نتائج تلاش

  1. حسان خان

    اصفہان کا ایک عام روز

    عکاس: عالیہ سعادت پور تاریخ: ۲۵ جنوری ۲۰۱۶ء ماخذ
  2. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    پلک یہ لفظ فارسی زبان میں آنکھ کے پپوٹے یا 'غلافِ چشم' کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ اب اردو میں عموماً یہ لفظ پپوٹے کے کنارے کے بالوں کے لیے مستعمل ہے۔ فارسی میں پپوٹے کے بال کو 'مِژہ' کہتے ہیں۔ فارسی کے دیگر الفاظ کی طرح یہ بھی ایک بسیار زیبا لفظ ہے۔ :in-love: معاصر فارسی میں پلک کا تلفظ پِ لْ...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مزن ای برقِ فنا شعله تو بر مأوایم به صد امید مهیا خس و خاری کردم (استاد غلام احمد نوید) اے برقِ فنا، تم میرے مسکن پر آگ نہ برساؤ کہ میں نے بہ صد امید چند خس و خاشاک مہیا کیے تھے۔
  4. حسان خان

    السلام علیکم، وعلیکم سلام

    چند ماہ سے یہاں واٹس ایپ اور فیس بُک پر ایک ڈبسمیش ویڈیو بہت سریع السرعتی سے پھیل رہی تھی جس میں تین پاکستانی بچوں نے کسی 'السلام علیکم' نغمے کے قطعے پر ایسے جذاب اور دلچسپ چہرہ ئی تاثرات دیے تھے کہ دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔ شبِ گذشتہ یہ مکمل نغمہ مجھے مل گیا اور یہ معلوم ہوا کہ اصل میں یہ نغمہ...
  5. حسان خان

    ایرانی صوبے 'سیستان و بلوچستان' کی ہوائی تصاویر

    عکاس: حسین ظہروند تاریخ: ۲ بہمن ۱۳۹۴ہش/۲۲ جنوری ۲۰۱۶ء ماخذ سیستان و بلوچستان کا محلِ وقوع:
  6. حسان خان

    ایرانی صوبے 'مغربی آذربائجان' کی برفی طبیعت

    عکاس: مجتبیٰ اسماعیل زادہ تاریخ: ۴ بہمن ۱۳۹۴ہش/۲۴ جنوری ۲۰۱۶ء ماخذ مغربی آذربائجان کا محلِ وقوع:
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) تا از نظر آن یارِ پسندیده برفت خونِ دلم از دیدهٔ غم‌دیده برفت رفت از نظر و ز دل نرفت، این غلط است کز دل برود هر آنچه از دیده برفت (میر دوری) جیسے ہی وہ پسندیدہ یار میری نظر سے گیا، (میری) غم دیدہ آنکھ سے میرے دل کا خون رواں ہو گیا؛ وہ نظر سے چلا گیا اور (پھر بھی) دل سے نہ گیا، (لہٰذا)...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از کفِ خویش رها زلفِ نگاری کردم می‌گَزم دست به دندان که چه کاری کردم (استاد غلام احمد نوید) میں نے اپنے ہاتھ سے ایک معشوقِ زیبا کی زلف چھوڑ دی۔۔۔ (اب) میں (اپنا) ہاتھ دانتوں سے کاٹتا ہوں کہ میں نے یہ کیا کر دیا۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شکسته‌دل‌تر از آن ساغرِ بلورینم که در میانهٔ خارا کنی ز دست رها (خاقانی شروانی) میں اُس بلوری ساغر سے زیادہ شکستہ دل ہوں جسے تم سخت پتھروں کے درمیان ہاتھ سے چھوڑ دو۔ × بلور = کرسٹل
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تشبیهِ روی تو نکنم من به آفتاب کاین مدحِ آفتاب نه تعظیمِ شأنِ توست (سعدی شیرازی) میں تمہارے چہرے کی تشبیہ آفتاب سے نہیں کرتا کیونکہ آفتاب کی یہ مدح تمہاری شان کی تعظیم نہیں ہے۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پیشِ من در طلبِ یار به حسرت مردن به از آن است که پرسم ز کسی یار کجاست (وحید قزوینی) میرے نزدیک یار کی طلب میں بہ حسرت مر جانا اس سے بہتر ہے کہ میں کسی سے پوچھوں کہ یار کہاں ہے۔ از تو دارند گل و غنچه و آهو و مسیح خوش‌لبی، خوش‌دهنی، خوش‌نگهی، خوش‌سخنی (وحید قزوینی) گُل کے پاس خوش لبی، غنچے کے پاس...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تیزیِ مژگانِ خون‌ریزِ تو را حاصل نکرد تیغ‌های آهنین هرچند سر بر سنگ زد (عارف لاهوری) آہنی تیغوں نے اگرچہ پتھر پر سر مارا، (لیکن اِس کے باوجود) وہ تمہاری خوں ریز مژگاں کی تیزی حاصل نہ کر پائیں۔
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عاطف بھائی، یہ شعر مولوی کا ہے۔ میری رائے میں پہلے مصرعے کا بہتر ترجمہ یہ ہے: (مجھے) ایک درد ہے جس کی دوا موت کے سوا نہیں اے جے آربیری نے اس شعر کا انگریزی ترجمہ یوں کیا تھا: This is a pain of which no cure exists but to die, so how shall I say, “Cure this pain?”
Top