نتائج تلاش

  1. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    بس اے دبیر لرزے میں ہے چرخِ چنبری کی ختم ذوالجلال نے تجھ پر سخنوری اس نظم سے خجل ہیں چہ سعدی چہ انوری ہر مصرعِ بلند ہے شمشیرِ حیدری دل دشمنانِ دیں کا دو نیم انجمن میں ہے گویا زبان تیغ علی کی دہن میں ہے (مرزا دبیر)
  2. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    اس دھاگے کا مقصدِ عالی زبانِ عذب البیانِ فارسی میں سخن سرائی کرنے والے شعرائے شیریں کلام کے ذکر کے حامل متفرق اردو اشعار کو یکجا کرنا ہے۔ ======================== مست ناسخ مجھے رکھتا ہے کلامِ حافظ میرے ساغر میں بجز بادۂ شیراز نہیں (امام بخش ناسخ)
  3. حسان خان

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    اس ویب سائٹ پر قرآنی عربی کا لفظ بہ لفظ لسانیاتی تحلیل و تجزیہ کیا جا سکتا ہے: http://corpus.quran.com/ ادبی عربی میں مستعمل الفاظ کے انگریزی معانی جاننے کے لیے یہ ویب سائٹ مفید ہے: http://www.almaany.com/ ان دو ویب سائٹوں کی مدد سے کسی بھی مادۂ مفرد کے ذریعے عربی افعال کی تصریف کی جا سکتی ہے...
  4. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    جائزہ یہ لفظ معاصر اردو میں جانچ اور معائنہ وغیرہ کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے لیکن فارسی اور عربی میں اس لفظ کا مطلب انعام یا ایوارڈ ہے۔ فارسی اور عربی میں اس کی جمعِ شکستہ کے طور پر جوائز کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ فیض احمد فیض در سالِ ۱۹۶۲ از سوی اتحادِ شوروی جایزهٔ صلحِ لنین گرفت. ترجمہ: فیض...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    امیدِ دلگشایی داشتم از گریهٔ خونین ندانستم که چون تر شد گره دشوار بگشاید (صائب تبریزی) مجھے (اپنے) خونِیں گریے سے دل کشائی کی امید تھی؛ میں نہیں جانتا تھا کہ جب گرہ تر ہو جائے تو وہ دشواری سے کھلتی ہے۔
  6. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    ناشتا یہ لفظ کلاسیکی فارسی میں بنیادی طور پر اُس شخص کے لیے بطور صفت استعمال ہوتا تھا جس نے صبح سے کچھ کھایا نہ ہو، یعنی جو شخص بھوکا ہو۔ اور معاصر ایرانی فارسی میں بھی یہ لفظ اسی معنی میں مستعمل ہے۔ البتہ تاجکستانی فارسی اور اردو میں اب یہ لفظ طعامِ صبح کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اگرچہ اردو لغات...
  7. حسان خان

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    مندرجہ ذیل دو ویب سائٹوں پر عربی زبان میں بچّوں کے لیے نوشتہ داستانیں پڑھی جا سکتی ہیں۔ عربی خوانی کی مشق کے لیے ابتدائی مراحل میں بچوں کی کہانیاں پڑھنا بہتر رہیں گی، کیونکہ اولاً ان میں آسان مگر فصیح زبان استعمال ہوتی ہے اور ثانیاً یہ کودک داستانیں 'تشکیل' یعنی اِعراب کے ہمراہ ہوتی ہیں۔...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگر کلام نه از آسمان فرود آید چرا به هر سخنی خامه در سجود آید (صائب تبریزی) اگر کلام آسمان سے نازل نہیں ہوتا تو پھر ہر سخن کو لکھتے وقت قلم سجدے کی حالت میں کیوں آتا ہے؟
  9. حسان خان

