یہ صوفی تبسم کا کلام ہے ۔ اور کیا ہی خوبصورت کلام ہے ۔
وہ مجھ سے ہوئے ہم کلام اللہ اللہ
کہاں میں کہاں یہ مقام اللہ اللہ
یہ روئے درخشاں یہ زلفوں کے سائے
یہ ہنگامۂ صبح و شام اللہ اللہ
یہ جلووں کی تابانیوں کا تسلسل
یہ ذوق نظر کا دوام اللہ اللہ
وہ سہما ہوا آنسوؤں کا تلاطم
وہ آب رواں بے خرام...