کے بارے میں جاننے کے لیے یہ دیکھیے:​
 
Top