نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی سو میں نے جیون وار دیا کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی سو میں نے جیون وار دیا میں کیسا زندہ آدمی تھا اک شخص نے مجھ کو مار دیا اک سبز شاخ گلاب کی تھا اک دنیا اپنے خواب کی تھا وہ ایک بہار جو آئی نہیں اس کے لیے سب کچھ ہار دیا یہ سجا سجایا گھر ساتھی مری ذات نہیں ‌مرا حال...
  2. فرخ منظور

    تاسف صحت کے لیے دعا کی اشہد ضرورت ۔

    خدائے بزرگ و برتر سے دعا ہے کہ آپ صحت کاملہ سے ہمکنار ہوں!
  3. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    پابہ زنجیر سہی زمزمہ خواں ہیں ہم لوگ پابہ زنجیر سہی زمزمہ خواں ہیں ہم لوگ محفلِ وقت تری روحِ رواں ہیں ہم لوگ خوب پایا ہے صلہ تری پرستاری کا دیکھ اے صبحِ طرب ! آج کہاں ہیں ہم لوگ اک متاعِ دل و جاں پاس تھی سو وہ ہار چکے ہائے یہ وقت کہ اب خود پہ گراں ہیں ہم لوگ نکہتِ گل کی طرح ناز سے...
  4. فرخ منظور

    جہاد اورمجاہدین فی سبیل اللہ کے فضائل کے بیان میں

    حقیقت خرافات میں کھو گئی یہ امّت روایات میں کھو گئی (علّامہ اقبال)
  5. فرخ منظور

    آج بازار میں پابجولاں چلو- فیض احمد فیض

    تصحیح بہت شکریہ نبیل! اس نظم میں معمولی غلطیاں تھی - جن کی تصحیح کر دی ہے - چشم نم جان شورید کافی نہیں تہمت عشق پوشیدہ کافی نہیں آج بازار میں پابجولاں چلو دست افشاں چلو مست و رقصاں چلو خاکِ برسر چلو خوں بہ داماں چلو راہ تکتا ہے سب شہر جاناں چلو آج بازار میں پابجولاں چلو آج...
  6. فرخ منظور

    نور جہاں ہم بھول گئے رے ہر بات ( نورجہاں )

    لتا کا گانا، نورجہاں کے اسی گانے کا سرقہ ہے ، مجھے حیرت ہے کہ لتا نے سرقہ شدہ گانا کیوں گایا -
  7. فرخ منظور

    اردو میں صوتی کتب!

    بہت اچھا کہا نبیل اور محب - میں اپنے آپ کو آڈیو لائبریری کے لیے پیش کرتا ہوں - اور چند دنوں تک میں آپ کو اپنی آواز میں کچھ شاعری سناؤں گا -
  8. فرخ منظور

    لاہور کا محسن گنگا رام

    افسوس کہ ہم مسلمان ایک بھی گنگا رام پیدا نہ کر سکے - ہوس چھپ چھپ کے سینوں میں بنا لیتی ہے تصویریں بہت شکریہ نبیل!
  9. فرخ منظور

    کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

    اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محفل کے سوا راحتیں اور بھی ہیں محفل کی راحت کے سوا
  10. فرخ منظور

    لائبریری اراکین متوجہ ہوں !

    جی نہیں قیصرانی میں نے تو صرف پڑھنے کی ہی کوشش کی تھی لیکن جب بھی میں علی پور کیا ایلی کے کسی بھی باب پر کلک کرتا تو مجھے قطع و برید کے لیے کہا جاتا - اور پھر یہی ایرر آتا کہ آپ نیا کھاتا بنائین یا اپنا اندراج کریں - بہرحال اب تو میں پڑھ سکتا ہوں - نہ جانے پہلے ایسا کیوں معاملہ تھا -
  11. فرخ منظور

    اعجاز اختر انکل

    چلے بھی آؤ کہ محفل کا کاروبار چلے!
  12. فرخ منظور

    مبارکباد ضبط شادی دعوت نامہ ،

    ضبط آپ کو شادی کی ڈھیروں مبارک!‌
  13. فرخ منظور

    اٹھائے کون حجاباتِ شاہد و مشہود - از اختر حسین جعفری

    بہت شکریہ زرقا صاحبہ! نظم کا یہ اقتباس کافی دن سے پوسٹ کیا ہوا تھا لیکن شائد کسی کو پسند نہیں‌ آیا سوائے آپ کے- میں آپ کے ذ وق کی داد دیتا ہوں-
  14. فرخ منظور

    شاعرو! درد لکھتے رہو

    بہت خوبصورت نظم ہے - بہت شکریہ فرحت ! لیکن شاعر کون ہے؟
  15. فرخ منظور

    لائبریری اراکین متوجہ ہوں !

    میں بھی لائبریری سائٹ میں داخل نہیں ہو ساکتا اور کیا یہ تخصیص سب کے لیے ہے - یعنی کیا کوئی بھی عام آدمی اس سائٹ کا مواد پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو لائبریری کا کیا فائدہ؟
  16. فرخ منظور

    میری رکنیت ختم کر دیجیئے ۔ ۔ ۔

    واہ ! بہت خوب راہبر - آپ نے با لکل صحیح فرمایا - میں مذہبی بحث میں حصہ نہیں لیتا لیکن ان کے پیغامات پڑھ کر مجھے مجبورا" اس میں‌کودنا پڑتا تھا ؂- بہت شکریہ!
  17. فرخ منظور

    لائبریری اراکین متوجہ ہوں !

    جی شگفتہ میں انفرادی طور پر ہی کام کر رہا ہوں جس میں، انتخاب کلیاتِ ن م راشد، منظوم تراجم انتخاب فارسی غزلیات خسرو از حکیم شمس الاسلام ابدالی، انتخاب عبیداللہ علیم اور انتخاب بیاضِ غالب شامل ہے - مجھے نہیں معلوم کہ "سکوت" اور "نمود" کس کے شعری مجموعے ہیں - لہٰذا ان مجموعوں کو برقیانے سے بھی...
Top