مجھے اسماعیلیوں کے 'غلط' نظریات و عقائد کی چنداں فکر نہیں۔ میں بس یہ جانتا ہوں کہ مجھے اسماعیلیت اور اسماعیلی اچھے لگتے ہیں اور اُن کی تاریخ اور تمدنی خدمات میں مجھے کافی دلچسپی ہے اور اس بارے میں کافی مطالعہ بھی رہا ہے۔ نیز، یہ حقیقت بھی ہمیشہ پیشِ نظر رہتی ہے کہ قائدِ اعظم کا تعلق بھی اسی فرقے...