نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مشکل است از کوئے اُو قطعِ نظر کردن مرا ورنہ آسان است از دنیا گزر کردن مرا صائب تبریزی اُس کے کُوچے کی طرف سے قطعِ نظر کرنا ہی میرے لیے بہت مشکل ہے، ورنہ دنیا سے گزر جانا تو میرے لیے ایک آسان سی بات ہے۔
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بانگِ نے می بُرَد ز ہوش مرا می دہد مے ز راہِ گوش مرا نظیری نیشاپوری بانسری کی آواز میرے ہوش و حواس لے جاتی ہے گویا یہ مجھے کانوں کے راستے سے مے دیتی ہے۔
  3. محمد وارث

    لفظِ ”اردو“ پر مشتمل اشعار پیش کریں(کسی بھی زبان کے)

    آپ نے درست فرمایا، لکھنے مین غلطی ہوئی، معذرت خواہ ہوں، اور درست بھی کر رہا ہوں۔
  4. محمد وارث

    لفظِ ”اردو“ پر مشتمل اشعار پیش کریں(کسی بھی زبان کے)

    فارسی بیں تا بہ بینی نقش ہائے رنگ رنگ بگزر از مجموعۂ اردو کہ بے رنگِ من است غالب میری فارسی شاعری دیکھ کہ تجھے رنگ رنگ کہ نقوش نظر آئیں، میرے اردو مجموعے کو چھوڑ دے کہ وہ تو میری بے رنگی ہے۔
  5. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم!

    خوش آمدید سلمان صاحب
  6. محمد وارث

    ایک سابق محفلین سے ملاقات!

    خوب ہے جناب۔ ہمیں اس بات پر سخت اعتراض ہے کہ آپ نے قیصرانی صاحب کو سابق محفلین لکھا اور یہ کہ وہ ممبر نہیں رہے، ممبر تو وہ ہیں، نہیں آتے تو کوئی بات نہیں، کچھ دیر بعد آ جائیں گے۔ :)
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کُجَا رَوَم، چہ کُنَم، حالِ دل کرا گویَم کہ گشتہ ام ز غم و جورِ روزگار ملول حافظ شیرازی کہاں جاؤں، کیا کروں، حالِ دل کس سے کہوں، کہ اِس زمانے کے ظلم و ستم اور غم کے ہاتھوں میں سخت ملول ہو گیا ہوں۔
  8. محمد وارث

    پاکستان میں 45 فیصد ادویات جعلی‘ کوئی پوچھنے والا نہیں: امریکی نشریاتی ادارہ

    اللہ کی مار پڑئی ہوئی ہے، گندی ترین جگہوں پر چھوٹے چھوٹے کمروں میں لگی ہوئی "فیکڑیاں" دن رات "جان بچانے" والی دوائیں بنانے میں مصروف ہیں۔لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ
  9. محمد وارث

    تعارف تعا رف

    خوش آمدید یوسف صاحب
  10. محمد وارث

    تعارف میرا تعارف

    خوش آمدید احمد صاحب
  11. محمد وارث

    تعارف ایک خاکسار کا تعارف آپ کی نظر

    خوش آمدید حمزہ صاحب
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    می رَوی با غیر و می گوئی بیا عرفی تو ہم لطف فرمودی، برو، کیں پائے را رفتار نیست عرفی شیرازی غیر کے ساتھ جا رہے ہو اور کہتے ہو کہ عرفی تو بھی آ جا، تم نے مہربانی کی لیکن جاؤ کہ اِن پاؤں میں چلنے کی سکت ہی باقی نہیں رہی۔
  13. محمد وارث

    تجاویز برائے تبدیلیءِ تخلص

    شاعری میں اہمیت صرف عروضی وزن کی ہوتی ہے :)
  14. محمد وارث

    تجاویز برائے تبدیلیءِ تخلص

    ایک وضاحت کردوں کہ عربی میں صرفی وزن اور عروضی وزن دو علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں۔ صرفی وزن کی خاص بات یہ ہے کہ اگر وزن میں کہیں الف ہے تو جو موزوں الفاظ ہیں ان میں بھی الف اسی جگہ ہونا چاہیے اور یہ کہ صرفی وزن میں جہاں جہاں جونسی حرکت ہے موزوں میں بھی وہیں وہی حرکت ہونی چاہیے، جیسے آپ اَفعَل کے...
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عجب کہ شمع شبے در سرائے من سوزَد من آں نیَم کہ کسے از برائے من سوزَد اہلی شیرازی عجب ہے کہ اگر کسی شام میرے گھر میں شمع جلے، کیونکہ میں وہ نہیں ہوں کہ کوئی میرے لیے جلے۔
Top