نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    با اینکه آفتاب بخارم کرد با اینکه رود بودم و خشکیدم امّا هنوز قسمتی از روحم شب‌ها اسیرِ جاذبهٔ ماه است (شیرین خسروی) با وجود اِس کے کہ آفتاب نے مجھے بھاپ کر دیا۔۔۔ با وجود اِس کے کہ میں دریا تھی اور خشک ہو گئی۔۔۔ لیکن تا حال میری روح کا ایک حصہ راتوں کو چاند کی کشش کا اسیر ہے۔
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    این آسمان گر نیستی سرگشته و عاشق چو ما زین گردش او سیر آمدی گفتی بسستم چند چند (مولانا جلال‌الدین رومی) اگر یہ آسمان ہماری طرح سرگشتہ و عاشق نہ ہوتا تو اِس گردش سے تنگ آ جاتا اور کہتا کہ "میرے لیے (اِتنا) کافی ہے؛ (مزید) کب تک؟ کب تک؟"
  3. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    "تا چند سال پیش مجسمه‌های لنین به عنوان میراث دوران شوروی، مرکز همه شهرها و نواحی تاجیکستان را زینت داده بود، اما به تدریج پیکره‌های لنین را با نشانه‌های تاجیکستان و اساساً با پیکره‌های اسماعیل سامانی، رودکی و مولوی عوض کردند." ماخذ "چند سالوں قبل تک لینن کے مجسموں نے شوروی دور کی میراث کے طور...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چنان که آب فشانند و گَرد برخیزد چو غم نشست کدورت ز خاطرم برخاست (ابوطالب کلیم کاشانی) جس طرح آب چھڑکنے سے گَرد و غبار اٹھ جاتا ہے (اُسی طرح) جب غم بیٹھ گیا تو میرے ذہن سے کُدورت (کی گَرد) اٹھ گئی۔ به پیری آنچنان گردیده‌ام از ناتوانی‌ها که نتوانم گشودن چشمِ حسرت بر جوانی‌ها (واعظ قزوینی) پیری...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تو گلوی چشمه بستی، خودِ تو ز من بپرسی که چرا خوشید دریا؟ تو نپرس و من نگویم
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اِس قصیدے کا اولین شعر: خوشا عشرت‌سرایِ کابُل و دامانِ کهسارش که ناخن بر دلِ گل می‌زند مژگانِ هر خارش (صائب تبریزی) عشرت سرائے کابُل اور اُس کے دامنِ کوہسار کی کیا ہی بات ہے کہ جس کے ہر خار کی مژگاں گُل کے دل پر ناخن مارتی ہیں۔ (یعنی کابُل کے خاروں پر دیگر جگہوں کے گُل رشک کرتے ہیں۔)
  7. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    پال برن کی کتاب 'تاجکستان کی پیدائش: قومی شناخت، اور جمہوریہ کے سرچشمے' پڑھ رہا ہوں۔ اِس کتاب میں شُورَوی اتحاد کی تأسیس کے بعد ترکستان کی فارسی گو آبادی یعنی تاجکوں کی قومی ریاست تاجکستان کے قیام کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔ The Birth of Tajikistan: National Identity and the Origins of the Republic...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زلفِ جانان دید تا پیرِ خرد بی‌تاب گفت گر سلاسِل این بوَد، دیوانه می‌باید شدن (نواب نظام‌الدوله ناصر جنگ) جیسے ہی پیرِ خرد نے زلفِ جاناں دیکھی تو بے تاب ہو کر کہا کہ اگر زنجیریں یہ ہوں تو دیوانہ ہو جانا لازم ہے۔ فکرِ کشتی کردمی گر ساحلی می‌داشتم رهبری می‌خواستم گر منزلی می‌داشتم (نواب...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میں دو دن پہلے اِس دھاگے کے پرانے مراسلے دیکھ رہا تھا۔ ایک مراسلے میں محمد یعقوب آسی صاحب نے اِس غزل کی درخواست کی تھی، جس کے جواب میں آپ نے یہ غزل پیش کی تھی۔ آپ کا وہی مراسلہ اِس شعر کا ترجمہ کرنے کا محرّک بنا ہے۔ :)
