نتائج تلاش

  1. نبیل

    فری ویب ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں

    منیر طاہر، بہت ہی اچھے۔ مجھے نہایت خوشی ہوتی ہر کامیاب انسٹالیشن کو دیکھ کر۔ یہ بات یاد رکھیں کہ فورم انسٹال کرنے کا مرحلہ تو نسبتاً آسان ہوتا ہے۔ اصل آزمائش فورم کو کامیابی سے چلانا ہے اور یہ کافی محنت اور وقت طلب کام ہوتا ہے۔ اس بارے میں کچھ تفصیل جلد عرض کروں گا۔
  2. نبیل

    ہاتھ کی کلائی کے درد کا گھریلو علاج

    حکیم صاحب، کمپیوٹر پر کثرت سے کام کرنے والوں کی کلائیوں اور کہنیوں میں شدید درد نکل آتی ہے۔ اسے عرف عام میں mouse related diseases کہا جاتا ہے۔ کیا اس کے لیے بھی مذکورہ بالا ٹریٹمنٹ موزوں رہے گا؟ اگر اس کے لیے کوئی ایکسرسائز پتا لگ جائے تو بہت اچھا ہوگا۔ :)
  3. نبیل

    انٹرانس پر مبنی سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کا پلیٹ‌ فارم

    اس پوسٹ‌کا مقصد سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کے اس پلیٹ فارم کے بارے میں چند تفاصیل فراہم کرنا ہے جو کہ انٹرانس پر مبنی ہے۔ سب سے پلے تو میں ذیل میں اس کا ربط فراہم کر رہا ہوں: http://l10n.urduweb.org/entrans/main.php اس صفحے پر وہ تمام پراجیکٹس نظر آئیں گے جن کے اردو ترجمہ پر کام جاری ہے یا...
  4. نبیل

    اردو ویب صوتی کی بورڈ کا ابتدائی ڈرافٹ

    اعجاز اختر صاحب، میں نے انپیج اور کرلپ کے کلیدی تختوں کو زیادہ استعمال نہیں کیا ہے اور میرے خیال میں یہ دونوں کلیدی تختے آلٹ جی آر کمبینیشن کا استعمال بھی نہیں کرتے۔ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اردو ویب پیڈ پر استعمال ہونے والی کی میپنگ وہی ہے جو کہ اردو لائف کے اردو پیڈ میں استعمال ہو رہی...
  5. نبیل

    نوم کی پو فائلیں اینٹرانس پر

    شاکر، آپ کو یاد ہوگا کہ لائبریری پراجیکٹ کو شروع کرنے کے لیے آپ نے کچھ لکھا تھا۔ اگر امتحانوں سے فارغ ہو جائیں تو کچھ اسی طرز کا سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کی اہمیت کے بارے میں بھی موزوں ہو جائے۔۔ کیا خیال ہے؟ :)
  6. نبیل

    نوم کی پو فائلیں اینٹرانس پر

    بہت شکریہ زکریا۔ میرے خیال میں یہ تاریخی ڈیویلپمنٹ ہے۔ اب سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کا ایک بہت اچھا پلیٹ فارم مہیا ہو گیا ہے۔ ہمیں اس کا بہہترین انداز میں فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس کے علاوہ کام کے magnitude کو دیکھتے ہوئے ہمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کام کی طرف بلانا چاہیے۔ میرے خیال میں اردو...
  7. نبیل

    جرمنی بمقابلہ سویڈن

    اور مجھے سویڈن کے کھیل سے مایوسی ہوئی ہے۔ یہ اتنی بری ٹیم تو نہیں جتنا برا آج کھیل رہی ہے۔ انہیں تو جرمنی والے ہلنے نہیں دے رہے تھے۔ میچ کے بعد سارے سٹیڈیم میں موجود لوگ (سویڈن کے شائقین کے علاوہ) مل کر گا رہے تھے کہ برلن۔۔ برلن۔۔ ہم جارے ہیں برلن۔ برلن میں ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔...
  8. نبیل

    اردو فنکشن

    جیسبادی Theoram کو نصابی کتب میں مسئلہ اثباتی لکھا ہوتا ہے جیسے اختصار کے ساتھ لوگ مسئلہ ہی کہہ دیتے ہیں۔
  9. نبیل

    جرمنی بمقابلہ سویڈن

    زکریا، میرے خیال میں یہ میچ جرمنی کے لیے اتنا آسان بھی ثابت نہیں ہوگا۔ سویڈن کی ٹیم بھی بہت اچھی ٹیم ہے۔ جرمنی کا کوچ یُرگن کلنزمان کوشش تو بہت کر رہا ہے کہ اس کی ٹیم complacence کا شکار نہ ہوجائے۔ کسی حریف کو کمزور نہیں سمجھا جا سکتا۔ بہرحال میرا ٹپ یہ ہے کہ جرمنی صفر کے مقابلے میں ایک گول...
  10. نبیل

