قزاق زبان تُرک خاندان کی زبان ہے جو تاتارستان اور قرغیزستان کی تُرکی زبانوں سے قرابت رکھتی ہے۔ تاجک فارسی اور قزاقی کا رسم الخط تو ایک جیسا ہی ہے، لیکن دونوں باہمی طور پر بالکل ناقابلِ فہم ہیں۔
اناطولیہ، آذربائجان، تاتاری اور ازبک علاقوں کے شہری اور فارسی زدہ تُرک طائفوں کے مقابلے میں چونکہ قزاق...