آپ کی بات بہت حد تک درست ہے خان صاحب، ایک دو برس قبل میں نے بھی اس غزل کا ترجمہ کیا تھا تو مقطع میں مخمصے میں پڑ گیا تھا لیکن پھر میں نے بھی ملبوس یا چادروں میں لپٹے ہوئے بھیڑیوں کو ترجیح دے ڈالی تھی اس وجہ سے کہ پہلے مصرع میں "لباسِ دوستی" ہے سو قرینے سے مجھے یہ لگا تھا کہ دوسرے مصرعے میں بھی...