نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نیست دمی که نرگست فتنه بپا نمی‌کند نیست شبی که دیده‌ام بی تو ژړا ‌نمی‌کند (خوشحال خان خٹک) کوئی لحظہ ایسا نہیں کہ جب تمہاری نرگس [جیسی چشم] فتنہ برپا نہ کرتی ہو؛ کوئی شب ایسی نہیں کہ میری چشم تمہارے بغیر گریہ نہ کرتی ہو۔ × شاعر نے اس شعر میں ایک پشتو لفظ ژړا (ژڑا) استعمال کیا ہے، جس کا مطلب...
  2. حسان خان

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    یہ درسی تقاریر [قرآنی] عربی کی مبادیات سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے حقیقتاً بسیار مفید و گراں مایہ ہیں۔ تجویز کرنے کے لیے آپ کا شکریہ!
  3. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    صبا به لطف بگو آن غزال رعنا را صبا تُو جا کے بتا اُس غزالِ رعنا کو کہ پھرتا چھانتا عاشق ہے خاکِ صحرا کو اے شاہِ کشورِ خوبی، اے ملکۂ خوباں نہ بھول اپنے غریبانِ دشت و صحرا کو شکر فروش تجھے پُرشکر لبوں کی قسم چکھا ذرا سی شکر طوطیِ شکر خا کو غرورِ حسن روا ہے تجھے مگر اے گل کبھی تو پوچھ لے اس...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    صلاح کار کجا و من خراب کجا صلاحِ کار کہاں، عاشقِ خراب کہاں مقامِ ضعف کہاں، منزلِ شباب کہاں صلاح و تقویٰ سے رندی کو کون سی نسبت سماعِ وعظ کہاں، نغمۂ رباب کہاں نہ چاہے خانقہ دل اور نہ دلقِ مکّاری کدھر ہے دیرِ مغاں، ہے شرابِ ناب کہاں نہ روزِ وصل میسر، نہ چھیڑ چھاڑ کی شب کدھر ہے تیری عنایت، ترا...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    صوفی بیا که آینه صافیست جام را صوفی! لے آ کے ہاتھ میں اک صاف جام کو دیکھ اس میں پھر صفائے مئے لعل فام کو رازِ درونِ پردہ تو رندوں کے پاس ہے کیا علم اس کا صوفیِ عالی مقام کو عنقا شکار ہو نہیں سکتا ہے، جال اٹھا! مِلتا نہیں ہَوا کے سوا کچھ بھی دام کو بیٹھے ہیں تھامے اپنے دلِ کج روش کو ہم پکڑا ہے...
  6. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    ساقیا برخیز و درده جام را آؤ ساقی اور بھر دو جام کو بھاڑ میں ڈالو غمِ ایام کو ساغرِ مے ہاتھ میں آئے تو میں پھینک دوں اس دلقِ ازرق فام کو بے وقوفی ہی سہی پر عاقلو! چاہتے ہم ہیں نہ ننگ و نام کو ہے تکبر کے مرض میں مبتلا دفن کر دو نفسِ نافرجام کو آگ سینے کی، مرے دل کی جلن دے جلا افسردگانِ خام کو...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    ساقی به نور باده برافروز جام ما ساقی! بہ نورِ بادہ برافروز جام ہے مطرب! بہ نغمہ قلب میں عیشِ دوام ہے ہم دیکھتے ہیں عکسِ رخِ یار جام میں کیسی حسین لذتِ شُربِ مُدام ہے ناز و ادا کو بھول گئے ہیں سہی قداں دیکھا جو میرا سروِ صنوبر خرام ہے مرتا نہیں ہے، جس کا ہو دل زندہ عشق سے دیوے ثبات دہر کو اُنسِ...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    دوش از مسجد سوی میخانه آمد پیر ما آج مسجد سے سوئے میخانہ آتا پیر ہے اُس کی یارانِ طریقت اِس میں کیا تدبیر ہے ہم خراباتِ مغاں میں پیر کے ہمدم بنے اپنی تو عہدِ ازل سے بس یہی تقدیر ہے رُو بسوئے کعبہ کیسے ہم مرید اُس کے کریں خانۂ خمّار جب قبلہ بناتا پیر ہے عقل ہووے آشنائے عیشِ بندِ زلف جب کیسے ہر...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    اگر آن تُرکِ شیرازی به دست آرد دل ما را اگر منظور دل میرا ہو اُس تُرکِ دل آرا کو فدائے خال و خد کر دوں سمرقند و بخارا کو پلا شیراز میں ساقی کہ جنت میں نہ پائیں گے کنارِ جوئے رکناباد و گلگشتِ مصلّیٰ کو دُہائی ہے کہ معشوقانِ شیریں کارِ شہر آشوب دلوں کو لُوٹتے ہیں جیسے تُرکاں خوانِ یغما کو ہمارے...
  10. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    الا یا أیها السّاقی! أدر کأساً وناوِلها پلا کے مَے کر اے ساقی دوائے دردِ بسمل ہا کہ عشق آساں لگا پہلے، پڑیں پھر بیش مشکل ہا تری خوشبوئے نافہ، جب صبا طُرّے سے کھولے گی کرے گی زلفِ مشکیں کی شکن صد پارۂ دل ہا مصلّیٰ رنگ لو مَے سے کہ ڈر پیرِ مغاں کو ہے بھلا دیوے کہیں سالک نہ راہ و رسمِ منزل ہا ہمیں...
  11. حسان خان

