نتائج تلاش

  1. حسان خان

    رمضان در سراسرِ دنیا (۲۰۱۳)

    نیروبی، کینیا کی نور مسجد میں غریب روزہ داروں کے لیے افطار کا بندوبست کیا جا رہا ہے غزہ میں ایک پیسٹری بنانے والا افطار کے لیے روایتی عرب مٹھائیاں تیار کر رہا ہے بلغراد، سربیا میں واقع عہدِ عثمانی کی بایراقلی مسجد میں نمازِ تراویح پڑھی جا رہی ہے۔ سربیا کی مسلمان آبادی زیادہ تر بوسنیائی...
  2. حسان خان

    رمضان در سراسرِ دنیا (۲۰۱۳)

    سب سے پہلے تو میری طرف سے تمام دوستانِ اردو محفل کو ماہِ رمضان کی آمد مبارک ہو۔ دعا ہے کہ اس مہینے کی برکات سے آپ اور آپ کے اہلِ خانہ فیض یاب ہوں، اور ہمارے اپنے گھر پاکستان میں یہ مہینہ امن و آشتی کا باعث بنے۔ چلیں اب میرے ساتھ مل کر دیکھیے کہ عالمِ اسلام میں ماہِ رمضان کا استقبال کس طرح کیا...
  3. حسان خان

    آتش آفتِ جاں ہے ترا اے سروِ گل اندام رقص - خواجہ حیدر علی آتش

    آفتِ جاں ہے ترا اے سروِ گل اندام رقص ساتھ ہر ٹھوکر کے کرتا ہے ہمارا کام رقص طبعِ عالی باز رکھتی ہے تماشے سے مجھے بام پر گویا کہ میں ہوں اور زیرِ بام رقص کس طرح کرتا ہے یہ ذلت گوارا آدمی فی الحقیقت کچھ نہیں غیرِ خیالِ خام رقص چہرۂ محبوب پر گیسو نہیں لہرا رہے بت کے آگے کرتے ہیں کفارِ نافرجام...
  4. حسان خان

    کوسوو کے دارالحکومت Prishtina میں اجتماعی افطار

    جی، میں اس سے غیر متفق ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ 'قران و سنت' کی تعلیمات سے صرف اسلام کا بنیادی ڈھانچا تیار ہوا تھا۔ اس کے بعد اسلام جہاں جہاں جاتا رہا، وہاں زمان و مکان کی مناسبت سے اُس ڈھانچے پر جدا جدا گوشت چڑھتا رہا۔ اپنے نقطۂ نظر کو مزید واضح کرنے کے لیے شاید اس بات کا اضافہ کرنا بھی مفید ہو کہ...
  5. حسان خان

    آتش وحشت آگیں ہے فسانہ مری رسوائی کا - خواجہ حیدر علی آتش

    وحشت آگیں ہے فسانہ مری رسوائی کا عاشقِ زار ہوں اک آہوئے صحرائی کا پاؤں زنداں سے نہ نکلا ترے سودائی کا داغ دل ہی میں رہا لالۂ صحرائی کا دھیان رہتا ہے قدِ یار کی رعنائی کا سامنا روز ہے یاں آفتِ بالائی کا کوہِ غم مثلِ پرِ کاہ اٹھا لیتا ہوں ناتوانی میں بھی عالم ہے توانائی کا لحدِ تیرہ میں...
  6. حسان خان

    آج کی تصویر - 1

    مونٹی نیگرو کے بوسنیائی مسلم اکثریتی علاقے سنجاق میں کل افطار کی دعوت۔ تصویر میں مونٹی نیگرو کے صدر، سنجاق کے رئیس العلماء اور مونٹی نیگرو کے عیسائی باشندوں کے سربراہ ایک ساتھ بیٹھے افطار کر رہے ہیں۔
  7. حسان خان

    کوسوو کے دارالحکومت Prishtina میں اجتماعی افطار

    جناب غور سے عنوان دیکھیے، یہ مشرقی یورپ کا مسلم اکثریتی ملک کوسوو ہے۔۔ ایران یا سعودیہ نہیں۔ یہاں تو آپ کو جگہ جگہ اسلام کی ذرا مختلف شکل ہی نظر آئے گی۔ :) کوسوو کے البانوی باشندے پچھلے چھ سو سالوں سے اعتدال پسند حنفی سنی مسلمان ہیں۔ وہ اپنے اسلام کو ہم سے بہتر سمجھتے ہیں، اس لیے کسی کو اُن کے...
  8. حسان خان

    آتش شوقِ وصلت میں ہے شغلِ اشک افشانی مجھے - خواجہ حیدر علی آتش

    شوقِ وصلت میں ہے شغلِ اشک افشانی مجھے ہجر میں کرنا پڑا آخر لہو پانی مجھے یاد میں آئینۂ رخ کے ہے حیرانی مجھے زلف کے سودے میں رہتی ہے پریشانی مجھے تنگ کرتا ہے گریباں کٹنے لگتا ہے گلا موسمِ گل کی جو یاد آتی ہے عریانی مجھے ہوں وہ دیوانہ کہ اپنا نام رٹنے کے لیے اک پری نے دی ہے تسبیحِ سلیمانی...
  9. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    خوشا کہ جوش ہمیں حبِ نوعِ انساں نے عطا کیا ہے مزاجِ محمدِ عربی (جوش ملیح آبادی)
  10. حسان خان

