آنچہ زر می شود از پر توِ آں، قلبِ سیاہ
کیمیائیست کہ در صحبتِ درویشاں است
حافظ شیرازی
جس کے سائے سے سیاہ دل سونا بن جائے، وہ کیمیا درویشوں کی صحبت میں ہے یعنی دریشوں کی صحبت ایک ایسی کیمیا ہے کہ جس کے سائے سے بھی سیاہ دل زریں ہو جاتے ہیں۔
فیس بُک سے علم ہوا کہ آج ہمارے انتہائی محترم اور بزرگ رکن جناب اعجاز عبید صاحب کی چونسٹھویں سالگرہ ہے۔ تمام اردو محفل اور میری جانب سے اعجاز صاحب کو بہت مبارک ہو، اللہ تعالیٰ ان کو صحت اور عمرِ خٖضر عطا فرمائیں۔ آمین۔
اظہارِ عجز پیشِ ستم پیشگاں خطاست
اشکِ کباب باعثِ طغیانِ آتش است
صائب تبریزی
ستم پیشہ، ظالم لوگوں کے سامنے عاجزی کا اظہار کرنا غلطی ہے کیونکہ کباب سے گرنے والے قطرے آگ کو مزید بڑھکا دیتے ہیں۔