نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    دیکھو یہ کون آیا ۔۔۔۔

    قیصرانی اور صائمہ آپ دونوں کو باز خوش آمدید۔ کہاں ہیں مسٹر عارف جو قیصرانی کو سابق محفلین لکھتے پھر رہے تھے :)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کوزۂ چشمِ حریصاں پُر نہ شد تا صدف قانع نہ شد، پُر دُر نہ شد مولانا رُومی - (مثنوی) لالچی آدمیوں کی آنکھوں کا پیالہ کبھی بھی نہیں بھرا، جب تک سیپ نے (بارش کے صرف ایک ہی قطرے پر) قناعت نہ کی، وہ موتی سے نہ بھرا۔
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ز شاہراہِ محبت نشاں چہ می پُرسی اگر قدم نہی از صدق رہنموں کم نیست ابوالفیض فیضی دکنی شاہراہِ محبت کی نشانیاں کیا پوچھتا ہے؟ اگر تُو سچے دل سے اِس پر قدم رکھے گا تو راہنمائی کرنے والے کم نہیں ہیں۔
  4. محمد وارث

    تعارف میرا تعارف

    خوش آمدید نظام الدین صاحب
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در بُود و نبودِ من، اندیشہ گماں ہا داشت از عشق ہویدا شد ایں نکتہ کہ ہستم من علامہ محمد اقبال میرے ہونے اور نہ ہونے کے بارے میں عقل بہت سے اور طرح طرح کے گمان رکھتی تھی، لیکن یہ نکتہ عشق سے ظاہر ہوا کہ میں موجود ہوں۔
  6. محمد وارث

    فارسی گو شاعر نورالعین واقف لاہوری کا تعارف اور اُن کا دیوان

    جی خلیل صاحب یہ فیس بُک پر میرے پیج کا البم ہے واقف لاہوری کے نام سے، کسی بھی تصویر پر کلک کرنے سے وہ شعر مکمل ظاہر ہو جائے گا۔
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شاہ شجاع در مجلسِ دہر ساز مستی پست است نے چنگ بقانون، نہ دف بر دست است رنداں ہمہ ترکِ مے پرستی کردند جز محتسبِ شہر کہ بے مے مست است دنیا کی محفل میں سازِ مستی پست ہے، نہ چنگ، قانون کے ساتھ ہے (دونوں ساز ہیں) اور نہ ہی ہاتھوں میں دف ہے، تمام کے تمام رندوں نے مے پرستی ترک کر دی ہے،...
  8. محمد وارث

    فارسی گو شاعر نورالعین واقف لاہوری کا تعارف اور اُن کا دیوان

    اوپر والی غزل کے علاوہ اِس خاکسار نے واقف لاہوری کے کچھ اور اشعار کا ترجمہ بھی کر رکھا ہے، ملاحظہ کیجیے۔
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دلہا سیاہ گشتہ و خونہا سپید شد ایں است در زمانۂ ما رنگِ روزگار واقف لاہوری دل سیاہ ہو چکے ہیں اور خون کا رنگ سفید ہو گیا ہے، ہمارے وقت میں زمانے کا رنگ کچھ ایسا ہی ہے۔
  10. محمد وارث

    تاسف م م مغل (مغزل ) بھائی کے چھوٹے بھائی کی شہادت

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور مغل صاحب و دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں، آمین۔
  11. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید عارفین صاحب۔
  12. محمد وارث

    دنیا کا پہلا فلسفی

    آپ کا بھی بہت شکریہ برادرم، شاد رہیے۔
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شعلہ مزاج مطربا، سخت فسردہ خاطرم آتشِ نغمہ تیز کن، ساز تمام سوز را طالب آملی اے شعلہ مزاج مطرب، میرا دل سخت افسردہ ہے، ذرا آتشِ نغمہ تیز کر، اور ساز کو تمام کا تمام سوز بنا دے۔
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری غالب کی غزل، دُود سودائے تُتق بست آسماں نامیدمش مع منثور و منظوم تراجم

    بہتر ہے کہ آپ خواجہ حمید یزدانی کے کلیات غالب فارسی مترجم خرید فرما لیں۔
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    با ستمگارانِ گیتی بد نمی گردد سپہر عیدِ قربانست دایم خانۂ قصّاب را ابوطالب کلیم کاشانی اِس دنیا کے ستم گاروں کے ساتھ (کج رو) فلک کبھی بھی برا نہیں کرتا، (جیسے کہ) قصاب کے گھر ہمیشہ عیدِ قرباں (جیسی خوشیوں) کا سماں ہوتا ہے۔
Top