    تعارف خوش آمدید پروفیسر رحمت یوسف زئ

    ماشاءاللہ۔ نہایت خوشی ہوئی رحمت یوسف زئی صاحب کے متعلق جان کر اور اعجاز اختر صاحب کا بھی شکریہ کہ انہوں نے رحمت یوسف زئی صاحب کو اس محفل میں شمولیت کی ترغیب۔ میں امید کرتا ہوں کہ یوسف زئی صاحب اس محفل کو رونق بخشتے رہیں گے اور ہمیں ان کے علم اور تجربے سے مستفید ہونے کا موقع ملتا رہے گا۔
  11. نبیل

    php لینگویج فائلز کے ترجمے کا فریم ورک؟

    شکریہ زکریا۔ اب یہ بتائیں کہ مثلاً phpbb کی لینگویج فائلوں کو پو فائلز میں کنورٹ کرتے ہوئے اوریجنل فائلز مین وائٹ سپیسز اور کمنٹس کا خیال کیسے رکھا جائے؟ جب پو فائل واپس لینگویج فائل میں کنورٹ کی جائے تو کم ازکم فائل کے پرانے کمنٹ تو اسی جگہ پر آنے چاہییں۔
  12. نبیل

    php لینگویج فائلز کے ترجمے کا فریم ورک؟

    زکریا، میرے خیال میں ڈاٹ نیٹ لینگویجز ٹیکسٹ پارسنگ کے لیے بری نہیں ہیں۔ ڈاٹ نیٹ‌ کلاس لائبریریز میں ریگولر ایکسپریشنز کی مکمل سپورٹ ہے۔ بہرحال میں ریگولرایکسپریشنز کے بارے میں اتنا نہیں جانتا۔
  13. نبیل

    لینکس کا ترجمہ لیکن کیسے؟

    وقاص، میرے خیال میں تو کسی ایک ڈسٹریبیوشن کو بھی ٹارگٹ کر لینا چاہیے۔ KDE اور gnome کا ترجمہ الگ سے ہوتا رہنا چاہیے لیکن انہیں استعمال کرنے کے لیے کسی اسٹیبلشڈ ڈسٹریبیوشن پر ہی انہیں آزمانا چاہیے۔ اسی لیے زکریا نے تمہیں کہا ہے کہ کسی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن کا بھی بندوبست کر لو۔ میرے خیال میں اس سے...
  14. نبیل

    GuideLines for Gnome Translation

    وقاص، ونڈوز پر اردو انسٹال کرنے کے سلسلے میں شوبی پہلے ہی ایک بہت اچھا فلیش ٹیوٹوریل پوسٹ کر چکے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ زکریا جلد ہی انٹرانس میں ویب پیڈ کی انٹگریشن کا کام مکمل کر پائیں گے۔ اس کے بعد یہ کام مکمل طور پر براؤزر میں ہو سکے گا۔ جب تک انٹرانس میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن کا...
  15. نبیل

    php لینگویج فائلز کے ترجمے کا فریم ورک؟

    محب، میرا ارادہ ہے کہ میں php میں ویب اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ سے متعلقہ چند ٹیوٹوریل پوسٹ کروں۔ بس وقت ملنے کی دیر ہے۔ میں اردو ویب کے ہی چند پراجیکٹس میں کافی الجھا ہوا ہوں۔ ان سے وقت ملے گا تو اس جانب بھی توجہ دوں گا۔ انٹرانس پر ترجمے کے کام کے سلسلے میں وقاص کام شروع کر رہے ہیں۔ تم ان سے اس...
  16. نبیل

    php لینگویج فائلز کے ترجمے کا فریم ورک؟

    مجھے ایک اور خیال آیا ہے کہ اگر python میں لکھے ہوئے پروگرام میں بھی تبدیلی کرنی ہی ہے تو کیوں نہ خود سے کسی دوسری لینگویج میں یہ پروگرام لکھ لیا جائے۔ ایک ٹیکسٹ فائل کو پڑھنے اور اس میں انفارمیشن کو پراسیس کرکے ایک دوسری فائل میں لکھنے کے لیے محض ایک کمانڈ لائن یوٹیلیٹی کی ضرورت ہوگی جو یہ کام...
  17. نبیل

    php لینگویج فائلز کے ترجمے کا فریم ورک؟

    زکریا میں نے ابھی ٹرانسلیشن ٹول کٹ کے converters کو دیکھا ہے اور میرے اندازے کے مطابق ہمیں atxt2po اور po2txt کو adapt کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ میں نے txt2po کا سورس کوڈ دیکھا ہے۔ اگر چہ بہت مشکل نہیں لگ رہا لیکن بہتر یہی ہوگا کہ کوئی Python کے ایکسپرٹ‌ اس معاملے میں ہماری مدد فرما دیں۔ :P
  18. نبیل

    php لینگویج فائلز کے ترجمے کا فریم ورک؟

    زکریا Python مجھے اتنی ہی آتی ہے جتنی کہ مجھے php آتی ہے، یعنی بالکل بھی نہیں۔ :oops: آپ یہ بتائیں کہ ٹرانسلیشن ٹول کٹ میں کہاں تبدیلی کرنی ہوگی اور کیا تبدیلی کرنی ہوگی؟
  19. نبیل

    php لینگویج فائلز کے ترجمے کا فریم ورک؟

    محب، ترجمے کے کام کے لیے php کا علم ہونا ضروری نہیں ہے، صرف انگریزی اور اردو پر اتنی دسترس ضروری ہے کہ تکنیکی اصطلاحات کا مناسب ترجمہ کیا جا سکے۔ انٹرانس کا استعمال بھی ایک no-brainer ہے۔ اس میں تمہیں ہر ٹرم کے ساتھ Edit کمانڈ کا بٹن مل جائے گا یا تم چاہو تو Edit All کے ذریعے تمام آئٹمز کو بھی...
  20. نبیل

    Gnome کی نئی ٹیم کی میل دیکھیں

    وقاص یہ کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ تم اس فورم پر موڈریٹر ہونے کے ناطے فائلیں اپلوڈ کر سکتے ہو۔ اگر یہ فائلیں تمہارے اپلوڈ کوٹا سے تجاوز کر جاتی ہیں تو ان لوگوں سے کہوں کہ یہ فائلیں مجھے یا زکریا کو بھیج دیں۔ ہم انہیں اردو ویب پر رکھ دیں گے۔
Top