    مبارکباد استقبال رمضان ، صاف و پاکیزہ قلوب کے ساتھ ۔۔۔

    میری طرف سے عالمِ اسلام کو رمضان مبارک ہو۔
  11. حسان خان

    کوسوو کے دارالحکومت Prishtina میں اجتماعی افطار

    آپ کو ایسا کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
  12. حسان خان

    عمر حیات محل -- چنیوٹ

    عمدہ معلوماتی پوسٹ کے لیے شکریہ :)
  13. حسان خان

    کوسوو کے دارالحکومت Prishtina میں اجتماعی افطار

    آپ کی پہلی سطر کے لیے پُرمزاح اور دوسری سطر کے لیے دوستانہ کی ریٹنگ ہے نقوی بھائی :)
  14. حسان خان

    استانبول میں اجتماعی افطار

    استانبول میں کل ہونے والے اجتماعی افطارات کی تصاویر خیابانِ استقلال پر ایک بندے سے انٹرویو لیا جا رہا ہے استانبول بلدیہ کی جانب سے میدانِ تقسیم میں منعقدہ اجتماعی افطار خیابانِ استقلال میں حکومت مخالف مظاہرین افطار کرتے ہوئے "سب سے بڑی عبادت حق کی مدافعت کرنا ہے۔"
  15. حسان خان

    کوسوو کے دارالحکومت Prishtina میں اجتماعی افطار

    کل یورپ، بلقان اور ترکی میں پہلا روزہ تھا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ مسلم اکثریتی ملک کوسوو کے دارالحکومت میں پہلا اجتماعی افطار کس طرح وقوع پذیر ہوا۔ یہ اجتماعی افطار ترکی کی 'ایوب سلطان تنظیم' کے اشتراک سے منعقد ہوئے تھے۔ افطار کی تقریب میں کوسوو کے اعلیٰ عہدے داران بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ ۲۰۱۱ کی...
  16. حسان خان

    ڈاکٹر مرسی کیوں ناکام ہوئے؟

    بال ٹھاکرے اور نریندر مودی تو کھلے کھلے مسلم مخالف رہنما ہیں۔ لیکن اگر کوئی ہندو مرسی یا اخوان المسلمون پر سیاسی اعتراضات کرے گا تو کیا اُس کے جواب میں ہندومت پر نشتر چلانا جہالت نہیں ہو گی؟ اب اگر بالفرض عارف کریم احمدی ہے اور اُس کے کچھ مخصوص سیاسی نظریات بھی ہیں تو اس میں اُس کے احمدی ہونے کا...
  17. حسان خان

    ڈاکٹر مرسی کیوں ناکام ہوئے؟

    عارف کریم کے نقطۂ نظر کا اُس کے عقائد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لیے بار بار 'قادیانیت' کا شوشہ چھوڑنے کے بجائے اگر صرف اُس کے سیاسی و سماجی نظریات پر بات کی جائے تو زیادہ مناسب ہے۔
  18. حسان خان

    جوش مابینِ بلور و سنگ - جوش ملیح آبادی

    یوں مسلسل نہ دھڑک، اے دلِ سیماب آگیں شیشۂ نازکِ ہستی نہ دَرَک جائے کہیں تا کجا یہ سفرِ کور بہ دشتِ ظلمات صاف و تابندہ گماں ہے نہ درخشندہ یقیں فکرِ جویا نے وہاں نصب کیے ہیں خیمے کہ جہاں قصر بلوریں ہے نہ کاخِ سنگیں سرمۂ دیدۂ تاریخ، غبارِ اقوال غازۂ چہرۂ امروز، بخارِ دوشیں صمدیت کی جبیں پر...
  19. حسان خان

    ڈاکٹر مرسی کیوں ناکام ہوئے؟

    کسی شخص سے گفتگو کرتے وقت بار بار اُس کے مبینہ مذہب و مسلک کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مجھے اعتراض ہے۔
  20. حسان خان

    جوش جو مثلِ دوست، عدو کو بھی سرفراز کرے - جوش ملیح آبادی

    جو مثلِ دوست، عدو کو بھی سرفراز کرے اُس آدمی کی خدا زندگی دراز کرے وہ کج نہاد ہے آدم کا ناخلف فرزند میانِ کافر و مومن جو امتیاز کرے زمانہ شحنۂ سلطاں سے کاش یہ کہہ دے کہ آہِ گوشہ نشیناں سے احتراز کرے جسے ہو ایک توانائیِ عظیم کی دھن وہ کیا پرستشِ معبودِ خانہ ساز کرے مری دعا ہے کہ اے تاج...
Top