ہر کجا ویراں بوَد آنجا اُمیدِ گنج ہست
گنجِ حق را می نجوئی در دلِ ویراں چرا؟
مولانا رُومی
جہاں کہیں بھی ویرانہ ہو وہاں سے خزانہ ملنے کی امید ہوتی ہے، تو پھر تُو ویران اور ٹوٹے ہوئے دلوں میں حق کے خزانے کی تلاش کیوں نہیں کرتا؟
چناں نہفتہ ام اسرارِ عشق را کہ لبم
خبر نیافت کہ نامِ کہ بر زبانِ منست
ابوطالب کلیم کاشانی
میں نے اسرارِ عشق اس طرح سے چھُپا رکھے ہیں کہ میرے ہونٹوں کو بھی خبر نہیں کہ میری زبان پر کس کا نام ہے۔
در موجِ فتنہ ای کہ خلایق فتادہ اند
فریاد رس بجز کرمِ ذوالجلال نیست
عبید زاکانی
اِس موجِ فتنہ میں کہ جس میں خلقِ خدا گھِر گئی ہے، اُنکی فریاد سننے واالا ربِ ذوالجلال کے کرم کے سوا کوئی نہیں ہے۔
شدہ ست سینہ، ظہوری، پُر از محبّتِ یار
برائے کینۂ اغیار در دلم جا نیست
نورالدین ظہوری ترشیزی
ظہوری میرا سینہ دوست کی محبت سے بھرا ہوا ہے، دوسروں کے کینے کے لیے میرے دل میں قطعاً کوئی جگہ نہیں ہے۔
ابلہی بود کہ مرغِ دلِ من رم دادی
ایں ہما بود کہ از دستِ تو پرواز گرفت
علامہ شبلی نعمانی
یہ تیری نادانی تھی کہ تُو نے میرے دل پرندے کو بھگا دیا، یہ تو ہما تھا جو تیرے ہاتھ سے نکل کر پرواز کر گیا۔
افروختن و سوختن و جامہ دریدن
پروانہ ز من، شمع ز من، گُل ز من آموخت
طالب آملی
شمع نے چمکنا، پروانے نے جلنا اور پھول نے گریبان چاک کر کے کِھلنا مجھی سے سیکھا ہے۔
بچوں کو اس جانب راغب کرنے کے لیے یہ ایک بہترین چیز ہے۔ یادش بخیر، ہمارے لڑکپن میں کارل ساگان کی کوسموس اردو میں ڈب ہو کر پی ٹی وی پر چلتی تھی اور ہمیں دنیا و مافیہا سے بے خبر کر دیتی تھی۔
ایک بار پھر شکریہ جناب۔