نتائج تلاش

  1. حسان خان

    پاکستانی لیجنڈ نصرت فتح علی خان کی برسی

    خدا مقدس ہستیوں کے طفیل خان صاحب کے درجات بلند کرے۔ آمین مجھے خان صاحب کی سب سے اچھی قوالی آفریں آفریں لگتی ہے۔
  2. حسان خان

    زمرد خان ایک بہادر پتھان بازی لے گیا

    جیو پٹھان! :) کم سے کم میں تو یہی کہوں گا کہ پٹھان ہیں تو پاکستان ہے۔
  3. حسان خان

    جوش حیرت ہے، آہِ صبح کو ساری فضا سنے - جوش ملیح آبادی

    حیرت ہے، آہِ صبح کو ساری فضا سنے لیکن زمیں پہ بت، نہ فلک پر خدا سنے فریادِ عندلیب سے کانپے تمام باغ لیکن نہ گل، نہ غنچہ، نہ بادِ صبا سنے خود اپنی ہی صداؤں سے گونجے ہوئے ہیں کان کوئی کسی کی بات سنے بھی تو کیا سنے یہ بھی عجب طلسم ہے اے شورشِ حیات درد آشنا کی بات، نہ درد آشنا سنے شاہوں کے دل تو...
  4. حسان خان

    مصر اخوان المسلمین کے دھرنوں کا کریک ڈاون، سینکڑوں جاں بحق اور ہزاروں زخمی!

    ارشاد محمود صاحب کا یہ کالم پسند آیا۔ فوجی مداخلت ہمیشہ مسائل کا سبب ہی بنتی ہے۔
  5. حسان خان

    ’حکومت جذبہ جہاد پیدا کرنا چاہتی ہے‘

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں قائم تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مخلوط حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی کے دورِ اقتدار میں نصابی کتب سے اسلام اور جہاد سے متعلق نکالی گئی قرانی آیات کو دوبارہ نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوبارہ پرانے تعلیمی نصاب کو بحال کر کے خیبر پختون خوا کی حکومت کیا...
  6. حسان خان

    جوش جوانی کی یاد - جوش ملیح آبادی

    قریبِ شام جب دھیمی ہوا نوحے سناتی ہے سسکتے کنج پر جب سوگواری دوڑ جاتی ہے شفق جب زندگی پر خون کے آنسو بہاتی ہے میانِ گلستاں ظالم خزاں کی رتھ جب آتی ہے اور اُس کی رَو میں جب ہر ایک پتی کھڑکھڑاتی ہے مجھے بے ساختہ اپنی جوانی یاد آتی ہے تھکے سے جھٹپٹے میں اونگھنے لگتے ہیں جب منظر فضا کی سوگواری اوڑھ...
  7. حسان خان

    بحث و تکرار - مصلحِ ملت سرسید احمد خان (مضمون)

    مجھے اس مضمون کی اپنی درسی کتاب میں موجودگی تو یاد نہیں، البتہ یہ یاد ہے کہ رسم و رواج کی پابندی کے نقصانات اور گزرا ہوا زمانہ نامی مضامین درسی کتب کا حصہ تھے۔
  8. حسان خان

    بحث و تکرار - مصلحِ ملت سرسید احمد خان (مضمون)

    جب کتے آپس میں مل کر بیٹھتے ہیں تو پہلے تیوری چڑھا کر ایک دوسرے کو بری نگاہ سے آنکھیں بدل بدل کر دیکھنا شروع کرتے ہیں۔ پھر تھوڑی تھوڑی گونجیلی آواز ان کے نتھنوں سے نکلنے لگتی ہے۔ پھر تھوڑا سا جبڑا کھلتا ہے اور دانت دکھلائی دینے لگتے ہیں اور حلق سے آواز نکلنی شروع ہوتی ہے۔ پھر باچھیں چر کر کانوں...
  9. حسان خان

