نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    "شعر فارسی، مهم‌ترین منبع، برای شناسایی قوم ایرانی و سیر فکر و ادراک او، در دوران بعد از اسلام است. خلاصه و چکیدهٔ آنچه او در طی هزار و اندی سال، اندیشیده و کرده، در کلام موزون جای گرفته. کتاب‌های بی‌شماری، به نثر، در زمینهٔ علم و تاریخ و اخلاق و فلسفه و تفسیر و فقه وغیره، از گذشتهٔ خود در دست...
  2. حسان خان

    ولایتِ سمرقند میں واقع امام بخاری کا مقبرہ

    امام بخاری کا مقبرہ ازبکستان کی ولایتِ سمرقند میں فارسی زبان و ادب کے عظیم تاریخی مرکز اور صیقلِ روئے زمین یعنی شہرِ سمرقندِ بہشت تمثال سے ۲۵ کلومیٹر دوری پر ضلعِ پایاریق کے گاؤں خرتنگ میں واقع ہے۔ تصاویر کا ماخذ: آزادلیک رادیوسی تاریخ: ۱۴ دسمبر ۲۰۱۵ء ختم شد!
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    منم و هزار حسرت که در آرزوی رویت همه عمرِ من برفت و بنرفت هیچ کارم (عطّار نیشابوری) میں ہوں اور ہزاروں حسرتیں ہیں کہ تمہارے چہرے کی آرزو میں میری ساری عمر چلی گئی لیکن میرا کوئی کام آگے نہ بڑھ سکا۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہ شعر فریدالدین عطار نیشابوری کا ہے۔ http://ganjoor.net/attar/divana/ghazal-attar/sh524/ اسی غزل سے ایک اور شعر: چه کمی درآید آخر به شراب‌خانهٔ تو اگر از شرابِ وصلت ببری ز سر خمارم (عطّار نیشابوری) اگر تم اپنے وصل کی شراب سے میرے سر سے خمار مٹا دو تو آخر تمہارے شراب خانے میں کیا کمی آ جائے گی؟
  5. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    درختِ دوستی بنشان که کامِ دل به بار آرد قرارِ دوستی کر لو کہ تسکیں ہو، قرار آئے کرو مت دشمنی کہ اس سے رنجِ بے شمار آئے جو ہے مہمانِ مے خانہ تو سیکھ آداب رندی کے بنے ہے دردِ سر مستی اگر اس سے خمار آئے شبِ صحبت ملی کم کم، ملے روزِ خوشی تھوڑے بہت گردوں نے گردش کی، بہت لیل و نہار آئے عماری دارِ...
  6. حسان خان

    فارسی شاعری لسان الغیب خواجہ حافظ شیرازی کی منتخب غزلوں کا منظوم اردو ترجمہ - ڈاکٹر خالد حمید

    یاری اندر کس نمی‌بینیم یاران را چه شد یار کی یاری ہوئی کیا اور یاراں کیا ہوئے دوستی کا کیا بنا اور دوست داراں کیا ہوئے آبِ حیواں کیوں ہے گدلا، خضرِ فرّخ کیا ہوا پھول کیوں مرجھا گئے، عیشِ بہاراں کیا ہوئے صد ہزاراں گل کھلے ہیں، ہے مگر سنساں چمن عندلیبوں پر بنی کیا اور ہزاراں کیا ہوئے لعل و گوہر...
  7. حسان خان

