مبارکباد اعجاز عبید (الف عین) صاحب کو سالگرہ مبارک

محمد وارث

لائبریرین
فیس بُک سے علم ہوا کہ آج ہمارے انتہائی محترم اور بزرگ رکن جناب اعجاز عبید صاحب کی چونسٹھویں سالگرہ ہے۔ تمام اردو محفل اور میری جانب سے اعجاز صاحب کو بہت مبارک ہو، اللہ تعالیٰ ان کو صحت اور عمرِ خٖضر عطا فرمائیں۔ آمین۔
 

ابن رضا

لائبریرین
استادِ محترم سالگرہ بہت بہت مبارک
untitledbirthday_zps89ccf53a.jpg
 
آخری تدوین:

سلمان حمید

محفلین
الف عین انکل آپ کو بہت بہت سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ تندرست اور توانا رکھے اور آنے والی زندگی میں ڈھیروں خوشیوں اور کامیابیوں سے نوازے۔ آمین :)
 

طارق شاہ

محفلین
جناب عبید (الف عین) صاحب!
سالگرہ مبارک ہو

الله کرے زندگی کا یہ سال نو ، نئے سال کے ساتھ آپ اور آپ کے تمام اہل خانہ کے لئے
خوشیوں اور شادمانی کا پیامبر ہو ، دلی دعا ہے کہ الله تعالیٰ آپ کو صحت اور تندرستی
کی دولت سے بھی مالا مال رکھے
بہت خوش رہیں
 

نوشاب

محفلین
الف عین صاحب پتا نہیں لوگ سالگرہ پر مبارکباد کیوں دیتے ہیں ؟
حالانکہ آپ کی زندگی کا ایک قیمتی سال کم ہو ا ہے ۔تو کسی کم ہونے والی چیز کا افسوس کیا جاتا ہے کہ مبارک باد دی جاتی ہے ۔
بہرحال میری طرف سے اس سال اد ا کی گئی مکمل نمازوں ، نیک اعمال کی مبارک باد وصول کیجیے ۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
آہاااااااا
چونسٹھویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو بابا جانی
اللہ تعالیٰ آپ کا سایا ہمارے سروں پہ سدا سلامت رکھے۔
یو آر دا بیسٹ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی میں ہمیشہ خوشیاں ہی خوشیاں دکھائے، کبھی بھی کوئی غم، دکھ، پریشانی آپ کے پاس سے بھی نہ گزرے بلکہ وہ بھی میرے حصے میں آ جائیں۔
آمین!
 

نایاب

لائبریرین
استاد محترم الف عین بھائی آپ کو سالگرہ کی ڈھیروں دعائیں بھری مبارکباد
اللہ تعالی اپنی رحمت و برکت سے نوازتے آپ کی ہمت کو جوان اور حوصلوں کو سدا پر عزم رکھے آمین
 
Top