نتائج تلاش

  1. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    ولی لکھتا ہے تیری مست انکھیاں دیکھ اے ساقی بیاضِ گردنِ مینا اُپر دیوان جامی کا (ولی دکنی)
  2. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    مصحفی شعرِ سادہ کہنے میں وقت کا اپنے تو فغانی ہے (غلام ہمدانی مصحفی) بابا فغانی شیرازی
  3. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    ہوں ظہوری کے مقابل میں خفائی غالب میرے دعوے پہ یہ حجت ہے کہ مشہور نہیں (مرزا غالب)
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نیست بر لوحِ دلم جز الفِ قامتِ یار چه کنم حرفِ دگر یاد نداد استادم (حافظ شیرازی) میرے دل کی تختی پر یار کے قد کے الف کے سوا کچھ نہیں ہے۔۔۔ کیا کروں، استاد نے مجھے دوسرا حرف یاد ہی نہیں کرایا۔ [نسخوں میں 'الفِ قامتِ دوست' بھی درج ہے۔]
  5. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    ولی تجھ حسن کی تعریف میں جب ریختہ بولے سنے تب اُس کوں جان و دل سوں حسانِ عجم آ کر (ولی دکنی) حسانِ عجم = خاقانی شروانی
  6. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    یہ خم بہ خم ترے گیسو یہ کافرانہ خرام ز فرق تا بقدم شعرِ حافظ و خیام (اقبال عظیم)
  7. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    ممنوں مجھے نصیحتِ صائب یہ یاد ہے "تا صلح ممکن است مکن زینہار بحث" (میر نظام الدین ممنون)
  8. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    شعر صائب کا مناسب ہے ہماری اور سے سامنے اس کے پڑھے گر یہ کوئی جا آشنا "تا بہ جاں ما ہمرہیم و تا بہ منزل دیگراں فرق باشد جانِ ما از آشنا تا آشنا" (میر تقی میر)
  9. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    سمجھو نہ فقیر مصحفی کو یہ وقت کا اپنے محتشم ہے (غلام ہمدانی مصحفی)
  10. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    مرثیہ میرے بھی دل کا رقت آور ہے بلا محتشم کو میر میں کیا جانوں اور مُقبِل ہے کیا (میر تقی میر) محتشم کاشانی مقبل اصفہانی
  11. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    ہمارا غالبِ اعظم تھا چور آقائے بیدل کا سو رزقِ فخر اب ہم کھا رہے ہیں میرِ بسمل کا (جون ایلیا)
  12. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    ایما ہے یہ کہ دیویں گے نو دن کے بعد دل لکھ بھیجے خط میں شعر جو بیدل کے چار پانچ (بہادر شاہ ظفر)
  13. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    طرزِ بیدل میں ریختہ کہنا اسداللہ خاں قیامت ہے (مرزا غالب)
  14. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    ہر غنچہ اسد بارگہِ شوکتِ گل ہے دل فرشِ رہِ ناز ہے بیدل اگر آوے (مرزا غالب)
  15. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    گر ملے حضرتِ بیدل کا خطِ لوحِ مزار اسد آئینۂ پروازِ معانی مانگے (مرزا غالب)
  16. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    اسد ہر جا سخن نے طرح باغ تازہ ڈالی ہے مجھے رنگِ بہار ایجادیِ بیدل پسند آیا (مرزا غالب)
  17. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    مجھے راہِ سخن میں خوفِ گمراہی نہیں غالب عصائے خضرِ صحرائے سخن ہے خامہ بیدل کا (مرزا غالب)
  18. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    جوشِ فریاد سے لوں گا دیتِ خواب اسد شوخیِ نغمۂ بیدل نے جگایا ہے مجھے (مرزا غالب)
  19. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    ‫ہے خامہ فیضِ بیعتِ بیدل بہ کف اسد‬ ‫یک نیستاں قلمروِ اعجاز ہے مجھے‬ (مرزا غالب)
  20. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    مطربِ دل نے مرے تارِ نفس سے غالب ساز پر رشتہ پئے نغمۂ بیدل باندھا (مرزا غالب)
Top