    نظر لکھنوی غزل: کوچۂ الفت میں خوفِ آبلہ پائی نہ کر٭ نظرؔ لکھنوی

    اس مصرعے میں ہنگامِ کتابت ایک غلطی در آئی ہے۔ اسے درست کر لیجیے۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر کُمَیتِ اشکِ گلگونم نبودی گرم‌رَو کَی شدی روشن به گیتی رازِ پنهانم چو شمع؟ (حافظ شیرازی) اگر میرا اشکِ سرخ فام و خونیں تیز رفتار اسپ کی مانند (میرے رخسار پر) جولان نہ کرتا تو میرا رازِ پوشیدۂ عشق جہاں میں شمع کی طرح کب برملا ہوتا؟
  9. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    فی الحال تو صرف شدید خواہش موج زن ہے، لیکن کیا معلوم کہ مستقبل میں کبھی ایسے اسباب پیدا ہو جائیں کہ یہ خواہش محکم ارادے میں تبدیل ہو جائے۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نظّارگیانت را هنگامِ تماشایت هر شب چو شبِ قدر است هر روز چو آدینه (شاه نیاز بریلوی) تمہارے تماشاگروں کو تمہارے دیدار کے وقت ہر شب شبِ قدر کی طرح اور ہر روز روزِ جمعہ کی طرح ہے۔
  11. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    ہے ریاضِ فکرِ ناسخ کی جو شادابی یہی لکھنؤ میں آئے گی روحِ غنی کشمیر سے (امام بخش ناسخ)
  12. حسان خان

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    مجھے بھی تلاش کے باوجود یہ غزل کلیاتِ آتش میں نہ مل سکی۔
  13. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    بہت خوب! مجھے بھی سمرقند و بخارا کی زیارت کرنے اور وہاں کی ادب و ثقافت پرور خاکِ پاک کو بوسۂ تکریم دینے کی آرزو ہے۔
  14. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    سیدہ شگفتہ باجی، صدرالدین عینی کے یہ مندرجۂ بالا اقتباسات سمرقند و بخارا کے علاقے کی گذشتہ صدی کی سادہ ادبی فارسی کا نمونہ ہیں۔
  15. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    گذشتہ سے پیوستہ: "امّا شعرها را دوست می‌داشتم، هرچند معنی‌های آنها را درست نفهمم هم، آهنگِ آنها به من گُوارا می‌نمود و به یاد کرده خوانده گشتنِ بعضی شعرها کوشش می‌کردم، سعدی، حافظ، بیدل، صائب، نوایی و فضولی برین شاعر‌های گذشته را 'ولی' می‌دانستم. و شعرگوییِ آنها را از جملهٔ کراماتِ آنها...
  16. حسان خان

    بالآخر زبانِ اردو کے ایک اور لفظ 'ناظم' نے دارِ فانی کو الوداع کہہ دیا

    لفظِ صدر کے بنیادی لفظی معانی یہ ہیں: سینہ؛ آگے کا حصہ؛ بالائی حصہ؛ بالائی نشست گاہ، ابتداء وغیرہ۔۔۔ بعد میں اس لفظ نے 'پیشوا' کا مجازی مفہوم بھی اختیار کر لیا۔ پھر جب عثمانی سلطنت میں رئیس الوزراء کو 'صدرِ اعظم' کہا جانے لگا تو یہ لفظ اس اصطلاحی معنی کے ساتھ فارسی اور ترکی زبانیں سمجھنے والے...
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یا رب، چه بلایی‌ست، که آن شوخِ قدح‌نوش هر باده، که با غیر خورد، من روم از هوش (امیر علی‌شیر نوایی) یا رب، یہ کیا بلا ہے، کہ وہ شوخِ قدح نوش جب بھی غیر کے ساتھ بادہ خوری کرتا ہے، میں ہوش سے چلا جاتا ہوں۔
  18. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    فارسی میں میئر کے لیے 'شہردار' اور 'رئیسِ شہر' کی اصطلاحیں استعمال ہوتی ہیں۔
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در سخن دُر ببایدت سُفتن ورنه گُنگی به از سخن گفتن (سنایی غزنوی) تمہیں سخن میں موتی پرونے چاہییں ورنہ گونگاپن تکلم کرنے سے بہتر ہے۔ ['دُر سُفتن' کنایتاً سخنِ فصیح و صواب کہنے اور شیریں گفتاری کرنے کے معانی میں استعمال ہوتا ہے۔]
Top