نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تاسف اردو محفل کے رکن اصغر تلمیذ صاحب ہم میں نہیں رہے

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ بہت افسوس ہوا یہ خبر جان کر، آپ ادب کے بہت اچھے پارکھ تھے، اور ایک آدھ بار ان سے بات کرنے کا شرف بھی حاصل ہوا تھا، انتہائی سادہ اور شریف النفس انسان تھے، اللہ تعالیٰ جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔
  2. محمد وارث

    قرغیزستانی شہر اوش کا 'افطار بازار'

    طنز و مزاح تو حرام نہیں ہاں شیطنیت ضرور حرام ہے، خواہ رمضان ہو یا غیرِ رمضان ;)
  3. محمد وارث

    جی اِس وقت تو کوئی تحریر منطؤری کی منتظر نہیں ہے، آپ دوبارہ بھیج دیں تو کوئی ناظم اِسے دیکھ لے...

    جی اِس وقت تو کوئی تحریر منطؤری کی منتظر نہیں ہے، آپ دوبارہ بھیج دیں تو کوئی ناظم اِسے دیکھ لے گا۔ والسلام
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ما ز مرگِ خود نمی ترسیم امّا ایں بلاست کز تماشائے بتاں محروم می باید شدن غزالی مشہدی ہمیں اپنی موت کا بالکل بھی کوئی ڈر خوف نہیں ہے، ہاں مگر یہ مسئلہ ضرور ہے کہ ہم خوبصورت لوگوں کے دیدار سے محروم ہو جائیں گے۔
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مُردن و خاکے شدن بہتر کہ بے تو زیستن سوختن خوشتر بسے کز روئے تو گردم جدا شیخ فخر الدین عراقی مر جانا اور خاک ہو جانا تیرے بغیر جینے سے بہتر ہے اور جل جانا اِس سے بہت ہی خوشتر ہے کہ میں تیرے چہرے سے جدا ہو جاؤں۔
  6. محمد وارث

    دسویں سالگرہ رائے شماری 2015: ادیب محفل

    براہِ کرم تدوین کے لیے رپورٹ کرتے ہوئے یہ بھی بتائیں کہ کس چیز کی تدوین کرنی ہے۔ مثال کے طور پر، اس تھریڈ میں کیا چیز صحیح کرنی ہے یا تبدیل کرنی ہے وغیرہ۔
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شوَد سالک ز بندِ خود رہا آہستہ آہستہ روَد از دست چوں رنگِ حنا آہستہ آہستہ واقف لاہوری سالک آہستہ آہستہ ہی اپنی انا کی قید سے رہا ہوتا ہے، جیسے حنا کا رنگ آہستہ آہستہ ہی ہاتھ سے جاتا ہے۔
  8. محمد وارث

    براہِ‌ کرم پسندیدہ کلام میں پوسٹ کرنے سے پہلے اسے پڑھ لیں

    جی محترم، آپ چاہے تو علیحدہ علیحدہ تھریڈز بنا دیں، کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ آپ کلام پوسٹ کرتے رہیں، انشاءاللہ جب متعدد بہ کلام جمع ہو جائے گا تو سابقہ بھی بنا دوں گا، والسلام۔
  9. محمد وارث

    کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا - رانا سعید دوشی

    معذرت خواہ ہوں فرخ منظور صاحب، فیس بُک پر ایک جگہ یہ نام "فرحان منظور" لکھا دیکھا تھا سو ویسے ہی لکھ دیا۔
  10. محمد وارث

    کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا - رانا سعید دوشی

    جی ہاں بلکہ پورا پورا مصرع بھی ایک جیسا ہے۔
  11. محمد وارث

    دسویں سالگرہ محفل کو ایک عشرہ مکمل ہونے پر مبارکباد

    آپ کو بھی دوبارہ خوش آمدید حجاب :)
  12. محمد وارث

    کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا - رانا سعید دوشی

    یہ رانا صاحب کی انتہائی خوبصورت غزل ہے۔ اور جو شعر اوپر ہے اس کے بارے میں لوگوں کی دیدہ دلیری ملاحظہ فرمائیں۔ یہ کوئی محترمہ سمیرا عتیق ہیں، شعر ملاحظہ کیجیے بولوں اگر میں جھوٹ تو مرجائے گا ضمیر کہہ دوں اگر میں سچ تو مجھے ماردینگے لوگ ----------- اور یہ کوئی فرحان منظور صاحب ہیں، شعر ملاحظہ...
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اندازہ دانِ حوصلہٴ ہر کسیست دوست با دیگراں بہ لطف و بہ ما در عتاب بود علامہ شبلی نعمانی دوست ہر کسی کے حوصلے کا اندازہ دان ہے یہی وجہ ہے کہ دوسروں پر ( اُن کے کم حوصلے کی وجہ سے) اُس کی لطف و عنایات تھیں اور ہمارے ساتھ وہ عتاب میں تھا۔
  14. محمد وارث

    دسویں سالگرہ محفل کو ایک عشرہ مکمل ہونے پر مبارکباد

    بہت خوشی ہوئی سارہ خان آپ کو اتنے عرصے کے بعد یہاں دیکھ کر :)
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نیکیِ ما اندک و زشتیِ ما بسیار لیک پیشِ احسانَت چہ سنجد اندک و بسیارِ ما اہلی شیرازی ہماری نیکیاں کم ہیں اور برائیاں بہت سی لیکن اے خدا تیرے احسانوں کے سامنے ہمارا کم اور زیادہ کیا تُلے کہ انکی حیثیت ہی کیا ہے۔
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    فضلِ اُو چوں ما بسے را بے سبب بخشیدہ است باعثِ آمرزشِ آمرزگارِ ما مپرس نظیری نیشاپوری اُس کے فضل نے ہم جیسے بہت سوں کو بے سبب ہی بخش دیا ہے، لہذا ہمارے بخشنے والے کی بخشش کی وجہ مت پوچھ۔
Top