چھ نومبر کو تاتارستان میں یومِ آئین منایا جاتا ہے۔ سوویت اشتراک کے خاتمے کے بعد سن ۱۹۹۲ میں اسی روز تاتارستان کا نیا آئین منظور کیا گیا تھا جس کے مطابق تاتارستان کو روس کے اندر رہتے ہوئے خودمختار ریاست کا درجہ ملا تھا۔ ریاستی دارالحکومت قازان میں تاتار قوم پرستوں نے اس دن ایک ریلی منعقد کی تھی۔...