نتائج تلاش

  1. حسان خان

    وسطی ایشیا اور افغانستان میں جشنِ نوروز

    تاجکستانی شہر خُجند میں فارسی گو شاعر و عارف کمال خجندی کی یاد میں قائم باغِ کمال میں جشنِ نوروز کے مناظر ماخذ: رادیوی آزادی تاریخ: ۲۲ مارچ ۲۰۱۵ء کمال الدین خُجندی کا مجسمہ یہ پیدا تو ماوراءالنہری شہر خُجند میں ہوئے تھے، لیکن انہوں نے اپنی زندگی کا اکثر حصہ تبریز میں گذارا تھا، اور یہ وہیں...
  2. حسان خان

    ایرانی قریے 'پنجاب' میں نوروزخوانی کی روایت

    ایرانی صوبے مازندران میں نوروز کی ایک خاص روایت یہ ہے کہ 'نوروزخواں' کہلائے جانے والے چند افراد آغازِ فصلِ بہار کا مژدہ دینے کے لیے گھر گھر جا کر بہار کی مدح اور دینی مفاہیم پر مشتمل اشعار پڑھتے ہیں۔ یہ اشعار یا تو فارسی زبان میں ہوتے یا پھر علاقائی مازندرانی زبان میں۔ اور پھر صاحبانِ خانہ ان...
  3. حسان خان

    وسطی ایشیا اور افغانستان میں جشنِ نوروز

    ترکمنستان میں نوروز کا جشن ماخذ: آزاد خبر افغانستان کے دارالحکومت کابُل میں نوروز کے مناظر ماخذ: بی بی سی فارسی کابُل کے جشنِ نوروز کی ایک اہم روایت ہے کہ لوگ 'زیارتِ سخی' نامی زیارت گاہ پر جمع ہو کر علَم برافراشتہ کرتے ہیں۔ ختم شد!
  4. حسان خان

    وسطی ایشیا اور افغانستان میں جشنِ نوروز

    تاجکستانی شہر خُجند میں جشنِ نوروز کے مناظر ماخذ: ردیوی آزادی ازبکستان کے شہر سمرقند میں جشنِ نوروز کی تصاویر ماخذ: آزادلیق رادیوسی
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہت عمدہ انتخاب! ============ به جانِ تو که نگذشته‌ست هرگز در گمانِ من حکایت‌ها که پیشت گفته دشمن از زبانِ من (فهمی کاشی) تمہاری جان کی قسم! دشمن نے جو حکایتیں تمہارے سامنے میری زبان سے کہی ہیں، وہ تو میرے گمان میں بھی ہرگز نہیں گذری ہیں۔
  6. حسان خان

    عہدِ جہانگیری کا نوروز

    "جہانگیر اپنی تزک میں جشنِ نوروز کی زینت و آرایش کا حال بہت ہی لطف سے کرتا ہے۔ مثلاً گیارہویں سالِ جلوس میں لکھتا ہے کہ آفتاب جب برجِ حمل میں گیا، تو دیوانِ خاص اور دیوانِ عام کو خوب سجایا گیا، صحن میں بارگاہ اور شامیانے نصب کیے گئے، اور اُن کو فرنگی پردوں، مصوّر، زربفت اور نادر کپڑوں سے آراستہ...
  7. حسان خان

    ذوق قطعہ در تہنیتِ جشنِ نوروز - شیخ محمد ابراہیم ذوق

    (قطعہ در تہنیتِ جشنِ نوروز) خسروا سن کے ترا مژدۂ جشنِ نوروز آج ہے بلبلِ تصویر تلک زمزمہ سنج خبرِ عیش تری دی ہے چمن کو جا کر زرِ گل پیکِ صبا پائے نہ کیونکر پارنج بادۂ جوشِ جوانی کی ہے گویا اک موج تنِ پیرانِ کہن سال پہ ہر چینِ شکنج چند قطرے سے ہیں شبنم کے وہ بلکہ کمتر آگے ہمت کے تری گوہرِ شہوار...
  8. حسان خان

    عہدِ اکبری کا نوروز

    "عہدِ اکبری کا نوروز: تمدن کی ترقی کے ساتھ اس جشن کی زینت و آرایش میں اضافہ ہوتا گیا۔ اکبر کے عہد میں یہ جشن انیس دن تک منایا جاتا تھا۔ ابوالفضل کا بیان ہے کہ ان ایام میں انواع و اقسام کی زینت و آرایش ہوتی جس کو دیکھ کر حاضرین فرطِ مسرت میں نعرے بلند کرتے۔ ہر پہر کے آغاز پر نقارے بجتے، مطرب اپنے...
  9. حسان خان

