نتائج تلاش

  1. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    دعا کے لیے شکریہ بہن جی :)
  2. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    میری طبیعت جمعے سے خراب ہے۔ موسمی تبدیلی سے الرجی کی وجہ سے شدید کھانسی اور کمزوری ہو ری ہے۔ علاج جاری ہے جس کی وجہ سے کچھ بہتری آئی ہے۔ :) اس کے علاوہ باقی سب کچھ خیریت سے ہے اور معمول کے مطابق زندگی گزر رہی ہے۔
  3. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    السلام علیکم۔ کیا حال ہے جناب؟ کافی دنوں سے آپ سے بات چیت کا موقع نہیں مل سکا۔ امید ہے بخیریت ہوں گے۔
  4. حسان خان

    تم نہ رویا کرو!

    یہ نکتہ تو میرے ذہن میں آیا ہی نہیں تھا۔ شکریہ :)
  5. حسان خان

    تم نہ رویا کرو!

    اگر عنوان کو 'تم نہ رویا کرو' کی جگہ 'تم رویا نہ کرو' کر دیا جائے تو میری نظر میں مناسب ہے۔ کیا خیال ہے آپ کا؟
  6. حسان خان

    تم نہ رویا کرو!

    تمہیں جو دیکھ لیں وہ کھلکھلا کے ہنستے ہوئے تو کیوں نہ کانپ اٹھیں دل حسیں جوانوں کے واہ حجاز صاحب! :)
  7. حسان خان

    تبریز (ایرانی آذربائجان) میں لوک موسیقی کا کنسرٹ

    جی بھائی جان، نام ہی سے ظاہر ہے۔ :)
  8. حسان خان

    ترکی وہندتعلقات اورصدر جمہوریہ کا دورہ-----محمد علم اللہ اصلاحی

    اس تحریر کو پڑھ کر سب سے پہلا تاثر جو قائم ہوا ہے وہ رشک کا ہے۔ کیونکہ میں بھی اکثر دفعہ اسی انداز میں لکھنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن جملوں میں وہ ربط اور تسلسل نہیں پیدا کر پاتا جو آپ کی تحریر میں نمایاں ہے۔ داد وصول کیجیے۔ :) بہت عمدہ تحریر ہے۔ مجھے یہ چیز دلچسپ لگی کہ اس معاملے میں پاکستان کے...
  9. حسان خان

    برسلز میں تُرک رفاعیوں کی محفلِ سماع

    بھائی، میرا آج کل محفل پر بہت کم آنا ہو رہا ہے اس لیے انہتائی معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کا دھاگا نہیں دیکھ سکا۔ پہلے محفل کے دوست جن دھاگوں میں ٹیگ کیا کرتے تھے، اُس کی اطلاع موصول ہو جاتی تھی تو میں وہاں پہنچ جایا کرتا تھا۔ لیکن اب شاید ٹیگ کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوتی۔ اس لیے اکثر دھاگے ان دیکھے...
  10. حسان خان

    میری ہستی کا بتاؤ تم نتیجہ کیا ہوا - عزیز لکھنوی

    میری ہستی کا بتاؤ تم نتیجہ کیا ہوا بعد مرنے کے بساطِ خاک کا دھبّا ہوا نزع میں ہوں، ڈوبنے کو ہے ستارہ صبح کا ایک آنسو دیر سے ہے آنکھ میں ٹھہرا ہوا یہ ہوا کیسی چلی، تنکوں نے خود گھیرا مجھے آشیانے سے مرے میرا قفس پیدا ہوا قبر سے وہ دادخواہی کو اٹھے خونیں کفن آفتابِ حشر نکلا خون میں ڈوبا ہوا...
  11. حسان خان

    برسلز میں تُرک رفاعیوں کی محفلِ سماع

    بھائی جان، اگر اس تقریب کی ویڈیو یا آڈیو میسر ہوتی تو ضرور شیئر کرتا۔ :)
  12. حسان خان

    تبریز (ایرانی آذربائجان) میں لوک موسیقی کا کنسرٹ

    جمہوریۂ آذربائجان سے آئے ہوئے استاد غضنفر عباسوف۔۔۔ تبریز سے تعلق رکھنے والے طنزیہ شاعر 'نصیر پایہ گذار' کنسرٹ میں۔۔۔ آذربائجانی قونصل جنرل کے مندوبین۔۔۔ منبع
  13. حسان خان

    برسلز میں تُرک رفاعیوں کی محفلِ سماع

    رفاعی صوفی سلسلے کے اب مراکز کوسووو اور مقدونیہ ہیں۔ رفاعیانِ کوسووو کے مختصر تعارف کے لیے یہ دھاگہ دیکھیے۔ کوسووو کے رفاعی صوفی درویش
  14. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    پشتو گرامر - قاضی میر احمد شاہ رضوانی پیشاوری تضمین ہائے شعرِ فارسی مثنوی فریبِ عشق - مرزا شوق لکھنوی مثنوی زہرِ عشق - مرزا شوق لکھنوی مثنوی ابرِ گہربار - مرزا غالب (فارسی) مثنوی بلقیس و سلمان - احمد خان صوفی (فارسی) کلیاتِ انشاء اللہ خان انشاء خلاصۂ فیضِ صفیر یا رسالۂ تذکیر و تانیث نئی...
  15. حسان خان

    بلقان میں عیدِ قربان

    کوسووو کے شہر گیلان کی ایک مسجد میں نمازِ عیدِ قربان کی تصاویر۔۔۔ نوے ہزار کی آبادی والے اس شہر کی ۸۸ فیصد آبادی البانوی جبکہ ۱۲ فیصد آبادی ترک باشندوں پر مشتمل ہے۔ مسجد کے امام سلیمان عثمانی نماز سے قبل اپنے دفتر میں گداگر ہر جگہ موجود ہیں۔۔ ایک بوسنیائی گاؤں میں...
  16. حسان خان

    بلقان میں عیدِ قربان

    آمین۔ بہت خوب! :) مجھے ملائیشیا کے لوگوں کی عید کی روایات کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہو گی۔ اگر آپ کے پاس وقت ہو تو اس بارے میں مزید آگاہ کیجیے گا۔ اُس نمائش میں پیش کی جانے والی چند تصاویر یہ ہیں۔ اور بالآخر بوسنیائی فٹبال ٹیم نے پہلی دفعہ عالمی کپ میں شمولیت حاصل کر لی۔
  17. حسان خان

    بلقان میں عیدِ قربان

    اپنی قومی فٹبال ٹیم کی حمایت کے لیے لیتوانیا آئے بوسنیائی شائقین عید کی تبریکات پیش کر رہے ہیں۔ 'بایرام مبارک اولسون' (عید مبارک ہو) بوسنیا کے سرکاری رئیس العلما ُ حُسین کاوازووِچ نماز کی ادائیگی کے بعد مہمانوں اور حکومتی عہدے داروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ بوسنیائی صدر اور رئیس العلماء
  18. حسان خان

    بلقان میں عیدِ قربان

    عینک تو میرے بھی لگی ہوئی ہے، لیکن مجھ سے پتا نہیں کیوں ایسی باریک چیزیں چھوٹ جاتی ہیں۔ :)
  19. حسان خان

    بلقان میں عیدِ قربان

    تیرانا، البانیہ کی مرکزی شاہراہ پر آج نمازِ عیدِ کی ادائیگی بارش کے دوران ہوئی۔۔۔
Top