نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم نیا ممبر

    خوش آمدید علی محسن صاحب
  2. محمد وارث

    خدا حافظ و ناصر

    آپ کو اس طرح بات نہیں کرنی چاہیے، اگر کوئی رکن واپس آتا ہے تو پذیرائی کرنی چاہیے نہ کہ طنز (بہت سے لوگوں کی نظر میں) یا مزاح (فقط آپ کی نظر میں)۔ اور میں سید ذیشان صاحب قبلہ کو باز خوش آمدید کہتا ہوں، بہت خوشی ہوئی ان کو واپس دیکھ کر۔
  3. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید جناب
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آنچہ بر سینۂ ما رفت ز نیشِ مژہ ای بر سرِ کوہکن از تیشۂ فولاد نرفت طالب آملی پلکوں کے نشتر سے جو کچھ ہمارے دل پر گزر گئی وہ تو فرہاد کے سر پر فولاد کا تیشہ مارنے سے بھی نہیں گزری تھی۔
  5. محمد وارث

    یوں بے خبر نہ ہو

    قبلہ یہ ساری پریشانی تب تک ہے جب تک جن قابو میں نہیں آتا، جب ورکنگ نالج مل جاتا ہے تو پھر دھیان میں صرف تخیل ہوتا ہے اور اس طرف دھیان جاتا بھی نہیں، تجربے کی بات بتا رہا ہوں، سات آٹھ سال پہلے میری بھی یہی کیفیات تھیں، اب نہیں ہیں۔
  6. محمد وارث

    یوں بے خبر نہ ہو

    دیکھیے مفعول اصل میں مف عُو ل ہے۔ دو ایسے حرف مف اور عو جو کسی حرکت سے آپس میں جڑے ہیں، اور ل اکیلا ہے۔ اگر ہم وہ حرف جو جڑے ہیں ان کو 2 کہیں اور اکیلے کو ا تو مفعول ہوگا مف 2 عو 2 ل ا ای طرح فاعلاتن، فا ع لا تن یعنی فا - 2 ع -1 لا -2 تن- 2 اب اگر اکھٹا لکھیں تو مف عو ل ،فا ع لا تن 2 2 1،...
  7. محمد وارث

    یوں بے خبر نہ ہو

    دیکھیے آپ کی غزل ایک بحر کے بہت قریب ہے معمولی سے رد و بدل سے یہ باقاعدہ موزوں ہو جاتی ہے۔ آپ کی غزل دیکھ کر جو بحر بنتی ہے وہ مفعول فاعلاتن دو بار کے وزن پر ہے، اور شعلوں پہ آشیاں ہے، یوں بے خبر نہ ہو وہ اہلِ دِل ہی کیا جو صاحبِ نظر نہ ہو شعلوں پہ آشیاں ہے، یہ ٹکڑا بالکل مفعول فاعلاتن پر...
  8. محمد وارث

    یوں بے خبر نہ ہو

    آپ سب دوستوں کو ایک قصہ سناتا ہوں۔ کہتے ہیں ایران کے ایک علاقے کے سردار کا چھوٹا سا بیٹا ایک دن اخروٹ کھیل رہا تھا، ایک بار اُس نے اخروٹ پھینکا تو وہ لڑھکتا لڑھکتا آخر سوراخ میں چلا ہی گیا، اِس پر خوش ہو کر اُس لڑکے نے بے اختیار ایک جملہ کہا، باپ اور اُس کے مصاحب سُن رہے تھے، اُن کو یہ جملہ کچھ...
  9. محمد وارث

    یوں بے خبر نہ ہو

    یار زندہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
  10. محمد وارث

    یوں بے خبر نہ ہو

    ظفری بھائی خوشی اس بات کی ہے کہ اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی شاعری آپ کے دل میں رچی بسی ہوئی ہے :)
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دریں بساط بوَد بے سبب حریفاں را بسانِ مہرۂ شطرنج، خانہ جنگی ہا غنیمت کنجاہی اِس دنیا کی بساط پر حریفوں کے درمیان خانہ جنگیاں، شطرنج کے مہروں کے طرح، بے سبب اور بے وجہ ہی ہوتی ہیں۔ (دوسرے مصرعے میں بسان کی جگہ برنگ میں ملتا ہے)۔
  12. محمد وارث

    تعارف ناظم رضا مصباحی

    خوش آمدید ناظم صاحب۔
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    من نمی گویم کہ مجنوں باش و در صحرا نشیں شہر ہم بد نیست لیکن فارغ از دنیا نشیں واقف لاہوری میں یہ نہیں کہتا کہ مجنوں بن جا اور صحرا نشیں ہو جا، شہر بھی برا نہیں ہے لیکن اِس میں دنیا اور دنیا داری سے فارغ ہو کر بیٹھ۔
  14. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید افتخار صاحب
  15. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم !!

    خوش آمدید نورالحسن صاحب
  16. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید جنید صاحب
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ازیں چہ باک کہ رسمِ وفا نمی دانی بلاست ایں کہ طریقِ جفا نمی دانی مُلّا نورالدین ظہوری ترشیزی اِس بات کا کیا ڈر خوف کہ تُو رسمِ وفا نہیں جانتا، اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ تُو جفا کرنے کے طور طریقے بھی نہیں جانتا۔
  18. محمد وارث

    تعارف نالائق کاتعارف

    خوش آمدید نعمانی صاحب
  19. محمد وارث

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    آسی صاحب یہ شعر شیخ علی حزیں کا ہے، ان کا پورا نام شیخ محمد علی حزیں گیلانی اصفہانی ہے، اور تعلق اٹھارویں صدی عیسوی (بارہویں صدی ہجری) سے ہے، برصغیر میں شیخ علی حزیں اور ایران میں حزیں لاھیجی کے نام سے معروف ہیں۔ حزیں قادری پچھلی صدی کے پنجابی فلمی شاعر تھے۔
  20. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جوقِ قلندرانیم، در ما ریا نباشد تزویر و زرق و سالوس آئینِ ما نباشد عبید زاکانی ہم قلندروں کے گروہ میں سے ہیں، ہم میں ریاکاری نہیں ہوتی اور مکر و فریب و نفاق و دروغ و دو رنگی و چرب زبانی ہماری سرشت اور ہمارے آئین میں نہیں ہے۔
Top