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    توجہ کے لیے شکریہ جناب۔ :) 'ویب سائٹ' میں فی نفسہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اردو میں اس کا استعمال جائز ہے۔ بس اسے فارسی زبان کی اور فارسی نویسوں کے عمومی رویے کی گہری اثر پذیری سمجھ لیجیے کہ میری طبیعت میں انگریزی الفاظ سے شعوری گریز کی کیفیت در آئی ہے، اسی لیے دانستہ طور پر ویب گاہ کا استعمال کیا...
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زین همرهانِ سست عناصر دلم گرفت شیرِ خدا و رستمِ دستانم آرزوست (مولانا جلال الدین رومی) میرا دل اِن بے ہمت اور سست ارادہ ہم راہوں سے بیزار ہو گیا ہے؛ مجھے شیرِ خدا حضرت علی اور رستمِ پہلوان جیسے لوگوں کی آرزو ہے۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    ارادہ تو یہ ہے کہ دیوانِ حافظ میں جو بھی مشہور تر غزلیں ہیں اُن سب کا ترجمہ ٹائپ کروں گا۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    خوشتر ز عیش و صحبت و باغ و بهار چیست مے کے بغیر بزم ہے کیا، نوبہار کیا ساقی کہاں ہے اور ہے یہ انتظار کیا معنیِ آبِ زندگی و روضۂ ارم جز طرفِ جوئبار و مئے خوشگوار کیا تھوڑی بہت خوشی بھی زمانے میں ہے بہت جز رنج ورنہ عمر کا انجامِ کار کیا دامِ زماں سے بچ کے میں الجھا ہوں زلف میں ہے تیرا غم تو مجھ...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    حاصل کارگه کون و مکان این همه نیست حاصلِ کارگہِ کون و مکاں کچھ بھی نہیں پی کے ہو مست کہ اسبابِ جہاں کچھ بھی نہیں ہے دل و جاں سے ہمیں صحبتِ جاناں کی طلب کہ بدوں وصل، ہمارے دل و جاں کچھ بھی نہیں سایۂ سدرہ و طوبیٰ نہ ملے تو کیا ہے ترے آگے یہ شجر، سروِ رواں کچھ بھی نہیں وہی دولت ہے جو بے خونِ جگر...
  14. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    جز آستان توام در جهان پناهی نیست تمہارے در کے سوا اور کوئی پناہ نہیں سوائے اس کے کوئی بھی حوالہ گاہ نہیں عدو جو عاشقِ خستہ پہ کھینچے تیغ، کہو کہ تیر اس کے تئیں جز فغان و آہ نہیں منہ اپنا کوئے خرابات سے میں کیوں پھیروں کہ یاں سے بیش کہیں میری رسم و راہ نہیں زمانہ گر تو جلاتا ہے میرے خرمن کو جلا...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    برو به کار خود ای واعظ این چه فریادست لگ اپنی راہ تو واعظ کرے ہے کیوں فریاد ہے دل فتادہ مرا، تجھ پہ کیا پڑی اُفتاد ملیں نہ، نے کی طرح، جب تلک لبوں سے وہ لب جہان بھر کی نصیحت ہے بادِ بے بنیاد وہ تیری پتلی کمر جو کہ ہے، نہیں بھی ہے دقیقہ ہے کہ جو ہوتا نہیں کسی سے کشاد فقیرِ کوچہ ترا بے نیازِ خلدِ...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    بنال بلبل اگر با منت سر یاریست کر ایک شور تُو بلبل جو ہم سے ہے یاری کہ ہم ہیں عاشقِ زار، اپنا کام ہے زاری نسیمِ زلف اگر گلستاں کو مہکا دے تو کیا مجال رکھیں، نافہ ہائے تاتاری شراب لا کہ کریں سرخ اپنا جامۂ دلق کہ نشّہ اپنا تکبر ہے نام ہشیاری نہیں ہے توبہ کا در بند، عاشقِ خورسند بھری بہار میں توبہ...
  17. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    بیا که قصر امل سخت سست بنیادست ضعیف قصرِ تمنا کی ہے بہت بنیاد پلاؤ بادہ کہ بنیادِ عمر ہے برباد غلامِ رحمتِ سبحاں بنو کہ گر بندہ اسیرِ بندِ تعلق بنے، تو ہے آزاد ہے تم کو گوشِ نصیحت تو بات میری سنو کہ پندِ پیرِ طریقت مجھے ہے اب تک یاد نہ ڈھونڈو نیک نہادی جہانِ باطل میں کہ اس عجوزہ کے شوہر ہزار...
  18. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    ای نسیم سحر آرامگه یار کجاست اے نسیمِ سحر آرامگہِ یار کہاں منزلِ مہ وشِ عاشق کُشِ عیّار کہاں رات تاریک ہے اور وادیِ ایمن در پیش آتشِ طور کہاں، وعدۂ دیدار کہاں اس خرابات میں جو آئے خرابی لائے میکدے میں یہ نہ پوچھو کہ ہے ہشیار کہاں ہے وہی اہلِ بشارت جو اشارہ سمجھے یوں تو نکتے ہیں بہت، محرمِ اسرار...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    اگرچه باده فرح‌بخش و باد گل‌بیز است اگرچہ بادہ فرح بخش ہے، ہوا گل بیز بہ بانگِ چنگ نہ پینا کہ محتسب ہے تیز اگر صراحی و شاہد تمہیں بہم ہو جائیں نہ بھولنا کہ زمانہ بہت ہے فتنہ خیز چھپاؤ ساغرِ مے آستینِ خرقہ میں کہ مثلِ چشمِ صراحی زمانہ ہے خوں ریز ہے رنگِ بادہ جو خرقے پہ، اشک سے دھو لو کہ دَورِ...
  20. حسان خان

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    معروف اخبار الجزیرہ کی 'تعلم العربیۃ' کے نام سے ایک خدمت ہے جہاں عربی آموزوں کے لیے خبروں اور مضمونوں کے اقتباسات اِعراب کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں، اور اُن اقتباسات میں موجود مشکل الفاظ کی فرہنگ بھی ساتھ ہی درج ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی یہاں پر کئی دیگر مفید چیزیں موجود ہیں۔ جدید کتابی و صحافتی...
Top