اردو محفل کے ناظمین کیلیے بھی یہ دن کسی عفریت سے کم نہیں ہے۔ ہر سال میں دعائیں کرتا رہتا ہوں کہ یہ دن خیر خیریت سے گزر جائے لیکن اے بسا آرزو کہ خاک شدہ، ابھی کل ایک تھریڈ سے کچھ مواد صاف کیا جہاں ایک دوسرے کی بہنوں سے ہوتے ہوتے بات ایک دوسرے کی ولادت پر روشنی ڈالنا شروع ہو گئی تھی اور اب اللہ...