نتائج تلاش

  1. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    ایک دو حروف کو چھوڑ کر بقیہ حروف کا اردو جیسا ہی تلفظ ہے۔
  2. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    اوشو بھائی، تمام حروف کے آگے لکھا ہے کہ اُن کی آواز کیا ہو گی۔
  3. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    اس ربط پر موجود برنامے (پروگرام) کی مدد سے روسی خط میں لکھے کسی بھی تاجک فارسی متن کو آسانی سے فوراً لاطینی خط میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ لاطینی خط سے چونکہ ہم بخوبی واقف ہیں، اس لیے اس کے ذریعے ہم تاجک فارسی متون تک رسائی پیدا کر سکتے ہیں۔ نیز، تاجک فارسی کے لیے مستعمل روسی رسم الخط سیکھنے کے...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری یا چناں کن یا چنیں - نظم علامہ اقبال مع اردو ترجمہ

    علامہ اقبال کی اسی نظم کی پیروی میں ایک تاجکستانی شاعرہ مغفرت یوسفی کی عشقیہ نظم ترجمے کے ہمراہ ملاحظہ ہو: یا برو پیش رقیبم، یار باش و همنشین. یا بیا پیش من و بگشا گره های جبین. یا چنان کن یا چنین. یا تو میرے رقیب کے پاس جاؤ اور (اُس کے) یار و ہمنشیں بن جاؤ، یا پھر میرے پاس آ کر میری جبیں پر...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری یا چناں کن یا چنیں - نظم علامہ اقبال مع اردو ترجمہ

    بے حد شکریہ محترم محمد وارث بھائی!
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    همه جا برقِ جمالِ تو درخشید ولی شعلهٔ آن همه در خرمنِ ما افتاده‌ست (عبدالرحمٰن جامی) تمہارے جمال کی برق تو ہر جگہ چمکی تھی لیکن اُس کے تمام شعلے ہمارے خرمن ہی میں گرے ہیں۔
  7. حسان خان

    اسلامی عہد کے ہند میں فارسی زبان - اَمبِکا پرَساد واجپئی

    “جن مسلمان حملہ آوروں نے بھارت پر حملہ کر کے اُس پر سالہا سال تک حکومت کی تھی، وہ نہ عرب تھے اور نہ ایرانی، وہ ترک تھے۔ سکندر کے حملے سے پہلے کسی زمانے میں ایران کی سلطنت بہت وسیع تھی۔ بھارت کا سندھ بھی اُسی میں تھا۔ ایشیا میں وہ وسطی ایشیا تک پھیلا ہوا تھا اور یورپ میں بھی بحرِ ایجہ تک اُس کی...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (جنگلِ کین) از جانورِ درنده آزارم نیست؛ در شهرم و با درندگان کارم نیست: از همچو خودان همیشه وحشت دارم، در جنگلِ کینشان یکی یارم نیست! (محمود کیانوش) مجھے وحشی جانوروں سے کوئی اذیت نہیں ہے؛ میں شہر میں ہوں اور (یہاں‌) میرا درندوں سے واسطہ نہیں پڑتا؛ (بلکہ) میں تو اپنے جیسے لوگوں سے ہمیشہ وحشت...
  9. حسان خان

    امیر علی شیر نوائی: تُرکوں کے چَوسر

    نوائی کی ادبی میراث نظام الدین علی شیر نوائی نے زبانِ فارسی میں اکتسابِ علم و دانش کیا تھا، اور ساتھ ہی وہ زبانِ عربی کو بھی بخوبی جانتے تھے۔ وہ حیرت انگیز قابلیت و استعداد کے حامل تھے۔ مختلف علوم میں تبحر اور بہت سے فارسی گو شاعروں کے ابیات کے گہرے مطالعے نے نوائی کی آنکھیں شعر و شاعری کی...
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (جنگِ هسته‌ای) آن روز که جنگِ هسته‌ای درگیرد، یکباره زمین چهرهٔ دیگر گیرد: از شرِّ وجودِ آدمی آسوده، تنهاییِ عهدِ ازل از سر گیرد! (محمود کیانوش) اُس روز کہ جب (یہاں) جوہری جنگ بھڑک اٹھے گی تو ناگہاں (یہ) زمین دوسری ہی صورت دھار لے گی: (یعنی) وجودِ انسان کے شر سے آسودہ ہو کر (یہاں) عہدِ ازل کی...
  11. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    اردو خطِ شکست سرمایۂ اردو - حافظ محمود شیرانی خواتین - حافظ محمد اسلم جیراج پوری رقصِ حیات - پرویز شاہدی نئے ادبی رجحانات - ڈاکٹر اعجاز حسین فرحت جہاں - ایم اسلم سہاگن - ایم اسلم بکھرے ہوئے تارے - حق نواز خاں اختر دودِ چراغِ محفل - ڈاکٹر رفیعہ سلطانہ ڈاکٹر جیکل اور مسٹر ہائیڈ (اردو...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (امروز اگر) امروز اگر جملهٔ ناخرسندان بر دل نفشارند به زاری دندان، با خشم فقط یک 'نه' بگویند، افتد صد زلزله در سرای قدرتمندان! (محمود کیانوش) آج اگر تمام ناخوش افراد عاجزی سے ظلم کو برداشت کرنے کے بجائے غصے کے ساتھ صرف ایک 'نہیں' کہہ دیں تو قدرت مند لوگوں کی سرائے میں سینکڑوں زلزلے برپا ہو جائیں۔
  13. حسان خان