    سلاطینِ دہلی کا نوروز

    "جشن نوروز: مذہبی تہواروں کے علاوہ ہندوستان کے مسلمان سلاطین نوروز کا غیر مذہبی تہوار بھی مناتے رہے۔ یہ ایران اور پارسیوں، بلکہ وسطِ ایشیا کا تہوار ہے، جو پہلی فروردین کو منایا جاتا ہے۔ اسی مہینے سے ایرانی سال کا آغاز ہوتا ہے، اور موسمِ بہار بھی شروع ہو جاتا ہے، کیونکہ آفتاب برجِ حمل میں داخل...
  10. حسان خان

    ایرانی صوبے اردبیل کے چند گوشہ ہائے دیدنی

    شہرِ سرعین کے نزدیک واقع برفانی بلندیاں 'مشگین شہر' میں واقع شیخ حیدر صفوی کا مقبرہ۔۔۔۔ یہ شاہ اسماعیل صفوی کے پدر تھے۔ جنگلِ فندوقلو 'اَسالِم' سے 'خلخال' جانے والے راستے کا ایک منظر 'نَمین' میں واقع لال ہرنوں کی نگہداشت کا مرکز اردبیل کی جامع مسجد 'مشگین شہر' میں واقع میدانِ...
  11. حسان خان

    ایرانی صوبے اردبیل کے چند گوشہ ہائے دیدنی

    صوبۂ اَردَبیل شمالی ایران کے آذربائجانی خطے میں واقع ایک صوبہ ہے جو اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے، نیز ایران، قفقاز اور ایشیائے کوچک کی تاریخ پر اس خطے کے مردم نے بہت اہم نقوش چھوڑے ہیں جن کے اثرات تا حال اس تمام منطقے میں محسوس کیے جاتے ہیں۔ اس صوبے کے صدر مقام کا نام بھی اردبیل ہے۔ اس...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خیالِ خالِ تو بردم منِ ضعیف به خاک چنانکه دانه کشد مور سوی خانهٔ خویش (عبدالرحمٰن جامی) میں ضعیف تمہارے خال کے خیال کو اُسی طرح اپنی قبر میں لے کر گیا جس طرح چیونٹی دانے کو اپنے گھر کھینچتی ہوئی لے کر جاتی ہے۔
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بزمِ وصلت جائے پاکاں است و من ز ایشاں نیَم :)
  14. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    اولادِ پنجتن کی لڑائی پڑھوں جہاں بھولے سے بھی سنے نہ کوئی جنگِ ہفت خواں افسانہ ہوئے رستمِ دستاں کی داستاں دکھلائے ذوالفقارِ علی کی بُرش زباں عالم کے حاسدوں کا جگر غم سے خوں رہے فردوسیِ بلند سخن سرنگوں رہے مٹ جائے شاہنامۂ رنگیں سخن کا رنگ جمنے نہ پائے رستمِ روئینہ تن کا رنگ دکھلاؤں غزوۂ شہِ خیبر...
  15. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    یوں شعر تیرا اے ولی مشہور ہے آفاق میں مشہور ہے جیوں کر سخن اس بلبلِ تبریز کا (ولی دکنی) * یہاں یہ کہنا مشکل ہے کہ ولی نے 'بلبلِ تبریز' کہہ کر کس فارسی گو شاعر کو یاد کیا ہے۔
  16. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    میرا ہر شعر ہے اک رازِ حقیقت بیخود میں ہوں اردو کا نظیری مجھے تو کیا سمجھا (بیخود دہلوی)
  17. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    مانا کہ ہیں آپ اپنے زمانے کے نظیری مانا کہ ہر اک آپ میں ہے عرفیِ ثانی مانا کہ حدیثِ خط و رخسار کے آگے بے کار ہے مشائیوں کی فلسفہ دانی مانا کہ یہی زلف و خط و خال کی روداد ہے مایۂ گل کاریِ ایوانِ معانی لیکن کبھی اس بات کو بھی آپ نے سوچا یہ آپ کی تقویم ہے صدیوں کی پرانی الخ (مولانا ظفر علی خان)
  18. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    نہ ہوئے ہم نظیری سے یوں تو شعر کے فن میں بے نظیر ہوئے (میر تقی میر) نظیری نیشاپوری
  19. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    غالب مرے کلام میں کیونکر مزہ نہ ہو پیتا ہوں دھو کے خسروِ شیریں سخن کے پانو (مرزا غالب)
  20. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    ملے دو مرشدوں کو قدرتِ حق سے ہیں دو طالب نظام الدین کو خسرو، سراج الدین کو غالب (مرزا غالب)
Top