نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ’لڑکا ان پڑھ ہے،‘ دلھن نے شادی سے انکار کر دیا

    تفنن برطرف، لڑکی نے بہت اچھا فیصلہ کیا۔ سوال جواب تو بہانہ بنا ہے، خبر کے آخری حصے میں اصل وجہ ہے، لڑکے کو مرگی کے دورے پڑتے ہیں اور یہ بات چھپائی گئی تھی، اوپر سے وہ آسان سے سوال کا جواب بھی نہ دے سکا، مطلب مخبوط الحواس بھی ہوگا۔ ساری زندگی کڑھنے سے بہتر تھا کہ لڑکی یہ اہم فیصلہ کر لیتی جو اُس...
  2. محمد وارث

    ’لڑکا ان پڑھ ہے،‘ دلھن نے شادی سے انکار کر دیا

    کاش کوئی ایسا سوال ہم سے بھی پوچھا جاتا، کاش کاش
  3. محمد وارث

    معروف شاعرہ ادا جعفری انتقال کر گئیں۔

    معروف اردو شاعرہ ادا جعفری کل (12 مارچ 2015ء) کراچی میں انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ کا اصل نام عزیز جہاں تھا اور آپ 1924ء میں بدایوں میں پیدا ہوئی تھیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں، آمین۔
  4. محمد وارث

    سائینس کا اڈہ

    لاجواب
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ندادی دل بشوخے، ذوقِ سربازی چہ می دانی نخوردی زخمِ تیغے، حالتِ بسمل چہ می پُرسی غنیمت کنجاہی تُو نے کسی شوخ کو دل ہی نہیں دیا تُو کیا جانے کہ سر دینے کا ذوق کیا ہے۔ تُو نے کسی تلوار کا زخم ہی نہیں کھایا تُو بسمل کی حالت کیا پوچھتا ہے۔
  6. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید اقبال صاحب
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بحمد اللہ کہ جاں بر باد رفت و خاک شد تن ھم ز پندِ دوست فارغ گشتم و از طعنِ دُشمن ھم ہلالی چغتائی خدا کا شکر کہ میری جان نابود ہو گئی اور جسم بھی خاک ہو گیا، اور میں دوستوں کی نصیحتوں سے آزاد ہو گیا اور دشمنوں کے طعنوں سے بھی۔
  8. محمد وارث

    تعارف انٹرویو

    خوش آمدید منشا صاحب
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    فیضی ز غم و شادیِ عالم خَبَرے نیست شادم کہ بہ دل جُز غمِ جانانہ ندارم فیضی دکنی فیضی، مجھے دنیا کے غم اور خوشی کی کچھ خبر نہیں ہے، میں اسی میں خوش ہوں کہ میرے دل میں غمِ جاناں کے سوا کچھ بھی نہیں۔
  10. محمد وارث

    مبارکباد Happy Birthday my baby

    آپ سب کو بہت مبارک ہو
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گویند ناصر از غمِ تو دوست واقف است خود را بدیں دروغ چرا شادماں کنم؟ ناصر بخاری اے ناصر، لوگ کہتے ہیں کہ محبوب تیرے غم سے واقف ہے، میں اپنے آپ کو اِس جھوٹ سے شادمان کیوں کروں؟
  12. محمد وارث

    رباعیات

    جی اعجاز صاحب مصرع تو وزن میں ہے لیکن آپ کا مجوزہ لفظ لانے سے بھی رباعی کا مصرع وزن میں رہتا ہے اور جیسے آپ نے کہا مصرع زیادہ رواں ہو جاتا ہے۔
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر من نہ غرقِ آتش و آبم ز عشقِ تو ایں سینۂ پُر آتش و چشمِ پُر آب چیست مولانا عبدالرحمٰن جامی اگر میں تیرے عشق میں آگ اور پانی میں ڈوبا ہوا نہیں ہوں تو پھر یہ میرا آگ سے بھرا سینہ اور آنسووں سے بھری آنکھ کیا ہے۔
  14. محمد وارث

    زبان پر رسم الخط تبدیل کرنے کے اثرات

    اردو کو دیوناگری رسم الخظ میں لکھنا تو خیر برٹش انڈیا کی بات ہے اور اس کی تقسیم کے ساتھ ہی یہ قضیہ حل ہو گیا تھا لیکن جنرل ایوب کے زمانے میں اعلیٰ سطح پر ایک بھرپور تحریک چلی تھی کہ ترکی کی طرح اردو کا رسم الخط بھی لاطینی کر دیا جائے تا کہ جدید اور ترقی یافتہ ملکوں کے ساتھ ہم اہنگ ہوا جا سکے...
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غزلے گفتہ ام آں باعثِ گفتار کجا است نو گُلے چیدہ ام آں گوشئہ دستار کجا است عرفی شیرازی میں نے غزل تو کہہ لی ہے لیکن جو اِس غزل کا باعث بنا ہے وہ کہاں ہے؟ میں نے تازہ پھول تو چُن لیے ہیں لیکن وہ گوشئہ دستار کہاں ہے (جس میں یہ پھول سجا سکوں)؟
Top