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گمان مبر که تو چون بگذری جهان بگذشت هزار شمع بکشتند و انجمن باقی‌ست (عرفی شیرازی) یہ گمان مت رکھو کہ جب تم (اِس دنیا سے) گذر جاؤ گے تو دنیا بھی گذر جائے گی کیونکہ ہزاروں شمعیں بجھا دی گئیں لیکن انجمن باقی ہے۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چہ خوب! ہمیشہ کی طرح عالی انتخاب!(y) وارث بھائی، مصرعِ اول کا پہلا لفظ 'تمتّعی' (با یائے نکرہ) ہے۔ اس کتابت کے سہو کو درست کر لیجیے۔ :) علاوہ بریں، اگر شعر کے ترجمے کو ذرا سا تبدیل کر کے یوں کر دیا جائے تو شاید بہتر ہو گا کیونکہ مجھے یہاں دوسروں کو بھی عطا کرنے کے مفہوم کا احساس نہیں ہو رہا: غنی...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) دل می‌رود از دست ز دردِ دوری در جُستنِ باده می‌طپد مخموری در آمدن، ای شوخ مکن دیر دگر جان بر لبِ ما رسیده از مهجوری (میر قمرالدین نواب نظام‌الملک آصف‌جاه) دوری کے درد کے سبب ہاتھ سے دل نکلا جا رہا ہے؛ شراب کی تلاش میں مخموری تڑپ رہی ہے؛ اے شوخ، آنے میں مزید دیر مت کرو؛ جدائی کے سبب جان...
  13. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    “پیدا کردن کلمات مناسب برای اندیشه‌ها و مفاهیم نو کار آسانی نیست، این کار [نیاز به] مطالعهٔ فراوان و آشنایی صحیح با ریزه‌کاری‌ها و ویژگی‌های زبان دارد که بی رنج و زحمت میسر نمی‌گردد. حال اگر نویسنده‌ای آزاد باشد که هر وقت به کلمه‌ای نیاز داشت به جای زحمت و رنج در زبان خود آن را به آسانی از هر...
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    به صد جا کرده سعیِ نارسا منزل‌تراشی‌ها وگرنه جادهٔ دشتِ طلب کَی انتها دارد (بیدل دهلوی) سعیِ نارسا نے سینکڑوں جگہوں پر منزلیں تراش لی ہیں ورنہ دشتِ طلب کی شاہراہ کب انتہا رکھتی ہے؟ یہ شعر پڑھ کر مرزا غالب کا یہ مصرع ذہن میں آیا ہے: "واماندگیِ شوق تراشے ہے پناہیں"
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صبا! اگر بگذری به کویش، بگوی چون محرمی به گوشش که تابِ دوریِ یک نفس را از آن بتِ سیم‌تن ندارم (رئیس احمد نعمانی) اے صبا! اگر تم اُس کے کوچے کی طرف گذرو تو کسی محرم کی طرح اُس کے کان میں کہنا کہ میں اُس صنمِ سیم تن سے ایک لمحے کی دوری کی تاب بھی نہیں رکھتا۔
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هیچ کس نیست زبان‌دانِ خیالم بیدل نغمهٔ پردهٔ دل از همه آهنگ جداست (بیدل دهلوی) اے بیدل، کوئی شخص بھی میرے خیال و تخیل کا زبان داں نہیں ہے۔۔۔ (میرے) دل کے پردے کا نغمہ تمام آہنگوں سے جدا ہے۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    روزی به دلبری نظری کرد چشمِ من زان یک نظر مرا دو جهان از نظر فتاد (سعدی شیرازی) ایک روز میری آنکھ نے ایک دلبر پر ایک نظر کی۔۔۔ اُس ایک نظر سے دو جہاں میری نظر سے گر گئے۔
  18. حسان خان

    سمرقند میں برف باری

    "به وصفت مثلِ بلبل‌ها غزل‌خوانم، سمرقندم" (اے میرے سمرقند، میں تمہاری توصیف میں بلبلوں کی مانند غزل خواں ہوں) تاریخ: ۲۸ جنوری ۲۰۱۶ء ماخذ ختم شد!
  19. حسان خان

    ایرانی صوبے کِرمان میں واقع دشتِ لُوت

    عکاس: آیدین صادقی مقدم تاریخ: ۲۸ جنوری ۲۰۱۶ء ماخذ صوبۂ کِرمان کا محلِ وقوع: دشتِ لُوت کا محلِ وقوع:
Top