نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری اسیر - فروغ فرخزاد (مع اردو ترجمہ)

    ترا می‌خواهم و دانم که هرگز به کامِ دل در آغوشت نگیرم تویی آن آسمانِ صاف و روشن من این کنجِ قفس، مرغی اسیرم مجھے تمہاری آرزو ہے (لیکن) میں جانتی ہوں کہ جیسا میرا دل چاہتا ہے اُس طرح تمہیں آغوش میں نہیں لے پاؤں گی۔ تم وہ صاف اور روشن آسمان ہو جبکہ میں قفس کے اس کنارے میں ایک اسیر پرندہ ہوں۔ ز...
  2. حسان خان

    اقبالِ لاہوری کے خانوادے سے تاجکستانی سفیر کی ملاقات

    جی، اگر جائے پیدائش کا خیال رکھا جائے تو اصولاً تو 'اقبال سیالکوٹی' کہنا چاہیے، لیکن فارسی کے ادبی حلقوں میں وہ 'اقبال لاہوری' کے نام سے معروف ہیں۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ اقبال کی زندگی کا بڑا حصہ لاہور میں گذرا تھا۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ریشهٔ نخلِ کهنسال از جوان افزون‌ترست بیشتر دلبستگی باشد به دنیا پیر را (صائب تبریزی) سال خوردہ پودے کی جڑیں جوان پودے کی نسبت زیادہ (گہری) ہوتی ہیں؛ (لہٰذا ثابت ہوا کہ) بوڑھے شخص کو دنیا سے قلبی تعلق زیادہ ہوتا ہے۔
  4. حسان خان

    اقبالِ لاہوری کے خانوادے سے تاجکستانی سفیر کی ملاقات

    پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شیر علی جانانوف مشرق کے عظیم شاعر و مفکر محمد اقبالِ لاہوری کے خانوادے سے ملاقات کے لیے گئے۔ وزارتِ امورِ خارجۂ تاجکستان کے دفترِ مطبوعات کی اطلاع کے مطابق، شیر علی جانانوف نے چھ اکتوبر کو شہرِ لاہور کے دورے کے دوران محمد اقبال کے رشتے داروں، بالخصوص اُن کے فرزند...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہت شکریہ طارق حیات صاحب! حضرتِ بیدل کی اس مشہور غزل کی شرح پڑھ کر لطف آیا۔ فارسی متن میں کچھ غلطیاں رہ گئی ہیں، اُنہیں درست کر لیجیے: ستم است اگر ہوست کشد کہ بہ سیر سرو و سمن در آ تو ز غنچہ کم ندمیدہ ای در دل کشا بہ چمن در آ نفس تو دام و دد تو شد غم انتظار تو بردہ ام بہ رہ خیال تو مردہ ام...
  6. حسان خان

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    مختلف عربی لغات سے بیک وقت استفادے کے لیے یہ سائٹ بہترین و بے نظیر ہے: http://ejtaal.net/
  7. حسان خان

    فارسی شاعری اے زبانِ فارسی - غلام علی حدّاد عادل (مع اردو ترجمہ)

    اس نظم کو افغانستانی دارالحکومت کابل کے ایک ثانوی مکتب 'معرفت' کے طلبہ کی آواز میں سنیے: www.youtube.com/watch?v=b9d7pRlewP4 www.playit.pk/watch?v=b9d7pRlewP4
  8. حسان خان

    فارسی شاعری اے زبانِ فارسی - غلام علی حدّاد عادل (مع اردو ترجمہ)

    بہت شکریہ جناب! اللہ آپ کو خوش رکھے۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری اے زبانِ فارسی - غلام علی حدّاد عادل (مع اردو ترجمہ)

    ای زبانِ فارسی، ‌ای دُرِّ دریای دَری ای تو میراثِ نیاکان، ‌ای زبانِ مادری (اے زبانِ فارسی، اے دریا کے موتی جیسی دَری زبان، اے تو اجداد کی میراث، اے ہماری مادری زبان!) در تو پیدا فرِّ ما، فرهنگِ ما، آیینِ ما از تو برپا، رایتِ دانایی و دانشوری (تجھ سے ہماری شان و شوکت، ہماری ثقافت اور ہماری دینی...
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اگرچه وعدهٔ خوبان وفا نمی‌داند خوش آن حیات که در انتظار می‌گذرد (صائب تبریزی) اگرچہ حسینوں کا وعدہ وفا نہیں جانتا، (لیکن اس کے باوجود) وہ زندگی کیا ہی خوب ہے کہ جو (وفائے وعدہ کے) انتظار میں گذرتی ہے۔ درونِ خانهٔ خود هر گدا شهنشاهی‌ست قدم برون منه از حدِ خویش و سلطان باش (صائب تبریزی) اپنے گھر...
  11. حسان خان

