نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    آج کا شعر

    غالب ندیمِ‌ دوست سے آتی ہے بوئے دوست مشغولِ‌حق ہوں بندگی ِ بوتراب میں (غالب)
  2. فرخ منظور

    تبصرے۔ کلیاتِ بہادر شاہ ظفر

    اصل میں اعجاز صاحب بھی فرخ اور خرم کو گڈ مڈ کر گئے اکثر لوگ خرّم اور فرّخ کو گڈمڈ کر جاتے ہیں‌ - لیکن خیر کوئی بات نہیں‌ - ایسا ہو جاتا ہے - :) بہرحال میرا نام فرّخ ہے -
  3. فرخ منظور

    آج کا شعر

    ہم موحّد ہیں، ہمارا کیش ہے ترکِ رسوم ملتّیں جب مٹ گئیں، اجزائے ایماں ہوگئیں (غالب)
  4. فرخ منظور

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہت شکریہ حضور!‌ واقعی اقبال جیسے سخنور صدیوں میں ہی پیدا ہوتے ہیں-
  5. فرخ منظور

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عمر ہا در کعبہ و بتخانہ می نالد حیات تاز ِبزم ِعشق، یک دانائے راز آید بروں (اقبال) اور ترجمے کے لیے وارث صاحب سے گزارش :)
  6. فرخ منظور

    آج کا شعر

    ہے کیا؟ جو کس کے باندھیے، میری بلا ڈرے کیا جانتا نہیں‌ہوں‌تمہاری کمر کو میں؟ (غالب)
  7. فرخ منظور

    تبصرے۔ کلیاتِ بہادر شاہ ظفر

    بہت شکریہ راہبر! لیکن میرا نام خرّم نہیں فرّخ ہے - :)
  8. فرخ منظور

    فراز تیرا غم اپنی جگہ دنیا کے غم اپنی جگہ

    بہت اچھی غزل ہے ملک صاحب - بہت شکریہ!
  9. فرخ منظور

    آج کا شعر

    دل کی دھڑکن میں توازن آ چلا ہے، خیر ہو! میری نظریں بجھ گئیں یا تیری رعنائی گئی (ساحر لدھیانوی)
  10. فرخ منظور

    آج کا شعر

    صد سالہ دورِ چرخ تھا، ساغر کا ایک دور نکلے جو مے کدے سے تو دنیا بدل گئی (غالب)
  11. فرخ منظور

    تبصرے۔ کلیاتِ بہادر شاہ ظفر

    راہبر صاحب ! آپ نے کام تو بہت اچھا شروع کیا ہے، کلیاتِ‌ بہادر شاہ ظفر کا لیکن کام کی رفتار کچھ زیادہ ہی سست ہے - کیا ہی اچھا ہو آپ جلد سے جلد اس کلیات کو مکمّل کر لیں‌ آج کل تو انپیج سے یونی کوڈ میں کنورٹ کرنے کے لیے بہت سے سوفت وئر موجود ہیں - بہرحال بہت شکریہ ! بہت لطف آیا شاہ صاحب کو پڑھ کر -
  12. فرخ منظور

    آج کا شعر

    بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے ہائے کیا چیز غریب الوطنی ہوتی ہے (شاعر کا نام ذہن سے نکل گیا)
  13. فرخ منظور

    غزل-دولتِ غم اپنے ہی اوپر ہم نے خوب لٹائی - ابنِ صفی

    شکریہ فہیم! ایک اور ابنِ صفی کی غزل کے لیے-
  14. فرخ منظور

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    وارث صاحب! یقینا" میں نے سبطِ حسن کو بھی پڑھا ہے لیکن میرا خیال ہے سبطِ حسن سے زیادہ دریدہ دہن جلالپوری ہیں - جس طرح "شاہ حسین" سے زیادہ دریدہ دہنی" بلھے شاہ" میں ‌ہے - اور جلالپوری کو میں‌بلھے شاہ ہی سمجھتا ہوں - اس کتاب کا تعارف یہی ہے کہ کسی حد تک تو اس میں‌تقریبا" وہی کچھ ہے جسکا آپ نے کہا...
  15. فرخ منظور

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    بہت شکریہ جویریہ یقینا" نہائت عمدہ کتابیں ہیں لیکن میں اس شخص کی تلاش میں ہوں جس نے "انسان اور کائنات" پڑھی ہو- بہت شکریہ سیدہ شگفتہ! کیا آپ اس کتاب کا ربط فراہم کر سکتی ہیں؟
  16. فرخ منظور

    تعارف كنوك كنوك..........!!!

    ویسے تو جی آیاں نوں پنجابی کا آپ خوش آمدید ہی کہہ سکتے ہیں لیکن اسکا اگر اردو میں ترجمہ کیا جائے تو کافی دلچسپ ہوگا - جی بمعنی دل (جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دن۔۔۔) آیا نوں (جو آئے ان کے لیے) یعنی ترجمہ ہوا "جو آئے ہیں ان کے لیے دیدہ و دل فرشِ راہ" اور خسرو کا ایک فارسی شعر کا ایک...
  17. فرخ منظور

    آج کا شعر

    وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دشمناں ہوئی وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا (ناصر کاظمی)
  18. فرخ منظور

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شہزادہ سلیم کی بیوی نور جہاں کا ایک شعر جو آج بھی اسکے لاہور میں واقع مزار پر صادق آتا ہے - بر مزارِ ما غریباں، نے چراغِ نے گلے نے پرِ پروانہ سوزد نے صداے بلبلے مجھ اجڑے ہوئے کے مزار پر نہ ہی کوئی چراغ (جلتا) ہے اور نہ کوئی پھول(کھلتا) ہے،(اسی لیے) نہ ہی پروانہ اپنا پر جلاتا ہے اور نہ ہی...
  19. فرخ منظور

    آج کا شعر

    بھرم کھل جائے ظالم تیرے قامت کی درازی کا اگر اس طرہء پر پیچ و خم کا، پیچ وخم نکلے (غالب)
Top