نتائج تلاش

  1. حسان خان

    پاکستان اور جنوبی افریقہ دبئی میں پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

    بھائی جان ہمارے لیے اس کا ترجمہ بھی کر دیجیے۔ :)
  2. حسان خان

    پاکستان اور جنوبی افریقہ دبئی میں پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

    ہاں، اگر اس زاویے سے دیکھا جائے تو واقعی پاکستانی ٹیم 'عزت' سے ہاری ہے۔ :LOL:
  3. حسان خان

    پاکستان اور جنوبی افریقہ دبئی میں پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

    جیتا ہوا مقابلہ دھڑا دھڑ وکٹیں گرا کر ہار جانا عزت سے ہارنے میں شامل نہیں ہوتا۔ ہاں، اگر اس موقع پر جنوبی افریقہ ہار جاتی تو ضرور یہ کہا جا سکتا تھا کہ جنوبی افریقی ٹیم عزت سے ہار گئی۔ :) جیو پر بے چارہ شعیب اختر مقابلے کے نتیجے سے کچھ زیادہ ہی اداس ہو گیا ہے۔
  4. حسان خان

    ایک مرحوم دوست کی یاد میں - فاخر ہریانوی

    پسندیدگی کے لیے ممنون ہوں شاہ صاحب۔ :) یہ نظم مولانا تاجور نجیب آبادی کی مرتب کردہ کتاب 'مدائح و مراثی' سے منتخب کی گئی ہے جس میں ایسی کئی دیگر نظمیں شامل ہیں۔ آپ اس پوری کتاب کا یہاں سے مطالعہ کر سکتے ہیں:
  5. حسان خان

    پاکستان اور جنوبی افریقہ دبئی میں پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

    پاکستانی ٹیم کا حمایتی ہونے کے ناطے مجھے آخری اووروں میں پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی سے بہت افسوس ہوا ہے۔ امید ہے کہ آنے والے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
  6. حسان خان

    ایک مرحوم دوست کی یاد میں - فاخر ہریانوی

    موت نے وہ جامِ مدہوشی تجھے بھر کر دیا خونِ جاری کو رگوں میں جس نے پتھر کر دیا کھا گئی کس کی نظر عہدِ جوانی میں تجھے لے گئی موت اُس سمندر کی روانی میں تجھے جس کی تہ سے ڈوب کر کوئی بشر ابھرا نہیں کوئی کتنا ہی شناور ہو مگر ابھرا نہیں حُسنِ رنگیں کار کا اعجاز مردہ ہو چکا پھول ڈالی پر کھلا، کھل کر...
  7. حسان خان

    پاکستان اور جنوبی افریقہ دبئی میں پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

    شروع کے دس اووروں میں پاکستانی بلے بازی دیکھ کر لگ رہا ہے کہ شاید میچ پھنس جائے۔
  8. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    ہر شام مثلِ شام ہوں میں تیرہ روزگار ہر صبح مثلِ صبح گریباں دریدہ ہوں (میر درد) جگ میں آ کر اِدھر اُدھر دیکھا تو ہی آیا نظر جدھر دیکھا (میر درد)
  9. حسان خان

    تعارف مجھ سے ملیئے

    خوش آمدید ابنِ رضا صاحب۔ آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ :)
  10. حسان خان

    بھارت کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر سالانہ 12 ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے؟

    میری نظر میں تو اس بند کی تعمیر سے نقصانات سے زیادہ فوائد ہی ہوں گے، لیکن یہاں سندھ میں یہ کافی حساس موضوع ہے جس پر لوگ آسانی سے جذباتی ہو جاتے ہیں۔صوبۂ سندھ کی تمام جماعتیں، بشمول متحدہ، اس بند کی مخالفت کرتی ہیں۔ اس لیے فی الحال اس کی تعمیر نہیں ہونی چاہیے۔
  11. حسان خان

    بھارت کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر سالانہ 12 ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے؟

    میں بجلی کے شدید بحران کی وجہ سے ڈیموں کی تعمیر کے حق میں ہوں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر کسی ڈیم کی تعمیر پر وفاقی اکائیاں متفق نہ ہوں تو اُس کی تعمیر سے گریز کرنا چاہیے اور اُس کی جگہ متبادل منصوبوں پر کام شروع کر دینا چاہیے۔
  12. حسان خان

    پاکستان اور جنوبی افریقہ دبئی میں پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

    محمد عرفان نے پہلے اوور میں وکٹ لینے کی روایت قائم کر لی ہے۔
  13. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    مجھے پنڈی کی مزے دار سردیوں کا تجربہ ہے۔ وہاں میں نے زندگی میں پہلی بار اپنے منہ سے دھواں نکلتے دیکھا تھا۔
  14. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    ایک عام کراچی والے کے لیے صفر ہی سخت سردی جیسا ہے۔ یہاں سردیوں میں درجۂ حرارت مشکل سے آٹھ تک پہنچتا ہے اور اسی پر لوگ کانپنا شروع ہو جاتے ہیں۔ :)
  15. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    م م مغل صاحب نے کہا تھا کہ وہ جب بھی کسی محفل کے بندے سے ملاقات کرتے ہیں تو اُس ملاقات کا احوال اور اپنا تاثر ضرور پیش کرتے ہیں۔ میں تو اُسی کا انتظار کر رہا ہوں، لیکن م م مغل صاحب آج کل محفل سے غائب ہیں۔
  16. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    زیارت بھی بہت اچھی جگہ ہے۔ آج کل کیا درجۂ حرارت چل رہا ہے وہاں؟ پچھلے سال سکردو میں درجۂ حرارت منفی چوبیس تک جاتے دیکھا تھا۔
  17. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    کاش فن لینڈ کی داخلی حکومت بھی اتنی ہی محبت روا رکھتی۔ :LOL:
  18. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    اللہ حافظ :)
  19. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    یہاں فی الحال گرمیاں ہی ہیں لیکن میں جیکٹ نما اَپَر پہنے رہتا ہوں تاکہ سینہ گرم رہے اور گرم پانی اور مشروبات ہی استعمال ہو رہے ہیں۔ کل جوشاندہ بھی پی کر دیکھوں گا۔ :) مجھے منفی درجۂ حرارت کا مزہ چکھنے کا بڑا شوق ہے۔ :)
  20. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    ابھی پچھلے ہفتے میری زبیر مرزا، مہدی نقوی حجاز، محمد احمد، انیس الرحمٰن اور م م مغل سے ملاقات ہوئی تھی۔ ماشاءاللہ سب نہایت اچھے اور نفیس انسان ہیں جن سے دنیا جہاں کی باتیں کرتے وقت پھر اٹھنے کا دل نہیں چاہتا۔ زبیر بھائی کے گھر میں اُن کے چھوٹے بھائی عامر سے بھی ملاقات ہوئی تھی اور اُن سے مل کر...
Top