نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    همه کس را اگر دردی بوَد خواهد که گردد کم به غیر از من که دردِ عشق هر دم بیش می‌خواهم (سلمان ساوجی) جس کسی کو بھی اگر کوئی درد ہو تو وہ چاہتا ہے کہ کم ہو جائے؛ بجز میرے کہ میں (اپنا) دردِ عشق ہر دم زیادہ چاہتا ہوں۔ عمریست تا نشسته‌ام ای دوست بر درت! نگذشت بر دلت که برین در چراست این؟ (سلمان...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر هوس داری نمازی کان بوَد مقبولِ حق ابرویش را قبله ساز و چشمِ مستش را امام (سید عمادالدین نسیمی) اگر تمہیں کسی ایسی نماز کی آرزو ہے جو مقبولِ بارگاہِ حق تعالیٰ ہو تو تم [یار] کے ابرو کو قبلہ بناؤ اور اُس کی چشمِ مست کو امام مقرر کرو۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر اناالحق‌های ما را بشنود منصورِ مست هم به خونِ ما دهد فتویٰ و هم دار آورد (سید عمادالدین نسیمی) اگر منصورِ مست ہماری اناالحقوں کو سن لے تو وہ ہمارے قتل کا فتویٰ بھی جاری کر دے اور دار بھی لے آئے۔ ناتوان گردد ز سودا همچو من عاشق طبیب لحظه‌ای گر در خیال آن چشمِ بیمار آورد (سید عمادالدین نسیمی)...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    لغت نامۂ دہخدا کے مطابق 'سلیم' کا ایک مطلب مردِ سادہ دل و احمق بھی ہے۔ لہٰذا مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مقطع کے مصرعِ ثانی میں 'از سلیمے' نہیں بلکہ 'از سلیمی' ہے، یا بہ الفاظِ دیگر یہاں یائے تنکیر نہیں بلکہ یائے مصدری ہے۔ ایسی صورت میں مصرعِ مذکور کا یہ ترجمہ ہو گا: اے صائب! ہم نے (اپنی) سادہ...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گفتم: جفا و جورِ تو با ما چراست؟ گفت: بنمای دلبری که به عاشق جفا نکرد! (سید عمادالدین نسیمی) میں نے کہا: تمہارا ظلم و ستم ہمارے ساتھ کیوں ہے؟ اُس نے کہا: کوئی (ایسا) دلبر دکھاؤ جس نے عاشق پر جفا نہ کی ہو! هر کِرا غیر از تو باشد آرزویی در جهان تشنه‌ای باشد که جوید آبِ حیوان در سراب (سید...
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میری فہم کے مطابق اس شعر کا اردو میں یہ مطلب نکل رہا ہے: اے کوہی! خواہ زمانہ ہزار غم بھی پہنچائے تب بھی غم کا کیا غم کہ جب زمانے نے رطلِ گراں بھی ساتھ ہی خلق کیا ہے۔ 'آفرید' زمانۂ ماضیِ مطلق شخصِ سومِ مفرد کا صیغہ ہے جس کا اردو میں لفظی مطلب 'اُس نے خلق کیا' ہے، جبکہ اس لفط کے شروع میں آنے...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تصحیح: بارِ دگر زندہ می شویم =========== چه فتنه بود که حسنِ تو در جهان انداخت که یک دم از تو نظر بر نمی‌توان انداخت (سعدی شیرازی) یہ کیا فتنہ تھا جو تمہارے حُسن نے جہاں میں برپا کیا کہ ایک لمحہ بھی تم سے نظر نہیں ہٹائی جا سکتی؟ دگر نه عزمِ سیاحت کند نه یادِ وطن کسی که بر سرِ کویت مجاوری...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اشک را در پرده‌های چشمِ تر پیچیده‌ام ساده‌لوحی بین که در کاغذ شرر پیچیده‌ام (صائب تبریزی) میں نے (اپنی) چشمِ تر کے پردوں میں اشک کو لپیٹا ہوا ہے؛ (میری) سادہ لوحی دیکھو کہ میں نے کاغذ میں چنگاری کو لپیٹا ہوا ہے۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تصحیح: بے شک! سویا ہوا شخص مُردوں کو خواب میں زندہ دیکھتا ہے۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زان میِ عشق کز او پخته شود هر خامی گرچه ماهِ رمضان است بیاور جامی (حافظ شیرازی) ہرچند کہ ماہِ رمضان ہے، تم اُس شرابِ عشق سے کہ جسے پی کر ہر عاشقِ خام پختہ ہو جاتا ہے، ایک جام لے آؤ۔ روزِ ماهِ رمضان زلف میفشان که فقیه بخورد روزهٔ خود را به گمانش که شب است (شاطر عباس صبوحی) ماہِ رمضان کے دنوں...
  11. حسان خان

    رمضان کی تیاریاں!