    نصرت فتح علی اِک زمانے کے بعد آئی ہے شامِ غم

    میں پراکسی سے یوٹیوب کا استعمال کر لیتا ہوں، لیکن اُس پر یہ ویڈیو دیکھنے کے لیے الگ سے ربط درکار تھا۔ میں پہلے 'اک زمانے کے بعد' لکھ کر ڈھونڈ رہا تھا اس لیے مل نہیں پا رہی تھی، اب 'کہاں جائے گی' لکھ کر ڈھونڈا ہے تو یوٹیوب پر یہ غزل ملی ہے۔
  10. حسان خان

    نصرت فتح علی اِک زمانے کے بعد آئی ہے شامِ غم

    اگر یوٹیوب کا الگ سے ربط میسر ہو جائے تو ہم لوگ بھی سننے کی سعادت حاصل کر لیں گے۔ :)
  11. حسان خان

    اسلام آباد بلیو ایریا میں مسلح شخص کی فائرنگ

    اس ڈرامے کے محرک کے بارے میں کیا کسی کو کچھ معلوم ہے؟ میری خالہ کہہ رہی تھی کہ یہ حضرت بھی شریعت کے نفاذ کے لیے کھڑے ہوئے تھے۔
  12. حسان خان

    مصر اخوان المسلمین کے دھرنوں کا کریک ڈاون، سینکڑوں جاں بحق اور ہزاروں زخمی!

    چند لوگوں کے نزدیک یہ پوری دنیا محض سنی شیعہ نامی دو مخالف و متحارب گروہوں تک ہی محدود ہے۔ ارے خدا کے بندو! متمدن دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے، اور ہم لوگ چودہ سو سالہ پرانی فرقہ وارانہ دوگانگی سے باہر آنے کو ہی تیار نہیں ہیں۔ :atwitsend:
  13. حسان خان

    عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

    لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا جس میں 50 کروڑروپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل حامد خان نے مولانا فضل الرحمان کو یہ قانونی نوٹس بھجوایا ہے، قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ایک نجی...
  14. حسان خان

    تعارف تو کون ؟ میں خواہ مخواہ

    خوش آمدید جناب خلیل الرحمٰن بھائی۔ :) بڑا زوردار تعارف پیش کیا ہے آپ نے۔
  15. حسان خان

    مصر اخوان المسلمین کے دھرنوں کا کریک ڈاون، سینکڑوں جاں بحق اور ہزاروں زخمی!

    مصر میں فوج کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور اسلام آباد: قومی اسمبلی میں مصر کی صورتحال اور فوج کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ ایوان میں قرارداد جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی طارق اللہ نے پیش کی جس میں مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے...
  16. حسان خان

    مصر اخوان المسلمین کے دھرنوں کا کریک ڈاون، سینکڑوں جاں بحق اور ہزاروں زخمی!

    امرِ حقیقت تو یہ ہے کہ اگر مولویوں کے گروہ کو کنارے پر کر دیا جائے تو مسلمان خود ہی متحد ہو جائیں گے۔ صرف یہی مثال دیکھیے کہ مولوی فضل الرحمٰن صاحب کس فیاضی سے اپنے سیاسی مخالفین پر یہودی ایجنٹ ہونے کا فتویٰ لگاتے رہتے ہیں۔ اگر اُن کو کوئی چپ کرا دے تو ہم عام مسلمان کتنی راحت کی سانس لیں اور...
  17. حسان خان

    سیہ نظم: کیا خطا تھی مری محبوبہ کی؟!

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ملال آور خبر ہے برادرِ عزیز۔
  18. حسان خان

    تلاشِ گمشدہ

    طارق شاہ صاحب بھی کچھ دنوں سے شعراء کا اعلیٰ منتخب کلام پیش کرنے محفل پر نہیں آ رہے۔
  19. حسان خان

    تعصب - سرسید احمد خان (مضمون)

    انسان کی بدترین خصلتوں میں سے تعصب بھی ایک بدترین خصلت ہے کہ انسان کی تمام نیکیوں اور اس کی تمام خوبیوں کو غارت اور برباد کرتی ہے۔ متعصب گو اپنی زبان سے نہ کہے مگر اس کا طریقہ یہ بات جتلاتا ہے کہ عدل و انصاف کی خصلت جو عمدہ ترین خصائلِ انسان سے ہے اس میں نہیں ہے۔ متعصب اگر کسی غلطی میں پڑتا ہے...
Top