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    یہ ایک عربی آموزی سے مخصوص لسانیاتی چوپال ہے جہاں فصیح کتابی عربی یا مختلف گفتاری عربی لہجوں کے بارے میں کسی بھی قسم کا سوال پوچھا جا سکتا ہے۔ یہاں کئی عربی گو اور عربی زبان پر عبور رکھنے والے افراد فعال ہیں، جو سوالوں کا فوراً تشفی بخش جواب دیتے ہیں۔...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سهل است اگر به باد رود نقدِ جانِ ما قارون ز کوی عشق گدا می‌رود برون (صائب تبریزی) اگر (کوئے عشق میں) ہمارا نقدِ جاں برباد ہو جائے تو یہ سہل ہے (یعنی یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے)؛ کوئے عشق میں تو اگر بخیلوں کا سردار قارون بھی آتا ہے تو وہ (اپنا سب کچھ لُٹا کر) یہاں سے گدا بن کر باہر نکلتا ہے۔
  13. حسان خان

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    اس ویب گاہ پر عربی سیکھنے میں یاوری کرنے والی بے شمار کتابیں موجود ہیں، لیکن اُنہیں اپنے شمارندے (کمپیوٹر) پر اتارنے کے لیے اولاً یہاں پر مندرج ہونا پڑے گا: http://language.ws/category/arabic/
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) تا از برم آن یارِ پسندیده برفت آرام و قرار از دلِ شوریده برفت خونِ دلم از دیده روان است از آنک از دل برود هر آنچه از دیده برفت (امیر معزی) جیسے ہی وہ پسندیدہ یار میرے پہلو سے گیا، (میرے) دلِ شوریدہ سے آرام و قرار رخصت ہو گیا؛ میرے دل کا خون (میری) آنکھ سے (اس لیے) رواں ہے کیونکہ جو چیز...
  15. حسان خان

    تاجک شاعر فردوس اعظم کی نئی کتاب کی ایران میں نشر

    شہرِ تہران کے ناشر انتشاراتِ پویان نے جوان تاجک شاعر فردوسِ اعظم کی غزلوں کا مجموعہ 'یک بغل غزل' سَو نسخوں کی تعداد میں اور فارسی و روسی خط میں شائع کیا ہے۔ تہران میں مقیم تاجک روزنامہ نگار شاہ منصور شاہ میرزا کے مطابق، کتابِ مذکور فردوس اعظم کی ۳۰ غزلوں پر مشتمل ہے اور یہ کتاب نفیس آرائش کے...
  16. حسان خان

    عربی زبان کی خصوصیات اورہمارے لئے اس کو سیکھنے کی ضرورت و اہمیت

    میں فی زمانہ جو عربی جیسی ایک غنی، پیچیدہ، منظم اور بے حد خوبصورت زبان کو سیکھنے میں اپنا فارغ وقت اور توانائیاں صرف کر رہا ہوں تو مجھے عربی آموزی پر مائل کرنے کے لیے یہ چند دلائل کافی تھے: ۱) یہ زبان چودہ سو سالہ غیر منقطع ادبی روایت رکھتی ہے، یعنی سنسکرت، لاطینی، یونانی اور عبرانی کی طرح عربی...
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    به صبر مشکلِ عالم تمام بگشاید که این کلید به هر قفل راست می‌آید (صائب تبریزی) صبر سے دنیا کے تمام مشکل عقدے کھل جاتے ہیں کیونکہ یہ چابی ہر تالے پر ٹھیک بیٹھتی ہے۔ بر‌نمی‌دارد شراکت ملکِ تنگِ بی‌غمی زین سبب اطفال دایم دشمنِ دیوانه‌اند (صائب تبریزی) بے غمی کا تنگ مُلک شراکت برداشت نہیں کرتا؛ یہی...
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    من به اوجِ لامکان بُردم، وگرنه پیش ازین عشق‌بازی پلّه‌ای از دار بالاتر نداشت (صائب تبریزی) میں (اسے) لامکاں کی بلندی تک لے گیا، ورنہ اس سے قبل عشق بازی کا سُولی سے بالاتر کوئی مرحلہ نہیں تھا۔ [پلّہ = زینے کا قدمچہ]
  19. حسان خان

    امیر علی شیر نوائی: تُرکوں کے چَوسر

    نوائی و جامی نوائی تیموری دور کا کوئی علمی و ادبی تذکرہ علی شیر نوائی اور مولانا جامی کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا جو بلاشک و شبہ اس دور کی عظیم ترین علمی و ادبی شخصیتیں ہیں اور جنہوں نے عالمی شہرت حاصل کی۔ ان دونوں کا حسین بائیقرا کے دور سے تعلق ہے۔ علی شیر نوائی ہرات میں ۸۴۴ھ میں پیدا ہوئے اور...
  20. حسان خان

    ہندی-اردو تنازعہ!

    میرا اکثر مشاہدہ رہا ہے کہ ہندی اور اردو کو ایک ہی کہنے والے اکثر وہ لوگ ہوتے ہیں جو دونوں زبانوں اور اُن کے ادب سے عموماً ناواقف ہوتے ہیں۔ میرا ذاتی نظریہ ہے کہ ہندی اور اردو کی گفتاری بولیاں قلیل تفاوتوں کے ساتھ باہم مماثل ہیں، لیکن جہاں تک ادبی زبانوں کی بات ہے اُن میں دس فیصد سے زیادہ مماثلت...
Top