    شکریہ عارف! آپ کو ماہِ رمضان مبارک ہو!
  12. حسان خان

    تاجک فارسی پڑھنا سیکھیے

    معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے بہت شکریہ آغا صاحب! میں نے ایک مقالے میں یہ مثال پڑھی تھی، جہاں اسے تاجکی میں ازبکی ترکی کے اثر کے ایک نمونے کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ اس کا تجزیہ اس انداز میں تھا: ازبکی: احمد-نینگ کتاب-ی احمد-کی کتاب-اُس کی تاجکی: احمد-ہ کتاب-ش احمد-کی کتاب-اُس کی اور اس کی یہ...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    من در حجابِ عشقم و او در نقابِ شرم ای وای اگر قدم ننهد در میان شراب! (صائب تبریزی) میں عشق کے حجاب میں ہوں اور وہ شرم کے نقاب میں ہے؛ اے وائے اگر (ہمارے) درمیان شراب قدم نہ رکھے!
  14. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    فارسی زبان میں انگریزی کے 'پاپولر' کے لیے 'عامّہ پسند' مستعمل ہے اور میری نظر میں اردو میں استعمال کے لیے بھی یہ اصطلاح بالکل مناسب ہے۔ اسی طرح، 'پاپ موسیقی' کی جگہ پر بھی ہم فارسی کی پیروی میں 'عامّہ پسند موسیقی' استعمال کر سکتے ہیں۔
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ز دستِ جورِ تو گفتم ز شهر خواهم رفت به خنده گفت که حافظ برو، که پای تو بست؟ (حافظ شیرازی) میں نے (محبوب سے) کہا کہ تمہارے ستم کے ہاتھوں میں (اس) شہر سے چلا جاؤں گا؛ اُس نے (جواب میں) تبسم کے ساتھ کہا کہ چلے جاؤ حافظ! کس نے تمہارے پاؤں باندھے ہیں؟
  16. حسان خان

    تہران میں بین الاقوامی علامہ اقبالِ لاہوری موتمر کا انعقاد

    غلام علی حدّاد عادل کی تقریر سے ایک اقتباس: "بنده با شاعران فارسی‌زبان ایران که معاصر اقبال بوده‌اند، ناآشنا نیستم، به همۀ آنها هم ارادت می‌ورزم، به‌هیچ‌وجه قصد تحقیر شاعران و استادان ایران را ندارم، اما باورم این است که ما در زمان اقبال هیچ شاعری در ایران نداشته‌ایم که ازحیث فکری و بنیۀ فکری و...
  17. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    کارآگاہ بادی النظر میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گویا اس لفظ کا فارسی میں مطلب ہو گا: کسی کام سے آگاہ شخص۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ معاصر ایرانی فارسی میں یہ لفظ جاسوس اور مفتش کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے اور ایران میں جاسوسی ادب کے لیے 'ادبیاتِ کارآگاہی' مستعمل ہے۔ البتہ لفظ کا یہ استعمال افغانستان...
  18. حسان خان

    تہران میں بین الاقوامی علامہ اقبالِ لاہوری موتمر کا انعقاد

    "طرزِ گفتارِ دری شیرین‌تر است" (اقبال لاہوری) تاریخ: ۱۴ جون ۲۰۱۵ء منبعِ تصاویر: خبرگذاریِ مہر افتخار عارف تین فارسی گو ممالک ایران، افغانستان اور تاجکستان کے پرچموں کے ہمراہ پاکستان کا پرچم فرہنگستانِ زبان و ادبِ فارسی کے رئیس غلام علی حدّاد عادل اور افتخار عارف افغان شاعر محمد افسر...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تا کَی به رنگِ طفل‌مزاجانِ روزگار بر بیش شاد بودن و بر کم گریستن (میرزا بیدل دهلوی) اس دنیا کے طفل مزاجوں کی طرح کب تک کسی چیز کے زیادہ ہونے پر خوش اور کم ہونے پر رویا جائے؟ (مترجم: آغا اریب) مرا گویی بده صد جان و بوسی از لبم بستان ندانستم که نزدِ تو چنین قیمت بوَد جان را (سیف فرغانی) تم مجھ...
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مرا روی تو محبوبست همچون مال قارون را مرا وصلِ تو مطلوبست چون دیدار موسی را (سیف فرغانی) مجھے تمہارا چہرہ (اس طرح) محبوب ہے جس طرح قارون کو مال محبوب ہے؛ مجھے تمہارا وصل (اس طرح) مطلوب ہے جس طرح موسیٰ کو دیدار مطلوب ہے۔
Top