    زبان پر رسم الخط تبدیل کرنے کے اثرات

    عثمانی/اناطولیائی ترکی سے بے حد نزدیک ایک لہجہ 'آذربائجانی ترکی' کے نام سے جانا جاتا ہے جسے ایران کے آذربائجانی خطے میں عربی/فارسی رسم الخط ہی میں لکھا جاتا ہے۔ وہاں کے لوگوں نے اپنی ترکی کو اپنے قدیم رسم الخط سے صوتی طور پر ہم آہنگ کرنے کے لیے تین چار نئے حروف کا اضافہ کر لیا ہے۔ مثلاً منہ کے...
  12. حسان خان

    زبان پر رسم الخط تبدیل کرنے کے اثرات

    عربی رسم الخط سے قبل وہ زبان نہیں تھی جسے آج فارسی یا فارسیِ دری کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ساسانی دربار میں جو 'پارسیِ میانہ' ادبی زبان کے طور پر رائج تھی اُس کے لیے پہلوی خط رائج تھا جو بذاتِ خود آرامی خط کی ترقی یافتہ شکل تھا۔ جہاں تک 'فارسی' کا تعلق ہے، یہ پہلے دن سے تغئیر یافتہ عربی خط میں...
  13. حسان خان

    زبان پر رسم الخط تبدیل کرنے کے اثرات

    کسی بھی ادبی زبان کے رسم الخط کو تبدیل کرنے کا مضر ترین نقصان تو یہ ہوتا ہے کہ ملّت کا سارا تحریری و تہذیبی ورثہ ردّی ہو جاتا ہے اور ملّت کا اپنے تمدنی تسلسل سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔ جب اردو کا رسم الخط ہنوز فارسی ہوتے ہوئے ہی ہماری زبانِ معلّیٰ کی حالت ناگفتہ بہ ہے اور اس کے مجموعی ادبی شعور...
  14. حسان خان

    امیر علی شیر نوائی: تُرکوں کے چَوسر

    "وسطی ایشیائی ترکی گویوں کے ادبیات کی عظیم شخصیات میں ایک چہرۂ دیگر امیر علی شیر نوائی کا ہے، کہ جو دیوانِ ترکی کے علاوہ ایک دیوان فارسی زبان میں بھی رکھتے ہیں جس میں اُن کا تخلص 'فانی' ہے۔ یہ معروف شاعر، قرنِ نہمِ ہجری کے بزرگ ترین اور عالم ترین فارسی گو شاعر نورالدین عبدالرحمٰن جامی کے ہم عصر...
  15. حسان خان

    زبانِ فارسی کے عظیم محسن 'علامہ علی اکبر دہخدا' کی ۵۹ویں برسی

    ایرانی شمسی ہجری تقویم کے مطابق ہفتمِ اسفند (۲۷ فروری) علی اکبر دہخدا کی وفات کی برسی کی تاریخ ہے۔ علی اکبر دہخدا وہ بزرگ مرد تھے جنہوں نے اپنے فصیح قلم اور قیمتی تصنیفات سے ایرانی ثقافت کی بسیار گراں قدر خدمت کی اور جو ہمیشہ استبداد اور پس ماندگی کے خلاف مبارزہ کرتے رہے۔ ======================...
  16. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    تاجک فارسی کی نہیں، بلکہ روسی خط کی تشکیل صوتی بنیاد پر ہوئی ہے۔ تاجک ادبی فارسی وہی فارسی زبان ہے جو تاجکستان کی سرحدوں کے باہر بھی کتابوں میں مستعمل ہے۔ تاجکستان کی ادبی فارسی کا صرف خط متفاوت ہے۔ ہاں، اس کے خط کو ضرور صوتی کہا جا سکتا ہے۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عاطف بھائی، یہ رباعی مولانا جلال الدین رومی کی ہے۔ http://ganjoor.net/moulavi/shams/robaeesh/sh1762/
  18. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    جی جناب۔ فارسی خط قدیم عربی خط ہی پر مبنی ہے اور چونکہ عربی میں یہ چاروں جداگانہ آوازیں ہیں، اس لیے ان کے لیے حروف بھی الگ الگ استعمال ہوتے ہیں۔ اگرچہ اردو کی طرح فارسی میں بھی یہ چاروں 'ز' ہی کی طرح تلفظ ہوتے ہیں، لیکن فارسی کو جب اس خط میں لکھنا شروع کیا گیا تھا تو عربی الفاظ کو اُن کے اپنے...
  19. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    اوشو بھائی، اردو میں ان چاروں حروف کا تلفظ ایک ہی ہوتا ہے: ز ہم لفظِ ظالم کو عربی کی طرح ظ سے لکھتے تو ہیں، لیکن ہماری زبان میں ظ کی الگ آواز موجود نہیں ہے اور ہم اس لفظ کا تلفظ 'زالِم' ہی کرتے ہیں۔ میں نے جو اس روسی حرف کے ساتھ اردو کے چار حروف لکھے ہیں اُن کا مقصود یہ ہے کہ ان چاروں حروف والے...
Top