    تاجکستان میں میر سید علی ہمدانی کی یاد منائی گئی

    تاجکستان میں میر سید علی ہمدانی کی یاد منائی گئی تاجکستان کے ضلعِ جلال الدین رومی کے ثقافتی و تفریحی باغ میں مشرق کے بزرگ عارف، ادیب، شاعر اور مفکر میر سید علی ہمدانی کی سات سو سالگی کی مناسبت سے ایک ثقافتی محفل کا انعقاد ہوا۔ ضلع کی نائب رئیس مَیرمبی غفورزادہ نے سید علی ہمدانی - کہ جنہوں نے...
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    لبِ شکایتِ ما را که می‌تواند بست؟ شکسته است ز زورِ شراب شیشهٔ ما (صائب تبریزی) ہمارے شکوہ کرنے والے ہونٹوں کو کون بند کر سکتا ہے؟ ہمارا (یہ) شیشہ (تو) شراب کے زور سے ٹوٹ چکا ہے۔ [شاعر نے ہونٹوں کو شیشے سے جبکہ شکایت کو تلخ شراب سے تشبیہ دی ہے۔]
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (زنجیرِ شتاب) در شهرم و روحم از هیاهو خسته‌ست؛ زنجیرِ شتاب دست و پا را بسته‌ست: ای کاش که دِه برای من جایی داشت در زندگی‌اش، که ساده و آهسته‌ست! (محمود کیانوش) میں شہر میں ہوں اور میری روح (اِس کے) شور و غل سے خستہ ہے؛ (یہاں) عُجلت و جلد بازی کی زنجیر نے (میرے) دست و پا کو باندھا ہوا ہے؛ اے کاش...
  16. حسان خان

    امیر علی شیر نوائی: تُرکوں کے چَوسر

    نوائی اور جامی کے مابین دوستی اور ہمکاری نوائی کی جامی کے ساتھ دوستی و رفاقت انسانوں کی ایک دوسرے کے ساتھ محبت کا اعلیٰ نمونہ ہے۔ نوائی جامی سے ستائیس سال چھوٹے تھے اور اُنہوں نے جامی سے تعلیم حاصل کی تھی۔ ان استاد اور شاگرد نے مل کر ہرات میں جو ادبی مکتب تشکیل دیا تھا، وہاں ان دو ملّتوں [یعنی...
  17. حسان خان

    سوخسو ہاشم: ایران کے شمالی خراسان کا ایک ترکمن قریہ

    قریۂ 'سوخسو ہاشم' ایرانی صوبے شمالی خراسان کے ضلعے راز و جرگلان میں واقع ہے۔ اس قریے کی آبادی تقریباً ۲ ہزار نفور پر مشتمل ہے اور یہ قریہ صوبائی مرکز بُجنورد سے ۱۴۰ کلومیٹر دور ہے۔ یہاں کے باشندوں کے پیشوں میں مویشی پروری، زراعت، باغ داری اور ترکمن گھوڑوں کی پرورش شامل ہیں۔ ترکمنستان کی سرحد کے...
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چرخ را جامِ نگو‌ن دان کز میِ عشرت تهی‌ست باده از جامِ نگون جستن نشانِ ابلهی‌ست (عبدالرحمٰن جامی) آسمان کو معکوس جام سمجھو کیونکہ وہ مئے عشرت سے خالی ہے؛ (اور ویسے بھی) معکوس جام میں شراب تلاش کرنا حماقت کی نشانی ہے۔ [معکوس = الٹا، اوندھا، پلٹا ہوا] گر بوَد در خاک پیشِ رویم از کوی تو خشت به که...
Top