نتائج تلاش

  1. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    آج والدہ نے دن میں دو بار گرم یخنی پلائی اور ناک میں گرم بھاپ دلوائی جس کے بعد طبیعت میں بہت بہتری محسوس کر رہا ہوں۔ بس گلا خشک اور کڑوا محسوس ہو رہا ہے۔ شاید یہ دوائیوں کا اثر ہو۔ آپ اپنے شب و روز کا احوال بتائیے؟ فن لینڈ میں سردیاں شروع ہوئیں کہ نہیں؟
  2. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    زبیر مرزا بھائی، کہاں ہیں آپ؟
  3. حسان خان

    السلام علیکم نایاب بھائی! کیا حال ہے؟

    السلام علیکم نایاب بھائی! کیا حال ہے؟
  4. حسان خان

    ملکۂ نور جہاں - مولانا تاجور نجیب آبادی

    شاعرانہ تخیل بھی تو کسی چیز کا نام ہے۔ :p
  5. حسان خان

    اختر شیرانی لسان العصر مولانا اکبر الٰہ آبادی کے مزار پر دو آنسو - اختر شیرانی

    نذرِ عقیدت لسان العصر مولانا اکبر الٰہ آبادی کے مزار پر دو آنسو آج کوئی حورِ قدرت کی زباں لا دے مجھے بربطِ ناہید کا رنگیں بیاں لا دے مجھے ہاں، بجائے خامہ تارِ کہکشاں لا دے مجھے صفحۂ کاغذ کے بدلے آسماں لا دے مجھے سجدہ زارِ عرش سے سجدے اٹھا لائے کوئی بوسہ گاہِ خلد سے بوسے چرا لائے کوئی رونے والے...
  6. حسان خان

    تعارف تعارف

    'ہم شہر' میرے خیال سے مناسب رہے گا۔ :)
  7. حسان خان

    تعارف تعارف

    میں بھی آپ ہی کی طرح کراچی کا شہری ہوں۔ :)
  8. حسان خان

    چیچنستان میں بچوں کی رقص اکادمی

    میری اللہ سے دعا ہے کہ ان معصوم بچوں کو اپنے بڑوں کی طرح دو دہائیوں پر مشتمل جنگی تباہ کاریاں دیکھنے کو نہ ملیں اور چیچنستان اور پاکستان سمیت پوری مسلم دنیا امن کا گہوارہ بن جائے۔
  9. حسان خان

    چیچنستان میں بچوں کی رقص اکادمی

    چیچنستان میں بہت سے بچے بچپن میں ہی رقص کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ ریاستی دارالحکومت گروزنی میں واقع باشلام اکادمی پچھلے پچاس سالوں سے بچوں کو رقص کی تربیت دے رہی ہے اور اس اکادمی کے ممبران نے دنیا بھر کے اسٹیجوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ریڈیو فری یورپ کی قفقاز سروس کے نامہ نگار موسیٰ سعیداللہ...
  10. حسان خان

    ملکۂ نور جہاں - مولانا تاجور نجیب آبادی

    تو اے نورِ جہاں ہے برقِ طورِ جلوہ آرائی تو اے نورِ جہاں ہے رونقِ چشمِ تماشائی تو اے نورِ جہاں ہے حُسنِ معنی، جانِ زیبائی تو اے نورِ جہاں ہے دلکش اک تصویرِ رعنائی ترا حُسنِ جہاں آرا جہاں افروزِ الفت ہے ترا مہرِ تجلی آسماں افروزِ الفت ہے ہے تجھ پر ہند نازاں نازشِ ہندوستاں تو ہے نہیں کچھ ہند ہی پر...
  11. حسان خان

    تعارف تعارف

    اگر آپ مناسب سمجھیں تو یہ بھی بتا دیجیے کہ آپ کا تعلق کس شہر سے ہے۔
  12. حسان خان

    تعارف تعارف

    خوش آمدید چوہدری صاحب۔ :)
  13. حسان خان

    تعارف تعارف

    وعلیکم السلام اور خوش آمدید ثاقب صاحب :) اس محفل پر اردو زبان و ادب کے اساتذہ کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ یقیناً آپ اس محفل سے بہت مستفید ہوں گے۔ :)
  14. حسان خان

    جنت کی سیر۔۔۔(نظم)

    آپ نے اپنے نیک جذبات بڑے اچھے انداز میں منظوم کیے ہیں محترم اسامہ صاحب۔ :)
  15. حسان خان

    افغان پناہ گزیناں تے مقامی پاکستانی آبادیاں لئی امریکی امداد

    میرے خیال سے یہاں تعداد کچھ زیادہ درج ہو گئی ہے۔
  16. حسان خان

    پسندیدہ غیر ملکی گانے

    چند روز قبل فیس بک کے ایک البانوی صفحے پر تبریکاتِ عید کے سلسلے میں یہ البانوی گانا دیکھا تھا۔ سمجھ تو ایک لفظ بھی نہیں آیا، لیکن سننے میں ضرور اچھا لگا تھا۔ مے فات بایرامین (عید مبارک ہو) - شہرتہ بہلولی
  17. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    وعلیکم السلام آج طبیعت پچھلے دنوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔ استفسارِ طبیعت کے لیے شکریہ :) آپ اپنے حال احوال سے آگاہ کیجیے۔
  18. حسان خان

    تبریز میں ماہِ محرم کی تیاریاں

    میں یہ تصاویر اپنے محبوب ترین شہر تبریز میں اپنی مرغوب ترین مذہبی ثقافتی روایت عاشورا منانے کی خواہش کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ انشاءاللہ ایک روز اس رومانی شہر کی زیارت سے آنکھیں روشن ہوں گی۔
  19. حسان خان

    فارسی شاعری بر تربتِ خواہر - نعیم فراشری (شاعرِ ملیِ البانیہ)

    البانیہ کے قومی شاعر نعیم فراشری اپنی مادری زبان البانوی کے علاوہ فارسی زبان کے بھی شاعر تھے اور اُن کا سب سے پہلا شعری مجموعہ 'تخیلات' کے نام سے فارسی ہی میں استانبول سے شائع ہوا تھا۔ اُن کی ایک فارسی نظم اردو ترجمے کے ساتھ پیشِ خدمت ہے: (بر تربتِ خواهر) نزدِ گورت باز می‌آیم کنون با دلِ بیمار...
Top